اشرف علی

محفلین
معزز اساتذۂ کرام آداب !
چند قطعات کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں ، آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ...

(اصلاح کے لیے اگر تین قطعات ایک ساتھ دینا مناسب نہ ہوں تو میں پیشگی معذرت چاہتا ہوں .... پلز مجھے معاف کیجیے گا ، میں نو آموز بھی ہوں اور اس محفل میں نیا بھی ہوں اس لیے اصلاح کرانے کے اصول و ضوابط سے لا علم ہوں)


آہ ...! راحت اندوری

(1)
اشرف ! مشاعروں کا تھا چشم و چراغ وہ
ہر ایک شعر پر اسے ملتی تھی ڈھیروں داد
رکھتا تھا آن بان وہ اردو ادب میں آہ !
بہتے ہیں اشک آتی ہے راحتؔ کی جب بھی یاد

(2)
دل میں شباب ، ذہن میں رکھتا تھا انقلاب
یعنی ہمارے عہد کا اشرف ! وہ جوشؔ تھا
اس کے سخن کی دھوم مچی تھی جہان میں
راحتؔ سخنوروں میں عجب سر فروش تھا

(3)
جانِ مشاعرہ تھا وہ یاروں کا یار تھا
شعروں سے اپنے دشمنوں پہ کرتا وار تھا
اشرف جہان میں تھے سخنور بہت مگر
راحتؔ کا ان میں ایک الگ ہی وقار تھا


شکریہ ...
 

اشرف علی

محفلین
سر ! مندرجہ بالا قطعات پر اصلاح کی درخواست ہے ....

براہ مہربانی اصلاح فرما دیں ....

شکریہ ....
 
Top