آپ کے اعلیٰ ذوق کی تسکین کے لیے، آئیے آپ کو لطیفے سناؤں

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ہاہاہا بقلم خود لکھا تو جعلی ڈگری والا کیس ہو جائے گا ۔۔:LOL:
اب یہ اتنے مشکل شعر لکھ کر آپ ہمارے ادب کا امتحان مت لیجیئے ۔۔ ہم ادب پسند کرنے والے غیر ادبی لوگ ہیں ۔۔ یہ فارسی نما شعر ہمارے سر سے گذر جاتے ہیں ۔۔ ذرا ترجمہ بھی ساتھ عنایت فرما دیا کریں ۔۔:?
محترم جناب اسلم رئیسانی وزیراعلیٰ بلوچستان کا قول یاد رکھیں
"ڈگری ڈگری ہوتی ہے، چاہے اصلی ہو یا جعلی"

نیز

ترجمہ عنایت فرما کے میں نے مار نہیں کھانی
یہ نہ ہو کہ پھر عنایت حسین بھٹی کے گانے سنتا رہوں

اب میں سوچ رہا ہوں کہ اپنا نام "ادب" ہی رکھ لوں
 

سارہ خان

محفلین
محترم جناب اسلم رئیسانی وزیراعلیٰ بلوچستان کا قول یاد رکھیں
"ڈگری ڈگری ہوتی ہے، چاہے اصلی ہو یا جعلی"

نیز

ترجمہ عنایت فرما کے میں نے مار نہیں کھانی
یہ نہ ہو کہ پھر عنایت حسین بھٹی کے گانے سنتا رہوں

اب میں سوچ رہا ہوں کہ اپنا نام "ادب" ہی رکھ لوں
کہیں "چھوٹا ادب " نام رکھ کے ادب کے ساتھ بے ادبی مت کر دینا ۔۔۔:ROFLMAO:
 

ذوالقرنین

لائبریرین
ملا دو پیازہ بڑے آرام سے صحن میں پاؤں پسارے بیٹھے تھے کہ اچانک چلا کر بیوی کو آواز دی۔
"بیگم! ارے او بیگم! جلدی سے میرا تیر کمان لے آ۔"
بیگم نے تیر اور کمان لا کر دی۔ ملا نے تیر کمان پر چڑھایا، تاک کر نشانہ باندھا اور تیر چھوڑ دیا۔ لپکتے جھپکتے باہر کی طرف دوڑے۔
واپس آیا تو تھر تھر کانپ رہے تھے۔ بیگم نے حیران ہو کر پوچھا۔"کیا ہوا؟ کانپ کیوں رہے ہو؟"
ملا دو پیازہ نے جواب دیا۔" بیگم! شکر کرو کہ آج بیوہ بنتے بنتے رہ گئی۔" بیگم مزید حیران ہو گئی۔ " وہ کیسے؟"
"جس کو چور گمان کرکے تیر مارا۔ وہ میرا قمیص تھا جو تم نے الگنی پر ٹانگی تھی۔ ذرا سوچو اگر اس قمیص میں میَں ہوتا تو تم اب تک بیوہ بن گئی ہوتی۔"
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
میں اپنا مشورہ واپس لیتا ہوں۔ اب اپنا ناپسند والا بٹن واپس لے لو۔
ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھا
ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھا
ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھا
ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھا
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ہاہا مین نے آپ کو بر وقت آگاہ کیا کہ کہیں مفت میں حلال نہ ہو جائیں ۔۔:ROFLMAO:
اس سے اچھا موقع اور کیا ہو سکتا ہے میرے لیے
حرام سے حلال ہونے کا:grin:

ہم تھے کھڑے تیار مرنے کو، پاس نہ آیا نہ سہی
آخر اس شوخ کے ترکش میں کوئی تیر بھی تھا:rockon:
 

سارہ خان

محفلین
ایک دن حضرت داغ دہلوی نماز پڑھ رہے تھے کہ ان کا ایک شاگرد آیا استاد کو نماز پڑھتے دیکھا تو واپس چلے گے. اسی وقت داغ دہلوی نماز سے فارغ ہوئے تو نوکر نے کہا فلاں صاحب آئے تھے۔ داغ نے نوکر سے کہا، دوڑ کر بلالاؤ۔ جب وہ صاحب آئے تو داغ نے کہا، آپ آکر چلے گے؟ شاگرد نے کہا، آپ نماز پڑھ رہے تھے ۔ داغ کہنے لگے، جناب ہم نماز پڑھ رہے تھے۔ لاحول تو نہیں پڑھ رہے تھے جو آپ بھا گ گئے۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
مامون عباسی کے زمانے میں ناپ تول میں کمی کرنے والے کسی تاجر کو پچاس کوڑوں کی سزا سنائی گئی۔
اس نے جلاد کو ایک ہزار درہم رشوت دے کر کہا کہ وہ کوڑے اس کے بدن پر مارنے کی بجائے زمین پر مارے۔
جلاد نے 49 کوڑےزمین پر مارے کے بعد آخری کوڑا پوری قوت سے تاجر پر دے مارا۔۔۔۔۔
اس کو شدید تکلیف ہوئی تو اس نے جلاد سے کہا:۔ " میں نے تجھے اس لیے رشوت دی تھی کہ مجھے کوڑے نہ لگائے تاکہ مجھے کوئی گزند نہ پہنچے۔ آخر تو نے مجھےایک کوڑا کیوں مارا۔؟"
جلاد نے کہا:۔ "میں تمہیں احساس دلانا چاہتا تھا کہ اس لین دین میں تم فائدے میں رہے ہو۔"
 
Top