آپ کے اعلیٰ ذوق کی تسکین کے لیے، آئیے آپ کو لطیفے سناؤں

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ترقی پسندتحریک کے ایک جلسے میں
خاتون ادیب اختر جمال نے جب اپنی پر جوش تقریر میں کہا کہ
"آج ہمارا پرچم سرخ ہے، ہمارے ارادے سرخ ہیں، ہمارے قلم سرخ، ہماری روشنائی سرخ ہونی چاہیے۔
ہمارے افسانے سرخ ہونے چاہیں، ہماری نظمیں سرخ ہونی چاہیں، ہماری غزلیں بھی سرخ ہونی چاہیں"
تو مجازؔ کھڑے ہوئے اور عرض کیا
"محترمہ کم سے کم گلابی کی اجازت تو دے دیجئے"
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ایک پبلک میٹنگ کے دوران ایک عورت نے ونسٹن چرچل سے کہا:۔
"اگر تم میرے شوہر ہوتےتو میں تم کو زہر دے دیتی"
چرچل نے جواب دیا:۔" نہیں میڈم ! اگر آپ میری بیوی ہوتیں تو میں خود ہی زہر کھا لیتا"
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
مشہورر شاعر نظامیؔ نے کسی مشاعرے میں ایک خاتون کو دیکھا اور حسبِ عادت ہزار جان سے اس پر مائل ہوگئے
مشاعرے کے بعد اس خاتون کے پاس پہنچے اور کہا:۔
"اے دشمنِ ایمان و آگہی! کیا تم یہ گوارا کرو گی کہ میرے دل کے مرتعش جذبات تمہارے پاکیزہ عطر بیز تنفس کی آمد و شد سے ہم آہنگ ہو سکیں؟"
بے چاری حسینہ اس انداز ِ بیاں کو نہ سمجھ سکی اور حیرت سے بولی:۔"آخر تم کہنا کیا چاہتے ہو؟"
اب نظامی نے صاف صاف کہا:۔ " مین چاہتا ہوں تم مجھ سے شادی کر لو اور میرے بچوں کی ماں بننا گوارہ کرو۔"
حسینہ نے چند لمحے سوچا اور حیرت سے دریافت کیا:۔"کتنے بچے ہیں تمہارے؟"
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
پرانے زمانے کے ایک استاد صاحب بڑی ثقیل قسم کی اردو بولا کرتے تھےاور ان کی اپنے شاگردوں کو بھی نصیحت تھی کہ جب بھی بات کرنی ہو تو تشبیہات ، استعارات ، محاورات اور ضرب المثال سے آراستہ پیراستہ اردو زبان استعمال کیا کرو۔

ایک بار دورانِ تدریس یہ استاد صاحب حقہ پی رہے تھے
انہوں نے جو زور سے حقہ گڑگڑایا تو اچانک چلم سے ایک چنگاری اڑی اور استاد جی کی پگڑی پر جا پڑی۔
ایک شاگرد اجازت لے کر اٹھ کھڑا ہوا اور بڑے ادب سے گویا ہوا:۔
"حضورِ والا،! یہ بندہ ناچیز حقیر فقیر، پر تقصیر ایک روح فرسا حقیقت حضور کے گوش گزار کرنے کی جسارت کر رہا ہے ۔ وہ یہ کہ آپ لگ بھگ نصف گھنٹہ سے حق حقہ نوشی ادا فرما رہے ہیں ۔ چند ثانیے قبل ایک شرارتی آتشی پتنگا آپ کی چلم سے بلند ہو کرچند لمحے ہوا میں ساکت رہا اور پھر آپ کی دستارِ فضیلت پر براجمان ہو گیا ۔ اگر اس فتنہ کی بر وقت اور فی الفور سرکوبی نہ کی گئی تو حضورِ والا کی جان کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔"
 
سارہ خان

محفلین
ایک مولانا کے جوش صاحب کے ساتھ بہت اچھے تعلقات تھے۔کئی روز کی غیر حاضری کے بعد ملنے آئے تو جوش صاحب نے وجہ پوچھی۔کہنے لگے:کیا بتاؤں جوش صاحب،پہلے ایک گردے میں پتھری تھی اس کا آپریشن ہوا۔اب دوسرے گردے میں پتھری ہے۔

میں سمجھ گیا۔جوش صاحب نے مسکراتے ہوئے کہا۔الله تعالیٰ آپ کو اندر سے سنگسار کر رہا ہے۔
 
