آپ کی زند گی کا مقصد کیا ہے؟

تمام جانداروں کی زندگی کا واحد مقصد بقا کی جہد کرنا ہے۔ ارتقائی تناظرات میں ہمیں ایسا ہی سمجھ میں آتا ہے۔ لیکن جب انسان یہ سوال کرتا ہے تو اس کا مقصد برتر غرض یا غایت ہوتی ہے۔ اس سوال کی نوعیت پھر سائنسی نہیں بلکہ فلسفیانہ ہو جاتی ہے۔ البتہ چند لوگ اس سوال کے جواب کو بھی سائنسی تناظر میں دے کر ایک غیر معقول رویے کا ارتکاب کرتے ہیں۔ انسانی زندگی کا بحیثیتِ فرد ایک ہی مقصد ہے۔ اور وہ مقصد تزکیۂ نفس ہے۔ اس تزکیۂ نفس کی پھر کئی ذیلی شاخیں ہو جاتی ہیں جن میں اعلی اخلاقی اقدار کا قیام، اور بہترین معاشرت کے اصولوں کی دریافت وغیرہ شامل ہیں۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
کچھ آن لائن انسانوں کی زندگی کا مقصد ٹرولنگ بھی ہوتا ہے
کچھ؟
201605_banner.jpg
 

مزمل اختر

محفلین
مقصد زندگی اللہ کی بندگی
اور مقصد حیات اللہ کی ذات

عاجز کی عمر انیس سال ہے ، اور عاجز اپنے آپ کو دنیا کےخوشنصیب ترین انسان میں سے سمجھتا ہے ، اللہ نے مجھے ہمیشہ بہترین راستہ پر چلایا ، جس چیز کی ضرورت تھی وقت سے پہلے ہی دے دی، رہی بات سنبھلنے کی تو آج تک ڈگمگانے کا موقع ہی نہیں ملا اس لیے کہہ سکتا ہوں زندگی میں والد صاحب نے راستہ بتایا اور اللہ نے مزید دستگیری کی پس ابھی تک تو لگ رہا ہے لائف میں سب ٹھیک ہورہا ہے شاید اپنی بساط کے مطابق صحیح راہ پر چل رہا ہوں ، زندگی نے مجھے کیا دیا ہے اس کے متعلق ایک کتاب بھی لکھی ہے ساری تو نہیں کچھ اوراق ضرور بھیجوں گا -
اگر کسی عزیز کو عاجز میں بہتری کی صورت محسوس ہو تو ضرور مطلع فرمائیں . . . .
 
Top