ابنِ صفی (عمران سیریز، جاسوسی دنیا) پر کام ایک فلو ورک کے تحت

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اب اس نکتے کو ملحوظِ خاطر رکھنا ہے کہ آئندہ لائبریری میں متون پر کام ایک باقاعدہ فلو ورک کے تحت کیا جائے اس حوالے سے اُردو فکشن سے ابن صفی ہمارے پاس ایک بہت مناسب انتخاب ہے ۔

اس کا متن مکمل (ما سوائے چند ایک ناول کے۔۔۔؟ ) ہمارے پاس کتابی صورت میں موجود ہے ۔

اس کتابی متن کا بیشتر حصہ اسکین کیا جا چکا ہے اور اس کا تمام تر سہرا قیصرانی صاحب کے سر ہے۔

عمران سیریز سے نیا منتخب شدہ متن کنگ چانگ ہے۔ اس سلسلے کے مزید تین ناول دھوئیں کا حصار ، سمندر کا شگاف ، زلزلے کا سفر ہیں۔

اس متن کو برقیانے میں دلچسپی رکھنے والے اراکین یہاں اپنے نام پیش کر سکتے ہیں ۔


شکریہ۔


اس حوالے سے گذشتہ و آئندہ تفصیل کے متعلقہ ربط یہاں پر۔۔۔

گذشتہ تفصیل:

http://www.urduweb.org/mehfil/forumdisplay.php?f=164

آئندہ تفصیل:

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?p=201123#post201123


میں یہاں یہ بھی واضح کرنا چاہوں گی کہ ابن صفی پر کام کو بنیادی طور پر قیصرانی صاحب نگرانی کریں گے اس متن کا انتخاب قیصرانی صاحب نے کیا تھا (بہت پہلے سے) اور تمام اسکین بھی فراہم کر رہے ہیں ہیں اسی طرح مذکورہ متن کی اراکین (جو اس متن کو ٹائپ کریں گے) میں تقسیم و دیگر اہم امور کی ذمہ داری بھی آپ نے لی ہے۔

ابن صفی کی تخلیقات عمران سیریز اور جاسوسی دنیا کے بارے میں کچھ تفصیل سے قیصرانی صاحب بہتر بیان کر سکیں گے قیصرانی صاحب آپ سے اس حوالے سے درخواست ہے۔

شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
متن ٹائپ کرنے والے اراکین :

  • شگفتہ (پہلے دس صفحات)

  • ------------------------- (آئندہ دس صفحات)

  • ------------------------- (آئندہ دس صفحات)

  • ------------------------- (آئندہ دس صفحات)

  • ------------------------- (آئندہ دس صفحات)

  • ------------------------- (آئندہ دس صفحات)

  • ------------------------- (آئندہ دس صفحات)

  • ------------------------- (آئندہ دس صفحات)

  • ------------------------- (آئندہ دس صفحات)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں یہ بھی نشاندہی کرنا چاہوں گی کہ تقسیم شدہ متن پر کام کرنے کے لئے ایک (تجرباتی) دورانیہ بھی محدود کیا جائے گا اس سے متن پر کام میں تسلسل رکھنا ممکن ہوسکے گا ۔
 

دوست

محفلین
جو کتابیں قیصرانی کے پاس نہ ہوں مجھے بتا دیں امید ہے میری لائبریری سے مل جائیں گی۔
وسلام
 

ماوراء

محفلین
شگفتہ، ایسا کریں کہ خود سے لائبریری ممبران کے نام لکھیں، اور ان کو خود سے لکھنے کو مواد دیں۔ اگر اس طرح کہا جائے کہ کوئی دلچسپی رکھتا ہے تو بتائیں۔۔۔۔تو شاید اس طرح کوئی بھی نہ آئے۔ لائبریری اراکین کی لسٹ میں نے بنائی ہے۔ ان میں شاعری سے دلچسپی رکھنے والوں کے نام علیحدہ کر کے باقی نام یہاں لکھیں، اور پھر پوچھیں کہ وہ یہ کام کر سکتے ہیں یا نہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اچھا خیال ہے، نام تجویز بھی کیے جا سکتے ہیں اور اراکین از خود بھی اپنی دلچسپی کا اظہار کر سکتے ہیں ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
عمران سیریز اور جاسوسی دنیا، اردو ادب کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے جاسوسی ناولز ہیں۔ ان کا تعارف کرانا سورج کو چراغ دکھانے کے برابر ہے۔ عمران سیریز میں کل ایک سو بیس ناول شامل ہیں۔ میرے پاس ان میں سے پانچ یا چھ ناول نہیں، باقی سب موجود ہیں۔ جو موجود نہیں، وہ دوست بھائی سکین کر کے مہیا کریں گے۔

جاسوسی دنیا کے کل ایک سو پچیس ناول ہیں۔ ان کے بھی پانچ یا چھ ناول میرے پاس نہیں، وہ بھی دوست بھائی کے ذمے

کنگ چانگ ایک طویل ناولز کی سیریز کا پہلا ناول ہے۔ اس سلسلے میں کل چار ناول شامل ہیں۔ ان کے نام باس صاحبہ بتا چکی ہیں۔ یہ فی ناول اسی سے نوے صفحات پر مشتمل ہیں۔

یہ صفحات برائے اراکین ان کی سہولت کے ساتھ دیئے جائیں گے۔ یعنی اگر وہ چاہیں تو پی ڈی ایف فائل میں‌پوری کتاب، چاہیں‌تو پوری کتاب کے سکین شدہ صفحات ذپ شدہ یا پھر صرف وہی صفحات جو ان کے ذمے ہوں گے۔ اپنی سہولت سے آگاہ کیجئے گا
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

یہاں ذیل میں از خود دلچسپی ظاہر کرنے والے اراکین کے ساتھ کچھ مزید نام تجویز کئے ہیں :

فرحت
قیصرانی
شمشاد
محمد وارث
امن ایمان
امید اور محبت
راہبر
حسن نظامی
رضوان
سارہ
حجاب
شگفتہ
 

خرم

محفلین
شگفتہ بہنا، کنگ چانگ کی پروف ریڈنگ درکار ہے یا اسے ابھی برقیانا ہے؟ کیونکہ برقیانے کے لئے تو ابھی میں کینتھ اینڈرسن کی کتب پر کام شروع کروں گا انشاء اللہ۔ ہاں پروف ریڈنگ کا کام ممکن ہو سکتا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ بہنا، کنگ چانگ کی پروف ریڈنگ درکار ہے یا اسے ابھی برقیانا ہے؟ کیونکہ برقیانے کے لئے تو ابھی میں کینتھ اینڈرسن کی کتب پر کام شروع کروں گا انشاء اللہ۔ ہاں پروف ریڈنگ کا کام ممکن ہو سکتا ہے۔


جی ہاں خرم بھائی ، آپ اس متن کی پروف ریڈنگ کیجیے گا ۔
 

خرم

محفلین
بہت بہتر۔ سو جیسے جیسے ساتھی یہ متن برقیاتے جائیں گے میں اس کی پروف ریڈنگ کرتا جاؤں گا۔ فی الحال پروف ریڈنگ کے لئے کوئی مواد دستیاب نہیں ہے۔ صحیح؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تمام اراکین جن کے نام اوپر فہرست میں شامل ہیں سے درخواست ہے کہ اپنا ای میل ایڈریس ذپ کر دیں قیصرانی صاحب کو تاکہ آپ کو اسکین متن فراہم کیا جاسکے ۔

شکریہ
 
Top