تعارف اب کیسا تعارف؟

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
:AOA::welcome:
محترم آپ کا نام تو دو معروف تاریخی ہستیوں کے نام کا مجموعہ ہے۔
ایک بندگی میں مشہور تھا، تو دوسرا بندہ نوازی میں۔
میرے خیال میں یہ دونوں ہی خوبیاں آپ کی ذات میں بھی بدرجہ اتم موجود ہوں گی ہی۔
پھر شکوہ کس بات کا۔
یہاں جس کسی کے پاس کچھ ہے بھی وہ اُس کا عارضی مالک ہے۔ کائنات کی ہر ہر شے کا دائمی مالک تو صرف رب کائنات ہے کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اُسی کا ہے۔ اور اس دُنیا میں جو کچھ کسی اور کے قبضے میں نظر آرہا ہے وہ بھی اللہ کی طرف ہی لوٹنے والا ہے۔ کہ ہم سب اللہ ہی کے ہیں اور اللہ ہی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔ مایوسی کا دامن جھٹک دیجیے کہ مایوسی کفر ہے۔ اور اُمیدوں سے دامن بھر لیجیے۔ کہ امیدیں زندگی کی تاریک راہوں میں چراغِ راہ کا کام دیتی ہیں۔اُردو محفل میں بڑے بڑے بزرگ، بڑے بڑے اساتذہ، بڑی بڑی ہستیاں موجود ہیں۔ یہاں سے ان شاء اللہ آپ کو آپ کے دکھوں کا مداوا ضرور ملے گا۔ بس محفل میں حاضری لگاتے رہیے۔ بزرگ محفلین کی صحبتوں کا فیض پاتے رہیے۔ ہمیں یقین ہے ایک نہ ایک دِن آپ بھی بزرگی کو پا لیں گے۔
 
محمود ایاز

محفلین

بہت شکریہ ۔۔ مجھے امید ہے کہ آپ لوگوں ساتھ کے اچھا وقت گزرے گا
 
Top