ابنِ صفی کی کتب درکار ہیں:

طارق راحیل

محفلین
مجھے ابنِ صفی کی یہ کتب درکار ہیں:

-تزک دو پیازی

-اب تک تھی کہاں؟

-پرنس چلی

-آدمی کی جڑیں

-ڈپلومیٹ مرغ

-بلداران کی ملکہ
 
محمد امین

لائبریرین
یہ کتب کافی عرصے سے نئے ایڈیشن میں شایع نہیں ہوئیں۔ اتفاقا اگر کہیں پرانی کتب میں مل جائیں تو آپ کی قسمت، ورنہ راشد اشرف بھائی آپ کی مدد شاید کر سکیں۔
 
اسد

محفلین
آپ نے واضح نہیں کیا کہ تصویری پی ڈی ایف چاہییں یا کاغذی ایڈیشن۔

حال ہی میں ابنِ صفی کی عمران سیریز اور جاسوسی دنیا سیریز کی تمام کتابیں ایک بھارتی پبلشر نے شائع کی ہیں۔ یہی ایڈیشن ایک پاکستانی پبلشر نے بھی شائع کیے ہیں۔ ان میں ہر جلد میں تین کتابیں شامل ہیں۔ بھارتی ایڈیشن تھوڑا سا مہنگا ہے لیکن اس کے کاغذ، طباعت اور جلدبندی کا معیار بہتر ہے۔

اگر اصل ایڈیشن جمع کر رہے ہیں تو پھر پرانی کتابوں کا جائزہ لیں، ورنہ عام مجموعے کے لئے یہ ایڈیشن بہتر ہیں۔ پرانے ایڈیشن نیوز پرنٹ یا تقریباً ایسی ہی کوالٹی کے کاغذ پر چھپے تھے اور یہ بھورے رنگ کے ہو چکے ہیں۔ تین کتابوں والے ایڈیشن بہت اچھی کوالٹی کے سفید کاغذ پر چھپے ہیں۔
 
راشد اشرف

آپ نئے ایڈیشنز کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں ؟
مجھ سے سنیں گے، ان کا نہ پڑھنا بہتر ہے، اغلاط کی وجہ سے
صرف کاغذ ہی اچھا ہے، بس
 
جاسمن

لائبریرین
انارکلی میں پرانی کتابوں کی گلی سے میں نے کچھ عرصه پہلے ابن صفی کی کئی کتب لی تهیں. نیا ایڈیشن اسلام آباد کی جو سب بڑی دکان هے (نام بهول گیا شاید سعید بک شاپ هے ) میں ایک پورا حصہ اسی نئے ایڈیشن کا هے . هم نے کئی کتابیں لیں. اسرار پبلی کیشنز ، الکریم مارکیٹ ، مین کبیر سٹریٹ اردو بازار لاہور. فون:۷۳۵۷0۲۲-۷۳۲۱۹۷۰
 
محمد امین

لائبریرین
مجھے ابنِ صفی کی یہ کتب درکار ہیں:

-تزک دو پیازی

-اب تک تھی کہاں؟

-پرنس چلی

-آدمی کی جڑیں

-ڈپلومیٹ مرغ

-بلداران کی ملکہ

ان میں سے آدمی کی جڑیں کے علاوہ باقی سارے ناول گیارھویں بین الاقوامی کراچی کتب میلے 2015 میں اٹلانٹس پبلشرز کے اسٹال پر 150 روپے فی کس کے حساب سے دستیاب ہیں۔۔۔
 
طارق راحیل

محفلین
آپ نے واضح نہیں کیا کہ تصویری پی ڈی ایف چاہییں یا کاغذی ایڈیشن۔

حال ہی میں ابنِ صفی کی عمران سیریز اور جاسوسی دنیا سیریز کی تمام کتابیں ایک بھارتی پبلشر نے شائع کی ہیں۔ یہی ایڈیشن ایک پاکستانی پبلشر نے بھی شائع کیے ہیں۔ ان میں ہر جلد میں تین کتابیں شامل ہیں۔ بھارتی ایڈیشن تھوڑا سا مہنگا ہے لیکن اس کے کاغذ، طباعت اور جلدبندی کا معیار بہتر ہے۔

اگر اصل ایڈیشن جمع کر رہے ہیں تو پھر پرانی کتابوں کا جائزہ لیں، ورنہ عام مجموعے کے لئے یہ ایڈیشن بہتر ہیں۔ پرانے ایڈیشن نیوز پرنٹ یا تقریباً ایسی ہی کوالٹی کے کاغذ پر چھپے تھے اور یہ بھورے رنگ کے ہو چکے ہیں۔ تین کتابوں والے ایڈیشن بہت اچھی کوالٹی کے سفید کاغذ پر چھپے ہیں۔

پی ڈی ایف میں مل جائیں تو بہتر ہیں
کاغذی شکل میں مجھے مہنگی پڑ سکتی ہیں
 
طارق راحیل

محفلین
انارکلی میں پرانی کتابوں کی گلی سے میں نے کچھ عرصه پہلے ابن صفی کی کئی کتب لی تهیں. نیا ایڈیشن اسلام آباد کی جو سب بڑی دکان هے (نام بهول گیا شاید سعید بک شاپ هے ) میں ایک پورا حصہ اسی نئے ایڈیشن کا هے . هم نے کئی کتابیں لیں. اسرار پبلی کیشنز ، الکریم مارکیٹ ، مین کبیر سٹریٹ اردو بازار لاہور. فون:۷۳۵۷0۲۲-۷۳۲۱۹۷۰

کراچی میں کوئی جگہ بتا دیں
 
طارق راحیل

محفلین
ان میں سے آدمی کی جڑیں کے علاوہ باقی سارے ناول گیارھویں بین الاقوامی کراچی کتب میلے 2015 میں اٹلانٹس پبلشرز کے اسٹال پر 150 روپے فی کس کے حساب سے دستیاب ہیں۔۔۔

یہ تو بہت ہی اچھی خبر سنائی کہ قیمت بھی بہترین
لیکن اب اس قیمت پر ملے گی؟
 
محمد امین

لائبریرین
کراچی میں کوئی جگہ بتا دیں
یہ تو بہت ہی اچھی خبر سنائی کہ قیمت بھی بہترین
لیکن اب اس قیمت پر ملے گی؟

جی 150 سے بڑھ کر 180 یا 200 تک کی ہوگئی ہوں گی۔ لیکن آپ اٹلانٹس والوں کے فیس بک پیج پر رابطہ کر لیں، گھر پر بھی بھیج دیتے ہیں کتب۔

اس کے علاوہ بیت المکرم مسجد کے سامنے ریلوے گراؤنڈ پر سارا سال ٹھیلے والے موجود ہوتے ہیں، وہاں سے بھی مل جائیں گی ابنِ صفی کی کتب 150 روپے فی کتاب کے حساب سے کم و بیش۔ اگر پرانی سنگل کتاب فی جلد والی اشاعت ہوئی تو 30 یا 40 روپے فی کتاب۔ اردو بازار میں بھی ملتی ہیں وہاں بھی دیکھ سکتے ہیں۔

اٹلانٹس والوں کا فیس بک: https://www.facebook.com/atlantispublications/?fref=ts

اسی پیج پر فون نمبر دیا ہوا ہے۔
 
راشد اشرف

محفلین
لاہور سے اب جوایڈیشن شائع ہورہے ہیں ان میں اغلاط کو درست کرلیا گیا ہے، سرورق بھی اوریجنل ناولوں کے دیے جا رہے ہیں
15 جولائی 2016
 
Top