ابنتو پر مضمون نشتہ

جیسبادی

محفلین
یہاں ابنتو کے متوالے تو بہت ہیں، مگر حیرت ہے کہ ابھی تک کسی نے ابنتو پر اردو وکیپیڈیا پر مضمون نہیں لکھا! سب سے آسان طریقہ ہے کہ انگریزی وکیپیڈیا کے مضمون کی تلخیص کر دی جائے۔ ساتھ یہ بتایا جائے کہ اردو دنیا میں اس کو اپنانے میں کیا ہو رہا ہے۔
 

جہانزیب

محفلین
یہاں‌ کئی لوگوں‌ کو انگریزی نہیں‌ آتی اور اکثریت کو وردو(وکی پیڈیا اردو) نہیں آتی ، آپ کو دونوں آتی ہیں آپ ہمت کریں :hatoff:
 

جیسبادی

محفلین
یہاں‌ کئی لوگوں‌ کو انگریزی نہیں‌ آتی اور اکثریت کو وردو(وکی پیڈیا اردو) نہیں آتی ، آپ کو دونوں آتی ہیں آپ ہمت کریں :hatoff:

مجھے تو ابنتو نہ ہی پسند ہے اور نہ ہی کبھی استعمال کرنے کا خیال آیا ہے۔ سلیک وئیر زیر استعمال ہے۔ سلیک وِئیر گروہ پر ایک مقبول مقولہ ہے:

"Ubuntu" - an African word, meaning "Slackware is too hard for me".

ہاں نئے لوگوں کے لیے یوبنتو مناسب ہے کہ اس کی مدد چوپالوں پر وافر دستیاب ہے اور apt-get کے زریعہ مواد مل جاتا ہے۔ فیڈورا ان لوگوں کو زیادہ تر پسند آتا ہے جو ریڈہیٹ کسی زمانہ میں استعمال کرتے رہے ہوئے ہوں۔ نئے لوگوں کے لیے فیڈورا کی کوئی خاص وجہ سمجھ نہیں آتی۔ (مضمون فیڈورا پر بھی موجود نہیں۔) لینکس پر بھی مضمون خاکسار کو تحریر کرنا پڑا تھا جو ہنوز نامکمل ہے۔ وکی پیڈیا پر علمی اصطلاحات کا اتنا ذخیرہ ہو چکا ہے، کہ میرے جیسا کم علم بھی انگریزی مضامین کا ترجمہ کر سکتا ہے۔
 
اب ان اصطلاحات کو کون یاد کرے۔ ویسے فیڈورا ڈیویلپر کے لئے بہت موزوں ہے۔ اور اوبنٹو کے مقابلے اس میں پری پیکیجڈ مٹیریل کافی زیادہ ہوتا ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
سلیکوئیر میں تصور یہ ہے کہ صارفین سمجھدار ہیں۔ اس لیے سلیکوئیر عجمہ (kernel) میں اپنی طرف سے تبدیلیاں نہیں کرتا جیسا کہ بعض اوقات ریڈہیٹ وغیرہ کرتے ہیں۔ اسی طرح دوسرے مصنع لطیف میں بھی۔ اس طرح کا واقعہ ڈبین (جس سے ابنتو نکلتا ہے) نے کیا
http://it.slashdot.org/article.pl?sid=08/05/13/1533212&from=rss
جب اس نے SSL کے منبع میں تبدیلی کر کے ایک بہت بڑا کھٹمل ڈال دیا۔ ابنتو تو root کھاتہ بھی بند کر دیتا ہے۔ سلیکوئیر میں چیزوں کو سادہ رکھا جاتا ہے، خودکار تجدید کا نظام بھی نہیں۔ بعض اوقات خود script مِلف کھول کر اس میں ترمیم کرنا پڑ جاتی ہے۔ اس سادگی کا فائدہ یہ ہے کہ ہر چیز اپنی جگہ پر موجود ہوتی ہے۔ آپ کہیں سے بھی لینکس کے لیے 'برمجہ ماخذ' لے کر اسے compile کر سکتے ہیں۔ عام طور پر سلیکوئیر ایسے لوگوں کے لیے موزوں سمجھا جاتا ہے جو کسی حد تک شمارندگی کے شعبہ میں مہارت رکھتے ہوں۔
http://www.linux.com/feature/155967

وکیپیڈیا اردو پر کچھ اعتراضات کا جواب اس مضمون میں دیا جا رہا ہے:
http://ur.wikipedia.org/wiki/اردو_غیر_اردو
 
برادرم جیسبادی میری کوئی بات بری لگی ہو تو معذرت خواہ ہوں۔ بلا شبہہ وکی پیڈیا کا کام سراہے جانے لائق ہے۔ پر میرے ساتھ مصیبت یہ ہے کہ میں ایسی اردو مین الجھنا نہیں چاہتا جو میرے بچوں کے کام نہ آسکے۔

اور لینکس میں پیورٹی ہی تلاش کرنی ہے تو سلیکوئیر کے بجائے لینکس فرام اسکریچ پروجیکٹ سے رجوع کیجئے اور جس قدر سادہ بنانا چاہئے بنا لیجئے۔
 
Top