اتفاقاً آپڑی ہے شام تیرے شہر میں

ادریس آزاد

محفلین
اپنی بیاض‌میں سے عرض کیا ہے۔


میری گاڑی ہو گئی ہے جام تیرے شہر میں
اتفا قاً آپڑی ہے شا م تیرے شہر میں

میں کراچی میں رہوں اور تو رہے لاہور میں
کاف میرے شہر میں اور لام تیرے شہر میں

تخ ملنگا ، پھٹکڑی ، بادام میرے شہر میں
پیرا سیٹا مو ل ، ڈیزا پام تیرے شہر میں
 

محمد امین

لائبریرین
واہ بہت اچھا ہے۔۔۔۔ مگر ایک مصرعہ سمجھ نہیں آیا۔۔۔

"کاف میرے شہر میں اور لام تیرے شہر میں" یہاں کوئی ذومعنی بات ہے یا ایسے ہی ہے بس؟
 

مغزل

محفلین
امین :
کاف کراچی کا، لام لا ہور کا ۔ اب سمجھے ؟؟

ادریس آزاد :
جناب ادریس آزادصاحب ۔
بہت خوب ، اچھا کلام ہے ۔ مزید کی تمنا رہے گی۔
والسلام
 

ادریس آزاد

محفلین
جی محمود بھائی وہ بات تو میں سمجھ گیا تھا مگر اس بات میں چھپا مزاح میری سمجھ نہیں آیا تھا۔۔

محمود بھائی آپ کا بہت شکریہ! آپ نے بالکل بجا فرمایا۔ مزاح یہ ہے کہ بات کوئی ہے ہی نہیں۔ اصل میں طنز و مزاح دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ایسا مزاح‌جو بالکل ذو معنی نہ ہو صرف مزاح یا مزاح خالص یا مزاح نجیب الطرفین کم ہی ملتا ہے ۔ جیسے کہ میں‌ کبھی کبھی پسند کرتا ہوں کہ یخنی کو آبِ میتِ مرغِ مسلم کہوں‌۔اچھا لگتا ہے۔
 
Top