اتنا مجبور آدمی کیوں ہے - مقبول نقش

اتنا مجبور آدمی کیوں ہے
اور اگر ہے تو آگہی کیوں ہے

ہر نفس نعرۂ خودی کیوں ہے
اتنا احساسِ کمتری کیوں ہے

تیرگی عجزِ صاحبانِ نظر
روشنی تک ہی روشنی کیوں ہے

آج ہی تو کسی سے بچھڑے ہیں
آج کی رات چاندنی کیوں ہے

لوگ کیا جانے کیا سمجھ بیٹھیں
نقش سے اتنی بے رخی کیوں ہے

مقبول نقش​
 
Top