اب کس کو آنا ہے 8

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
شائستہ شہنشاہ خطوط شمشاد بھائ ہی کا لقب ہے۔ شاید ان کو یہ نام محب علوی نے دیا تھا۔ اوتار پسند کرنے شکریہ۔

شکریہ ضبط اور نوید بھائ

جاوید بھائ استری والا خوب اور بر محل ہے مگر نہیں بیوی کا ذکر تو یہاں کسی نے نہیں کیا ۔

کسی بھوکے سے پوچھا گیا کہ دو اور دو کتنے ہوتے ہیں ؟
جواب دیا چار روٹیاں :wink:
 

شائستہ

محفلین
شکریہ جیہ ، آپ واقعی بہت اچھی اور نائس ہیں ورنہ کل سے ان لوگوں نے سسپینس پھیلایا ہواتھا ،،، اور سنائیں سوات کا موسم کیسا ہے ہمارے طرف تو آج بہت دھند ہے
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

سسٹرشائستہ،شہنشاہ خطوط بھی ہمارے شمشاد بھائی، ہیں ۔
سسٹرجیہ ایک اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک آدمی بہت پریشان تھا۔دوست نے پریشانی کی وجہ پوچھی توبولا:"گذشتہ روزمیری ساس اغواہوگئی تھی"
پہلے دوست نے کہا"اس میں پریشان ہونے کی کیاضرورت ہے یہ توخوشی کی بات ہے۔
دوسرے دوست نے کہا:''یہاں تک توواقعی خریت تھی لیکن اغواکرنے والوں کی طرف سے یہ دھمکی موصول ہوئی ہے کہ اگرمیں نے چاردن کے اندراندران کودس ہزارروپے ادانہ کیے تووہ میری ساس کودوبارہ میرے گھرچھوڑے پرمجبورہوجائیں گے۔

والسلام
جاویداقبال
 

جیہ

لائبریرین
بهت خوب ۔ بے چاری ساس

اور هاں شہنشاہ خطوط شمشاد بھائ ہیں ہیں نہ کہ وہ باتونی ہاتھی
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

واقعی آپ کی بات درست ہے کہ شمشادبھائی ہیں شہنشاہ خطوط میں نے اس کودرست کردیاہے اب چلوں گاکیونکہ آفس کاوقت آف ہوگیاہے۔ اللہ حافظ


والسلام
جاویداقبال
 

شائستہ

محفلین
اچانک محفل کا رنگ روپ ہی بدل گیا، اچھا لگا ، کچھ لکھنے کی کوشش کی تو پاس ورڈ مانگ لیا دوبارہ سے،،، کیا یہ ہر بار ہوگا :?:
 

نوید ملک

محفلین
واہ جی یہاں تو نیا رنگ روغن ہو گیا ، بہت اچھا لگ رہا ہے ۔ ایک دو دفعہ مجھ سے بھی مانگا گیا پاس ورڈ شائستہ ۔ لیکن میں نے صاف انکار کر دیا :lol:
پھر ٹھیک ہو گیا خود بخود
 

ظفری

لائبریرین
نہیں شمشاد بھائی ۔۔ آپ اپنے بائیں جانب نیچے کی طرف اگر دیکھیں تو آن لائن ممبران کی فہرست نظر آجائے گی ۔مگر آئے گی صرف صفحہ اول ہی پر ۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top