اب پاکستان میں ہی ڈائیلاسز اور ایکسرے مشینیں بنائیں گے، فواد چوہدری

جاسم محمد

محفلین
اب پاکستان میں ہی ڈائیلاسز اور ایکسرے مشینیں بنائیں گے، فواد چوہدری
ویب ڈیسک اتوار 27 ستمبر 2020
2086084-fawad-1601215285-809-640x480.jpg

فیصل آباد کے بعد اگلا میڈیکل زون سیالکوٹ میں بنے گا، فواد چوہدری فوٹو: فائل

جہلم: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈائیلاسز مشینوں سمیت طبی آلات اب پاکستان میں ہی بنائے جائیں گے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کے انڈسٹریل زون میں 200 ایکڑ رقبے پر میڈیکل آلات بنانے کا زون قائم کیا گیا ہے۔ میڈیکل زون میں مختلف طبی آلات تیار کیے جائیں گے جن میں ڈائیلاسز اور ایکسرے مشینیں، دل کی بند شریانیں کھولنے کے لیے اسٹنٹ، کینولا، سرنج اور سوئیاں شامل ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ارب 40 کروڑ ڈالر مالیت کے طبی آلات ہر سال درآمد کرتا ہے لیکن اب یہ بہت کم ہوجائے گی۔ فیصل آباد کے بعد اگلا میڈیکل زون سیالکوٹ میں بنے گا۔
 
Top