ابھی لب ہلے نہیں ہیں کہ تڑپ اٹھا ہے کوئی ٭ راحیلؔ فاروق

محمد عدنان اکبری نقیبی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 11, 2019

  1. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    16,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    [​IMG]

    راحیلؔ فاروق
    راحیلؔ فاروق پاکستانی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر

    ٭٭٭٭٭٭٭٭٭

    ابھی لب ہلے نہیں ہیں کہ تڑپ اٹھا ہے کوئی
    نہ سنائیے غمِ دل کہ غم آشنا ہے کوئی

    مرے بولنے سے پہلے مجھے جانتا ہے کوئی
    ابھی بات کی نہیں ہے کہ سمجھ گیا ہے کوئی

    نہ سکوت ہے نہ نغمہ نہ سخن سرا ہے کوئی
    مری دھڑکنوں کی دھن میں مجھے سن رہا ہے کوئی

    اسے زندگی نہ سمجھو یہ فسانہ سا ہے کوئی
    کہیں ہنس پڑا ہے کوئی کہیں رو دیا ہے کوئی

    کبھی پا کے کھو دیا ہے مجھے بےنیازیوں نے
    کبھی کھو کے دوسروں میں مجھے ڈھونڈتا ہے کوئی

    مجھے روکیے نہ یا شیخ مجھے مسجدوں سے کیا کام
    مجھے یہ خبر ملی تھی کہ یہاں خدا ہے کوئی

    وہی ایک سب کا وارث وہی ایک سب کا والی
    نہ کسی کو ہم ملے ہیں نہ ہمیں ملا ہے کوئی

    سبھی راہ کے ہیں رشتے سبھی رابطے سفر کے
    تری بزم میں پہنچ کے کسے پوچھتا ہے کوئی

    میں چھپا رہا ہوں جو کچھ میں بتا رہا ہوں جو کچھ
    نہ چھپا سکا ہے کوئی نہ بتا سکا ہے کوئی

    متشککانہ دیکھا وہ جہاں بھی میں نے راحیلؔ
    کہ جہاں نہ میں کوئی ہوں نہ مرے سوا ہے کوئی
     
    • زبردست زبردست × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. جان

    جان محفلین

    مراسلے:
    1,521
    واہ۔ بہت خوب۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    11,310
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    زبردست پہ ڈھیروں زبریں۔
    بہت ہی خوبصووووووووورت غزل۔
    ہر ہر شعر پیارا۔
    شریک محفل کرنے کے لیے شکریہ عدنان۔
    کاش شاعر خود شریک محفل کرتے!:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    16,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    پسندیدگی کا شکریہ آپی جی۔
    امید تو یہی باندھے بیٹھے ہیں کہ ان شاء اللہ راحیل بھیا جلدی ہی محفل پر جلوہ گر ہو کر اپنے خوبصورت کلام سے محفل کی روبقیں بڑھائیں گے۔
    آپ کا شکریہ بھائی۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  5. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    11,310
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    .ان شاءاللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر