ابنٹو کی ونڈوز کے اندر تنصیب ورچوئل سی ڈی سے ممکن ہے؟

عطاء رفیع

محفلین
میں ایکس پی میں ابنٹو کس طرح انسٹال کروں کہ وہ ایک پروگرام کی طرح کام کرے۔ میں میجک آئی ایس او سی ڈی، ڈی وی ڈی مینیجر استعمال کرتا ہوں۔ کیا کروں؟:confused: ورچوئل سی ڈی چلاتے وقت انسٹال انسائیڈ کا آپشن نہیں آتا۔ مزید گوگلانے کے بعد معلوم ہوا کہ ایک یومینو(ڈاٹ) ایگزی فائل ہوتی اس کو انسٹالنا پڑتا ہے مگر یہ محترمہ تلاش بسیار کے بعد نہ ملیں۔ ہائے:(
 

عطاء رفیع

محفلین
آپ کا شکریہ۔ میرا کام تقریباً ہوگیا ہے۔ لیکن میں پوچھنا یہ چاہتا تھا کہ کیا میں ونڈوز میں رہتے ہوئے ابنٹو کو ایک سوفٹویئر کے مانند یوز کرسکتا ہوں؟ یعنی ایک ایپلیکیشن کی طرح۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ونڈوز اور لینکس کو ایک ساتھ استعمال کرنے کا طریقہ صرف ورچوئل مشین کے ذریعے ممکن ہے۔ ورچوئل مشین VMWare یا ورچوئل باکس وغیرہ کے ذریعے انسٹال کی جا سکتی ہے۔ میں نے خود ونڈوز وسٹا میں ورچوئل باکس کے ذریعے اوبنٹو 10.4 کی ور چوئل مشین انسٹال کی ہوئی ہے۔ لینکس کی ورچوئل مشین اور ونڈوز ہوسٹ کے درمیان ڈیٹا ایکسچینج کرنا بھی ممکن ہے۔ لینکس ورچوئل مشین اور ہوسٹ کمپیوٹر میں فولڈر شئیر کیے جا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں لنکس ورچوئل مشین میں OpenSSH سرور انسٹال کرکے ونڈوز ہوسٹ سے اسے putty یا WinSCP کے ذریعے ایکسس بھی کیا جا سکتا ہے۔

ونڈوز میں لینکس کو براہ راست استعمال کرنے کا ایک اور طریقہ colinux کے ذریعے ہے لیکن میں نے اسے کبھی استعمال نہیں کیا ہے۔
 
Top