آپ کے کوکنگ کے یادگار لمحات۔۔۔

میں نے اپنی گھر والی سے فرمائش کی ایک دن۔ کے سوجی کا حلوہ بنا کردیں ۔انہوں نے بھی ہاں می بھر لی میں نے پوچھا آتا ہے بنانے؟ تو انہوں نے بڑی شان سے کہا جی جی گھر پر میں ہی بناتی تھی میں بھی اطمینان سے اپنے کام میں لگ گیا وہ یوٹیوب سے ویڈیو دیکھ کر بنانے لگ گئی بس کسی نے طریقہ غلط شئیر کردیا تھا جب میں نے دیکھا تو حلوے کی بڑی ہی عجیب سی صورت نظر آئی میں نے اُن سے کہا کہ ایسا تو نہیں ہوتا حلوہ وہ بولیں کہ آپ کو کیا پتا ابھی اور پکے گا پھر صحیح لگے گا تھوری دیر بعد انہوں نے اپنا دماغ چلایا اور اُس میں پانی اُنڈیل دیا کہ ایسے نہیں تو ایسے آج حلوہ نہیں یا میں نہیں اور پکاتے گئیں پکاتے گئیں اُدھر حلوہ اِدھر میں۔ میں نے حلوہ دیکھا تو حلوے کا کلر اب کالا ہونے لگ گیا تھا میں نے کہا کہ یہ اور نہیں پکے گا یہ کالا ہونے شروع ہوگیا ہے لگتا ہے خراب ہوگیا تو کہا کہ میں گھر پر تو ایسے ہی بناتی تھی یہاں پتا نہیں کیسے خراب ہوگیا۔۔۔۔۔۔:whistle:
آپ بھی اپنے کوکنگ کے یادگار لمحات شئیر کرسکتے ہیں اِس لڑی میں
 
آخری تدوین:
Top