آپ اردو بولیے یہ سافٹ وئر لکھتا جائے گا ۔ ڈریگن نیچرلی سپیکنگ

aslam_jadodiya

محفلین
السلام عليكم
يه بات واضح هو كه انپيج كے الفاظ فانيٹيك كي بورڈ والے هونگے صرف،،،، جبكه واقعي اردو كے الفاظ ينيكوڈ ميں،،، يعني اينپيج كے الگ الفاظ الگ هونگے اور ينيكوڈ كے الگ،،، دونوں ايك ساتھ نه چل سكے شايد
 
باوجود ایک ہزار کوششوں کےجناب ڈریگن میرے کوئی بات نہیں مانتا۔ انگلش کے لیے تو اس ایکوریسی 95 سے 97 فیصد تک ہے۔ لیکن جب اسے اردو کے لیے آزمایا تو صفر جواب رہا۔ بار بار کوششوں سےبھی یہ کچھ جواب نہیں دیکھاتا۔ اگر آپ پندرہ بیس الفاظ ٹرین کروائیں تو شاید ایک عاد کو لکھ پاتا ہے۔ اگر کسی اوربھائی نے کوشش کی ہوتو وہ ہی بتا سکتا ہے کہ اس ڈریگن نیچرلی سپیکینگ کا رزلٹ کتنے فیصد رہا۔ ہمیں تو ککھ سمجھ نہیں لگی۔
(میں Dragon NaturallySpeaking 11 Premium استعمال کررہا ہوں)۔
 
جی بلکل۔ اس کے بغیر تو نا ممکن تھا اردو کو لکھوانا۔ ایک کھنٹے سے بھی زائد وقت لگا اسے کلین کرنے میں۔ وریژن 11 کچھ زیادہ ہی نخرے والا ہے میرے سسٹم پر سلو چلتا ہے۔ حالانکہ 768 ایم بی ریم کچھ کم نہیں ہوتی ۔ میں نے سب سے پہلا کام ہی یہ کیا تھا کہ ڈیڑھ لاکھ الفاظ کا سفایا کیا پھر کچھ الفاظ ٹرین کروائے لیکن لاحاصل۔
 
در اصل ہم نے جو 5000 الفاظ کی فہرست فراہم کی ہے وہ خود بھی زیادہ ایکیوریٹ نہیں ہے۔ اور ڈریگن نیچرلی اسپیکنگ پروفیشنل 11 چار گیگا بائٹ میموری ریکمینڈ کرتا ہے۔ :)
 
لفظ ڈھانچے جو کہ میرے مقتدرہ کی بورڈ سے ایسا لکھا جائے گا "hnwi[," ڈریگن نہیں مانتا۔ اور ایک ایرر مسج آجاتا ہے کہ ڈریگن unable ہے اسے ٹرین کرنے کے لیے۔
 
اس میں ایک آپشن بول کر الفاظ شامل کرنے یا ٹرین کرنے کی بھی ہے۔ آپ کوئی لفظ بولیں اور دیکھیں کہ وہ اس کو فونیٹک ٹیکسٹ میں کیسے بدلتا ہے۔ پھر آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ وہ آوازوں کو ٹیکسٹ سے کس طرح میپ کرتا ہے۔ :)
 
دراصل میرا خیال ہے ابن سعیدبھائی وہ زیادہ تر ان الفاظ کو لکھتا ہے جس کی سپوکن فارم موجود ہو۔ میں چند الفاظ اس طرح سے ابھی ٹرین کروائے مثلا ڈھائی ڈھانچہ ڈھانچے ان تین الفاظ کی سپوکن فارم ڈالی تو اس نے حیرت انگیز طور پر انہیں سمجھ کر لکھ لیا۔ میں اصل میں کوشش کررہاتھا کہ بغیر سپوکن فارم کے صرف ریٹن فارم میں چلا سکوں لیکن ڈریگن ہم سے زیادہ سیانا نکلا۔ :)
 
وہ الفاظ جو [ , ], . , ' , ; , :, " وغیرہ سے شروع ہوتے ہیں انکے لیے ڈریگن آپ سے سپوکن فارم ضرور مانگتا ہے ۔ باقی میں نے تقریباً بیس سے زائد الفاظ کا اندراج کیا ڈریگن میں اور رزلٹ سو فیصدی رہا۔ :)
 

arifkarim

معطل
عویدص: وہ ڈھائی لاکھ الفاظ جو انگریزی کے ہیں، انکو نکالنے کے بعد تو میرے ڈریگن نے کام کرنا ہی چھوڑ دیا۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں آپنے کن الفاظ کو نکالا تھا؟ (تصاویر کیساتھ)
 
عارف بھائی بلکل یہی مسئلہ میرے ساتھ ہوا تھا جس کا ذکر میں نے اوپر بیان کیا۔ لیکن مجھے سمجھ نہیں لگی کہ ایک دم ہی ڈریگن کو جوش چڑھا تو چڑھتا ہی گیا۔ میں جو جو الفاظ اس میں ڈالتا جارہا ہوں وہ وہ بلکہ درست انداز میں لکھتا بھی جارہا ہے ۔ حتی کہ میں 50 سے زائد الفاظ ٹرین کروائے سب ذرا مشکل مشکل تھے لیکن سب بہت ہی عمدیگی کے ساتھ ڈریگن نے قبول کیا۔
عارف بھائی میں نے "تمام الفاظ" کا آپشن سلیکٹ کیا وکیبلری سے اور اسے پکڑ کے ڈیلیٹ کر دیا۔ کوئی خاص کام اور نہیں کیا۔ ہاں یاد آیا میں نے دوبارہ سے اپنے مائیک کی سیٹینگ کی تھی جسے ڈریگن "انتہائی اعلیٰ" کوالٹی کے خطاب کے ساتھ قبول کیا تھا۔ حالانکہ پہلے "Poor Quality" کا مسج آیا تھا۔
 
عارف کیا آپ کا مسئلہ حل ہوگیا۔ میرا ڈریگن لکھتا تو بڑا "ول" ہے لیکن اس کے ساتھ ایک مسئلہ ہے کچھ کچھ دیر بعد یہ بند ہوجاتا ہے ۔ کرپٹ ہونے کا مسج آتا ہے ڈریگن کی طرف سے ۔ اب پتا نہیں کہ یہ ایرر میرے ریم کم ہونے کی وجہ سے آتا ہے یا واقعی ڈریگن خراب ہوگیا ہے ۔ بہرکیف !
 

arifkarim

معطل
میں نے اس سے ابتک کچھ سو الفاظ ٹرینڈ کروائے ہیں۔ مگر ابھی تک کوئی خاطر خواہ تیزی نظر نہیں آئی۔ لگتا ہے اردو اسپیچ ریکوگ نیشن کیلئے ایک الگ سے سافٹوئیر لکھنا پڑے گا۔ یہی حال اردو او سی آر کا ہے۔
 
او بھائیو کوئی نتیجہ نکلا یا نہیں کچھ ہم کم علموں کو بھی پتہ چل جائے کہ یہ پراجیکٹ کہاں تک پہنچا یا بیچ بازار کے ہی ختم ہو گیا
 
Top