آیا نہ ہو گا اس طرح حسن و شباب ریت پر

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آیا نہ ہو گا اس طرح حسن و شباب ریت پر​
گلشن فاطمہ کے تھے سارے گلاب ریت پر​
پیاسا حسین کو کہوں​
اتنا تو بے ادب نہیں​
لمس لب حسین کو ترسا تھاآب ریت پر​
عشق میں کیا بچائیے​
عشق میں کیا لٹائیے​
آل نبی نے لکھ دیا سارا نصاب ریت پر​
آل رسول سے کیے جتنے سوال عشق نے​
جتنے سوال عشق نے آل رسول سے کئے​
ایک سے بڑھ کے اک دیا سب نے جواب ریت پر​
آل نبی کا کام تھا​
آل نبی ہی کر گئے​
کوئی نہ لکھ سکا ابھی ایسی کتاب ریت پر​
گلشن فاطمہ کے تھے سارے گلاب ریت پر​
(صاحب کلام: نامعلوم)​
 
بہت خوشی ہوئی کہ محفل پر اہل بیت اطہار کے چاہنے والے موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں قربانی ٔحسن و حسین رضی اللہ عنھما سے سبق سیکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
 

سید زبیر

محفلین
سبحان اللہ
آل نبی کا کام تھا
آل نبی ہی کر گئے
کوئی نہ لکھ سکا ابھی ایسی کتاب ریت پر
گلشن فاطمہ کے تھے سارے گلاب ریت پر
جزاک اللہ
 

نایاب

لائبریرین
آیا نہ ہو گا اس طرح حسن و شباب ریت پر​
گلشن فاطمہ کے تھے سارے گلاب ریت پر​
پیاسا حسین کو کہوں​
اتنا تو بے ادب نہیں​
لمس لب حسین کو ترسا تھاآب ریت پر​
عشق میں کیا بچائیے​
عشق میں کیا لٹائیے​
آل نبی نے لکھ دیا سارا نصاب ریت پر​
آل رسول سے کیے جتنے سوال عشق نے​
جتنے سوال عشق نے آل رسول سے کئے​
ایک سے بڑھ کے اک دیا سب نے جواب ریت پر​
آل نبی کا کام تھا​
آل نبی ہی کر گئے​
کوئی نہ لکھ سکا ابھی ایسی کتاب ریت پر​
گلشن فاطمہ کے تھے سارے گلاب ریت پر​
(صاحب کلام: نامعلوم)​

سچ کہا ہے جس نے بھی کہا ہے ۔ اللہ تعالی اسے اجر سے نوازے آمین
اور ہمیں " یوم حشر کو حسین علیہ السلام کی صف میں رکھے " آمین
 
Top