آگ کی دیوار

کیا آپ کے کمپوٹر پر firewall چل رہی ہے؟

  • نہیں

    Votes: 0 0.0%
  • معلوم نہیں

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    71

جیسبادی

محفلین
جو دو چار لوگ لینکس استعمال کر رہے ہیں، انھیں "دیوار آگ" کے بارے میں کچھ علم رکھنا چاہیے۔ خاص طور پر وہ جو تیز رفتار انٹرنیٹ پر ہیں، یعنی کیبل، ڈ‌س‌ل وغیرہ۔ لینکس میں دیوار آگ iptables کے زریعہ kernel میں ہی بنی ہوتی ہے۔ آپ کو iptables کا استعمال کا کچھ علم ہونا چاہیے۔
<p dir="ltr">
#iptables -L -v
</p>
کمانڈ کے زریعہ آپ دیکھ سکتے ہو کہ فائروال کے کیا قواعد اس وقت لاگو ہیں۔ ممکن ہے آپ کی ڈسٹرو میں پہلے ہی iptables کا سکرپٹ چل رہا ہو۔ یہ پتہ کرو کہ آپ کی ڈسٹرو میں یہ کہاں سے چلاتے ہیں۔ ممکن ہے کہ قواعد بنانے کا کوئی GUI بھی موجود ہو۔ مذید مدد

اس کے علاوہ دیکھو کہ کونسے daemon آپ کے ڈبے پر چل رہے ہیں، مثلاً ftpd, sshd, وغیرہ۔ جو سہولتیں آپ کو نہیں چاہیے ان کے daemon بند کر دینا بہتر ہے۔


توجہ: رائے شماری میں حصہ لینے کیلئے لینکس کا استعمال ضروری نہیں۔ ہر قسم کے آپریٹنگ نظام کے صارف حصہ لے سکتے ہیں۔
 

نعمان

محفلین
جیسادی شکریہ:

اوبنٹو میں شاید آئی پی ٹیبلز یہاں سے چلائے جاتے ہیں:
/lib/modules/2.6.12-9-386/kernel/net/ipv4/netfilter/ip_tables.ko

کیا میں کہہ سکتا ہوں کہ میرے کمپیوٹر پر فائر وال انسٹال ہے؟
 

دوست

محفلین
ہمارے پی سی پر تو تھی مگر ہم نے باندھ ڈالی۔
ایویں ہر بار اجازت دو۔ہم تو کھلے ڈلے کام کرنے کے عادی ہیں۔
 

جیسبادی

محفلین
نعمان، اگر iptables -L کمانڈ (as root) کچھ قواعد دکھاتی ہے تو آگ دیوار چل رہی ہے۔ اپنے مطلب کے قواعد آپ کو خود چننے ہوتے ہیں۔ مثالیں اس ربط میں جو میں نے اوپر دیا ہے دی گئی ہیں۔
یوبنتو فورم پر مجھے یہ سکرپٹ
http://www.ubuntuforums.org/archive/index.php/t-19106.html
ملا ہے۔ قواعد آپ کو بنا کر ایک فائل ‎/etc/default/iptables-rules میں محفوظ کرنے ہونگے اور پھر اس سکرپٹ کو چلانا ہو گا۔ پہلے اس سکرپٹ کو بھی ایک فائل ‎/etc/init.d/iptables میں محفوظ کرنا ہو گا۔
 

جیسبادی

محفلین
اور اگر آپ iptables کو غلط قواعد دے کر اپنا انٹرنیٹ بند کر بیٹھو، تو اس طرح تمام قواعد کو ختم کیا جا سکتا ہے:
<p dir="ltr">
#iptables -F
</p>
یوبنتو پر یہ شاید اس طرح حکم دینا ہو گا،
<p dir="ltr">
$ sudo iptables -F
</p>

کسی بھی حکم کی مدد man کی مدد سے دیکھی جا سکتی ہے:
‪$man iptables
 
Top