آپ اس وقت کیا کھا / پی / چبا رہے ہیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

علی ذاکر

محفلین
علی، میں خود بہت ترس رہی تھی۔۔اور امی نے بنا کر نہیں دی۔۔ خود ہاتھ پیر ہلانے پڑے۔

اور بنی بہت مزے کی ہے۔ اور آج تو پہلی بار چاول بھی اچھے ابلے ہیں۔ ورنہ ہمیشہ میں ان کو کبھی زیادہ اور کبھی کم ابال دیتی ہوں۔

یعنی کے آج سونے پہ سہاگے والی بات ہوگئ !

ویسے ماوراء جی آج ہمارا بھی پروگرام تھا "شتر مرغ" کا گوشت بنانے کا بس کچھ کام پڑ گیا ورنہ آج ہم بھی آپ کی طرح خوش نصیب ہوتے:) !

مع السلام
 
ماوراء

محفلین
پھر شتر مرغ؟ پہلے شتر مرغ کے انڈے کی آملیٹ والا دھاگہ ابھی تک چل رہا ہے۔۔ اب گوشت کا جانے کب تک چلے گا۔:grin:
بنانا آتا ہے اس کا گوشت؟ ترکیب بھی لکھیے گا پھر۔
 
نہیں اس کو بریک لگا دی ہے اب !

بنانا تو نہیں آتا سوچا تھا کچن کارنر میں جاکر اس کی ترکیب پوچھوں گا اگر آپ کو پتہ ہو تو بتایئے ؟

مع السلام
 
ماوراء

محفلین
شکریہ شمشاد بھائی۔

علی، میں نے تو کبھی شتر مرغ دیکھا بھی نہیں۔۔لیکن ادھر ادھر سے دیکھ کر۔۔ایک ترکیب اپنی طرف سے بنا کر بتا رہی ہوں۔ اگر ٹھیک لگے تو بنا لیجیے گا۔اور خراب بنے تو مجھے کچھ نہ کہیے گا۔:grin:

پہلے گوشت کو کیوبز کی شکل میں کاٹ لیں۔
گہرے پین میں ایک سے دو پیاز باریک کٹے ہوئے کو تیل میں ہلکا براؤن کر لیں۔ براؤن ہونے کے بعد ادرک اور لہسن پسا ہوا بھی شامل کر دیں۔ اسے بھی براؤن کر لیں۔
نمک، مرچ(سرخ مرچ، کالی نہیں) زیرہ، خشک دھنیا بھی ڈال دیں۔ ساتھ باریک کٹا ہوا ٹماٹر اور ایک دو کھانے کے چمچ دہی ڈال دیں۔
کچھ بھوننے کے بعد گوشت شامل کر دیں۔ اور پھر اچھی طرح بھون لیں۔۔ جب تک گوشت گل جائے۔ (اب مجھے نہیں معلوم کہ اس کا گوشت جلدی گلتا ہے کہ نہیں۔)پانی جتنا ڈالنا ہوا۔۔ڈال لیجیے۔
آخر میں ہرا دھنیا اور ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی شامل کر دیں۔ اور گرم مصالحہ چٹکی بھر اوپر چھڑک دیں۔ بس کام ختم۔ ابلے ہوئے چاول یا پھر چپاتی کے ساتھ کھا لیں۔
 
شکریہ ماوراء جی آپ کی بتائ ہوئ ترکیب پر جلد ہی عمل کرؤں‌گا اور جہاں تک میرا خیال ہے کہ "شتر" کا گوشت گائے کے گوشت سے زیادہ سخت نہیں نہیں ہوگا باکی میں‌آُپ کو پکانے کے بعد بتاؤں گا :)!

مع السلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top