آپ کی رائے مطلوب ہے

امین شارق

محفلین
ایک شخص جو ایک دوسرے شخص سے بسکٹ کے آئٹم ادھار لیکر اسے مختلف دکانوں پر سپلائی کرتا ہے جب سیل ہوجاتیہے تو وہ مال کی پیمنٹ کردیتا ہے یہ روٹین ایک عرصے تک چلتی رہتی ہے پھر اچانک وہ شخص ادھار پہ مال دینا بندکردیتاہے پہلے شخص کے گھر کا چولھا اور سارے کام اسی روزی سے چل رہے تھے اب وہ دس دن سے بے روزگار ہوگیا ہے اور اسکے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ وہ نقد پر مال لے سکے یہ شخص جو بے روزگار ہوگیا ہے میرے محلے میں رہتا ہے مجھ سے جتنا ہوسکے گا اسکی مدد کروں گا
آپ اس شخص کے بارے میں کیا کہیں گے جو مال ادھار پہ نہیں دے رہا
 
سید عمران

مال کے مالک کو اختیار ہے کہ اپنا مال جسے چاہے دے جسے چاہے نہ دے۔۔۔
چاہے ادھار پر دے یا نقد۔۔۔
اسے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔۔۔
البتہ کسی کی مدد کرنے کے لحاظ سے ترغیب دی جاسکتی ہے۔۔۔
اگر وہ نہ مانے تب بھی اس کی مرضی ہے۔۔۔
اور ضرورت مند کی مدد تو خوب کرنی چاہیے۔۔۔
جان پہچان والوں کو ترغیب دی جاسکتی ہے کہ اس شخص کو اتنا مال دیں جس سے وہ نقد پر سامان خرید سکے!!!
 
شمشاد

لائبریرین
امین صاحب اب یہ تو اسی کو معلوم ہو گا کہ اس نے ادھار پر مال دینا کیوں بند کر دیا، کوئی کاروباری اصول ہو گا، کوئی مجبوری رہی ہو گی، ورنہ ایک چلتے ہوئے کاروبار کو کون چاہے گا کہ رک جائے۔
 
تبسم

محفلین
مجھے تو یہی لگتا جو شخص ادھار لے رہا تھا اسے پہلے ادھاری اور دوسرے ادھار سے کچھ رپیہ نکال کر رکھنے چائے تھے تاکے اگلی بار جب لے تو ادھار نہیں بلکے پیسے دے کر لے کیوں کے کوئی بھی انسان ہو ایک وقت تک ادھار دے گا
 
تبسم تم زندہ ہو۔ یہ میں کیا دیکھ رہا ہوں، تبسم اور اردو محفل میں۔ آج سورج کدھر سے نکلا تھا بھئی؟
 
شمشاد

لائبریرین
میرے ہاں سے تو روز ہی نکلتا ہے۔ آج لگتا ہے تمہارے ہاں سے نکلا ہے۔

شادی ہو گئی تمہاری کہ ابھی نہیں؟
 
شمشاد

لائبریرین
پتہ تو ہے، لیکن پھر بھی پوچھ لینا بہتر ہے ناں۔
ایسا نہ ہو میں دو کانوں اور ایک ناک والا ڈھونڈ کے لاؤں اور تم کہو کہ نہیں مجھے دو ناکوں اور ایک کان والا چاہیے۔
 
شمشاد

لائبریرین
دیکھا ناں، اب تمہیں گلابی رنگ کا چاہیے، جبکہ میں نے نیلے رنگ کا دیکھ رکھا تھا۔
اچھا ٹھیک ہے اب گلابی رنگ کا تلاش کرتا ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ بین الاقوامی سچائی ہے۔ کہ گلابی رنگ لڑکیوں کے لیے ہوتا ہے اور نیلا رنگ لڑکوں کے لیے۔
 
Top