احادیث مبارکہ

حسن علوی

محفلین
اسلام و علیکم ساتھیو!!!

ایک مسلمان ہونے کے ناطے ہم پر بہت سی زمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، آج رمضان المبارک کی مناسبت سے یہ ایک ایسا دھاگہ شروع کیا جا رہا ھے کہ جس میں ہم کسی بھی حوالے سے کم از کم ایک حدیث یاں اسکا مفہوم بمعہ حوالہ دیا کریں گے تاکہ بہت سے دوسرے مسلمان بھائی اور بہنیں اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ (شکریہ)



http://beta.muxlim.tv/video/oJmcAYI_p2k
 

حسن علوی

محفلین
"حضرت ابو ہریرہ(رض) نے بیان کیا کہ رسول اللہ(ص) نے فرمایا کہ جب رمضان کا مہینہ آتا ھے تو آسمان کے تمام دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور شیاطین کو زنجیروں سے جکڑ دیا جاتا ھے"
(بخاری شریف- کتاب الصوم)
 

سارہ خان

محفلین
سیدنا ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، بے شک اللہ تعالی تمھاری شکلیں اور اموال نھیں دیکھتا بلکہ وہ تمھارے دلوں اور اعمال کو دیکھتا ھے۔
 
Top