ابن صفی کے جاسوسی ناولوں کے کردار

باذوق

محفلین
ابن صفی کے جاسوسی ناولوں کے کردار

ابن صفی ... ایشیا کے سب سے بڑے مصنف ، مقبول ترین ناول نگار اور اردو کے جاسوسی ادب کو برصغیر میں روشناس کرانے والے قلمکار کا اسم گرامی ہے ۔
ابن صفی نے 1952 ء سے جاسوسی ناول لکھنا شروع کیا اور 1980 ء میں اپنے انتقال تک قریباً ڈھائی سو (250) جاسوسی ناول انہوں نے تصنیف کئے ۔

ابن صفی ہی اُس ادبی شخصیت کا نام ہے ، جس نے تھکے ہوئے ذہنوں کے لئے صحت مند تفریح مہیا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے لوگوں میں کچھ نہ کچھ پڑھتے رہنے کی عادت ڈلوائی ہے ۔ اس کے علاوہ ، برصغیر میں ریڈنگ لائبریریوں (reading libraries) کے رواج کو ابن صفی ہی کا کارنامہ کہا جاتا ہے ۔ آج کا قاری بھی ابن صفی کا ناول ایک ہی نشست میں ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے اور یہ کمال کسی اور مصنف کو حاصل نہیں ہے !

ابن صفی نے اپنے جاسوسی ناولوں کو دو قسم کی سیریز میں پیش کیاہے۔
1) فریدی سیریز
2) عمران سیریز

فریدی اور عمران ... ابن صفی کے تخلیق کردہ وہ دو لازوال کردار ہیں ، جن پر باقاعدہ ریسرچ کی جا سکتی ہے۔

کرنل فریدی ... ابن صفی کا تخلیق کردہ وہ پہلا اوریجنل کردار ہے جو انسان کم اور روبوٹ زیادہ نظر آتا ہے۔ یہ کردار جسمانی اور عقلی سطح پر فولاد کا بنا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ اپنے جیالے پن ، بہادری ، اعلیٰ صفات اور تمام تر خوبیوں کے باوجود یہ کردار اتنا سپاٹ اور خشک ہے کہ پڑھنے والا جلد ہی کیپٹن حمید اور قاسم کی جانب راہِ فرار اختیار کر لیتا ہے۔

علی عمران ... قوس قزح کے سات رنگوں ، یعنی خود عمران ، جوزف ، سلیمان ، جولیا ، صفدر ، سنگ ہی اور تھریسیا ... میں سب سے گہرے اور دلآویز رنگ کا نام ہے۔ عمران کے پاس گو ڈگریوں کی فوج ہے مگر اس کے باوجود وہ حماقتوں میں مبتلا نظر آتا ہے۔ اور اپنی انہی تمام تر حماقتوں اور معصومیت کے ساتھ وہ یوں جلوہ گر ہوتا ہے کہ سلیمان ہو یا سر سلطان ، سبھی اس خبطی اور ازلی بیوقوف کے گرویدہ نظرآتے ہیں۔
...........................

ابن صفی کے ان ہی دو معروف کرداروں کے گرد ان کے تمام جاسوسی ناول بُنے گئے ہیں۔
اور انہی دو لازوال کرداروں کے ساتھ بے شمار ایسے مزید کردار ہیں ، جن کے نام بھی ہمیشہ کے لیے ابن صفی کے ناولوں سے مربوط ہو گئے ہیں۔

ابن صفی کے جاسوسی ناولوں میں پائے جانے والے تمام چھوٹے بڑے ناموں کو یہاں محفوظ کیا جا رہا ہے تاکہ ایک قسم کا ریکارڈ بن جائے اور (کبھی مستقبل میں) ان کرداروں پر تحقیق کرنے والوں کو آسانی مہیا ہو۔



***​
 
میرا عذر یہ ہے کہ میں قلت وقت کے چلتے مذکورہ فورم سے جڑنا نہیں چاہتا کہ بیک وقت ہر جگہ وقت دے پانا مشکل امر ہے۔ ہاں یہ کر سکتا ہوں کہ کبھی کبھار اسی موضوع پے کچھ کرداروں کے نام پوسٹ کر دوں گا۔ جیسے جیسے یاد آئے۔ ممنوں ہونگا اگر کوئی برادر اسے وہاں منتقل کرنے کا کام انجام دے سکیں۔
 

باذوق

محفلین
میرا عذر یہ ہے کہ میں قلت وقت کے چلتے مذکورہ فورم سے جڑنا نہیں چاہتا کہ بیک وقت ہر جگہ وقت دے پانا مشکل امر ہے۔ ہاں یہ کر سکتا ہوں کہ کبھی کبھار اسی موضوع پے کچھ کرداروں کے نام پوسٹ کر دوں گا۔ جیسے جیسے یاد آئے۔ ممنوں ہونگا اگر کوئی برادر اسے وہاں منتقل کرنے کا کام انجام دے سکیں۔
جی نہیں۔ یہ کوئی ضروری امر نہیں ہے کہ کسی ایک ہی جگہ نام محفوظ کئے جائیں۔ کسی بھی بلاگ ، ویب سائیٹ یا کسی بھی اردو فورم پر لکھا جا سکتا ہے۔ :)
 

فہیم

لائبریرین
فریدی کی لسٹ میں یہ بھی ایڈ کرلیں

لیونارڈ
جابر
جیرالڈ شاستری
کنور شمشاد -- طاقت
ڈاکٹر سلمان
ریما --- تیسری ناگن
راجکماری تارا
پروفیسر ٹسڈل
سارجنٹ رمیش
خان دارا
 

باذوق

محفلین
یوں تو ابن صفی کی زندگی میں ہی ان کی تحریروں کے بہت سے نقال پیدا ہو گئے تھے۔
لیکن ان کی وفات کے بعد چونکہ یہ خلا پُر کرنا اور بھی ضروری ہو گیا ہے لہذا نقال حضرات کی کوششیں خاصا زور پکڑ گئی ہیں۔ عمران سیریز کی ایک چلبلی نقل یہاں اور فریدی سیریز کی دلچسپ نقل یہاں ملاحظہ فرمائیں۔
 
Top