اس کے پاپا کی ایج ابھی 26 سال ہی ہے، شادی کے وقت 22 سال تھی، کرنے کو کر سکتے ہیں لیکن اب کی بار جہاں کرنا چاہ رہے ہیں وہاں کرنے میں مشکلات آرہی ہیں۔ ایکچوئلی یہ میرے تایا ابو کے بیٹے کی بیٹی ہے۔ ان کا ساتھ والا گھر ہے۔ اس کی موجیں لگی ہوئی ہیں، آدھا دن وہاں گزارتی ہے اور آدھا دن ہمارے گھر۔ دو تین دن سے سکول جانا شروع ہوئی ہے۔ عام بچوں کی طرح بلکل بھی نہیں روئی اور پہلے کی دن کی ساری سٹوری آ کے سنائی مجھے کہ شیزی چاچو میں شکول گئی تو وہاں اتنی بلیک بلیک میڈم تھی مجھے ذرا پسند نہیں آئی، پھر میں نے ایک اتنی پیاری گولڈن بالوں والی لڑکی دیکھی میں نے کہا بس یہی میری دوست ہوگی اس کے ابو ڈاکٹر ہیں۔ میں تو منہ کھول کے سنتا ہوں تین سال کی بچی کے منہ سے یہ سب باتیں۔