جگر اب کہاں زمانے میں دوسرا جواب اُن کا - جگر مُراد آبادی

کاشفی

محفلین
غزل​
(جگر مُراد آبادی)​
​
اب کہاں زمانے میں دوسرا جواب اُن کا​
فصلِ حسن ہے اُن کی، موسمِ شباب اُن کا​
​
ہم سے پوچھ اے ناصح دل گرفتگی اُن کی​
ہم نے چھپ کے دیکھا ہے عالمِ پُرآب اُن کا​
​
کیا اسی کو کہتے ہیں ربط و ضبطِ حسن و عشق​
شوقِ نارسا اپنا، نازِ کامیاب اُن کا​
​
یوں ہی کھلتے جاتے ہیں حسن و عشق کے اسرار​
اک نفس سوال اپنا ، اک نفس جواب اُن کا​
​
اور کس کی یہ طاقت اور کس کی یہ جراءت​
عشق آپ آڑ اپنی، حُسن خود حجاب اُن کا​
​
عرضِ غم نہ کر اے دل دیکھ ہم نہ کہتے تھے​
رہ گئے وہ "اُٹھ" کہہ کر، سُن لیا جواب اُن کا​
​
تُو جگر جو رسوا ہے تو ہی آہ رسوا رہ​
نام تو نہ کر رسوا خانماں خراب اُن کا​
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top