آکٹوپس ایلین ہے..!!

حاتم راجپوت

لائبریرین
octopus_001.jpg

امریکی سائنس دان کئی سال تک تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ آکٹوپس کی جسم کی ہیئت عام جانوروں سے مختلف جب کہ اس کے جینوم یعنی کروموسوم کی بناوٹ انتہائی پیچیدہ ہے جس میں 33 ہزار پروٹین کوڈنگ جینز سامنے آئے ہیں جو کہ کسی بھی انسانی جسم سے زیادہ ہے۔ سانس دانوں کے مطابق آکٹوپس کے جسم کی یہ بناوٹ ایک عجوبہ ہے جس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

یونیورسٹی آف شکاگو کےامریکی محقق ڈاکٹر کلفٹن ریگس ڈیل کا کہنا ہے کہ آکٹوپس کی ظاہری شکل و صورت بھی تمام جانوروں سے مختلف ہے جب کہ اس کے گرفت کرنے والے 8 بازو، دماغ اور اس کے مسائل کو حل کرنے والی بے پناہ صلاحیتیں اسے دیگر جانوروں سے مختلف بناتی ہیں۔ برطانوی ماہر حیاتیات مارٹن ویلز کا کہنا تھا کہ آکٹوپس کی بناوٹ اسے ایلین بناتی ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق آکٹوپس جنیوم 2 ارب 70 کروڑ بییس پیپر رکھتا ہے جو کہ ڈی این اے کا کیمیکل یونٹ ہے اور جینوم کی اتنی بڑی مقدار کسی انسان میں بھی موجود نہیں ہے۔

آئرش ایگزامنر
مرر ڈاٹ یو کے
ایکسپریس نیوز
 
Top