آپ کا عید کا دن کیسے گزرا

ملائیشیا میں یہ میری دسویں عید ہے اور یہ دوسرا موقع ہے جب پاکستان اور ملائیشیا میں ایک ہی دن عید ہوئی
چونکہ عید کے دن چھٹی نہیں تھی اس لیے صبح ورکنگ یونیفارم میں ہی عید پڑھی ، ساتھ ہی رہنے والے دوستوں سے عید ملی ، مسجد انتظامیہ عید کے دن کھانے کا بہترین انتظام کرتی ہے، مسجد میں ہی کھانا کھایا اور پھر فون پہ گھر اور چند دوستوں کو عید کی مبارکباد دے کر کام پہ پہنچے

کام میں دو گھنٹہ کی بریک ہوتی ہے
اسی وقفہ کے دوران اپارٹمنٹ اپنے ڈیرے گئے، کھیر اور دیگر لوازمات جو سب دوستوں نے مل کر چاند رات کو تیار کیے تھے وہ تناول فرمائے
پھر واپس کام پہ آگئے
کام کے دوران ہی مینیجر نے ایک سبز رنگ کے لفافہ میں عیدی دی اور ساتھ ہی عید پہ چھٹی نہ دینے کی معذرت بھی کی

کام سے چھٹی ہوئی ،رات بارہ بجے گھر پہنچے اور سو گئے اور اپنا عید کا دن گزر گیا
 

محمد فہد

محفلین
ملائیشیا میں عید والے دن چھوٹی نہیں ہوتی آپ کونسا کام کرتے ہیں؟
میں نے لاسٹ رمضان، پاکستان، میں 2011 میں کیا تھا اور اب اس سال ماشاء اللہ رمضان، اپنی فیملی کے ساتھ کیا ہے اور بہت اچھی عید گزری فیملی کے ساتھ رشتےداروں سے ملاقاتیں کیں دوست احباب کے ساتھ گپ شپ بہت انجوائے کیا، بہت اچھا لگا
 
Top