باباجی

ہاہاہاہاہاہاہاہاہا بہت خوب
 
محمد وارث

لائبریرین
ایک مولانا کے جوش صاحب کے ساتھ بہت اچھے تعلقات تھے۔کئی روز کی غیر حاضری کے بعد ملنے آئے تو جوش صاحب نے وجہ پوچھی۔کہنے لگے:کیا بتاؤں جوش صاحب،پہلے ایک گردے میں پتھری تھی اس کا آپریشن ہوا۔اب دوسرے گردے میں پتھری ہے۔

میں سمجھ گیا۔جوش صاحب نے مسکراتے ہوئے کہا۔الله تعالیٰ آپ کو اندر سے سنگسار کر رہا ہے۔

یہ مولانا ابو الاعلیٰ مودودی یعنی "المودودی" تھے۔ جوش جب حیدر آباد دکن میں تھے تو انکے مودودی صاحب اور انکے بڑے بھائی ابوالخیر مودودی صاحب سے بڑے گہرے دوستانہ تعلقات تھے جو آخری وقت تک قائم رہے۔
 
جی زبر دست پہ ہم بھی کلک کرنا چاہتے ہیں لیکن ہو نہیں رہا،کوئی رہنمائی فرمائے گا کیا وجہ ہے۔۔۔ ؟
بائیں جانب جہاں "جواب" لکھا ہے۔ اس کے نیچے ماؤس کا پوائنٹر لے جائیں۔ ریٹنگ کے آپشنز نظر آئیں گے۔ اپنی مرضی کی ریٹنگ دے دیں۔۔۔:)
 
بندہ اسلام آباد کی ایک جامعہ میں مکینیکل انجنئرنگ کا طالبعلم ہے ۔۔ ادب کا تھوڑا بہت شغف ہے اور جامعہ کی ادبی سوسائٹی کا نائب صدر ہے۔۔
ماشاءاللہ ایک سال میں تعارف ہوا ہی چاہتا ہے بس۔

ماشاء اللہ

آپ "تعارف" کے زمرے میں نئی لڑی کھولیں، تاکہ دوسرے اراکین بھی آپ کے متعلق جان سکیں۔
 
فرخ انیق

محفلین
ماشاء اللہ ایک سال میں 5 مراسلے۔

یہ تو مصباح الحق سے بھی چار قدم آگے ہیں۔
ہاہا ۔ جناب فیس بک سے اکاونٹ بنایا تھا اور پھر جامعہ والوں نے فیس بک پر پابندی لگا دی۔۔۔ بہت کوشش کے بعد اب کچھ صورت نکلی فیس بک چلانے کی تو پہلے ہی روز یہاں آ پہنچا۔۔۔ رہا تعارف کی لڑی والا سوال تو میرے علم میں نہیں تھا کہ نئے دوست اپنے تعارف کے لئے بھی لڑی بنا سکتے ہیں۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
فرخ صاحب فیس بک سے آنے کی ضرورت ہی نہیں۔ آپ سیدھا سیدھا اردو محفل میں آ جایا کریں۔

نئے دوست تعارف کے زمرے میں اپنے تعارف کی لڑی بناتے ہیں۔ اس سے اردو محفل کے دیگر اراکین کو نئے رکن کے متعلق جانکاری میں آسانی رہتی ہے۔
 
سیف الدین سیف بیان کرتے ہیں
ایک بار کوئی صاحب آئے اور فیض کو اپنا کلام سنانے لگے۔ انہوں نے اپنی ایک نظم سنائی جس میں ہر تیسرا چوتھا مصرع فیض صاحب ہی کا تھا۔ فیض صاحب انہیں مسلسل داد دیتے رہے
ان کے جانے کے بعد میں نے کہا فیض صاحب یہ کیا قصہ ہے؟ آدھا کلام تو آپ کا تھااور آپ واہ واہ کیے جا رہے تھے
مسکرا کر کہنے لگے بھئی کیا کرتا ، پہلی بار تو اپنے شعروں پر داد دینے کا موقع ہاتھ آیا تھا
بہت اچھا
 
سیما علی

لائبریرین
ایک پبلک میٹنگ کے دوران ایک عورت نے ونسٹن چرچل سے کہا:۔
"اگر تم میرے شوہر ہوتےتو میں تم کو زہر دے دیتی"
چرچل نے جواب دیا:۔" نہیں میڈم ! اگر آپ میری بیوی ہوتیں تو میں خود ہی زہر کھا لیتا"
کہاں گئے اُردو محفل کے
چھوٹے غالب
 
Top