آپکی speciality

تعبیر

محفلین
کوئی کگنگ میں اکسپرٹ ہوتا ہے تو کوئی سلائی میں

کوئی میک اپ کمال کا کرتا ہے تو کسی کا مہندی لگانے میں کائی ثانی نہیں ہوتا تو کوئی فلاور ارینج منٹ میں ماہر۔
ہر ایک میں کوئی نا کوئی ہنر ہوتا ہے تو اب آپ نے اپنا وہ ہنر بتانا ہے یا پھر کیا آپ نے کوئی کورس کیا ہے کسی بھی چیز کا ؟؟؟
 
زینب

محفلین
آپ دونو حضرات یہاں سے رفو چکر ہوتے نظر آیئں یہ خالص ہمارا سیکشن ہے یہاں مرد حضرات کی انٹری منع ہے چلے جایئں نہیں‌تو ساری خواتیں اکھٹی ہو گیئں تو اپ دونو کی خیر نہیں
 
سارہ خان

محفلین
میں نے سیلف گرومنگ کا کورس کیا ہوا ہے ۔۔ اور مہندی لگانا ویسے ہی آتی ہے سیکھی نہیں تھی ۔۔۔

اور ڈیزانینگ کا کورس کیا ہوا ہے ۔۔ جس میں کپڑوں پر مختلف ٹانکوں کی کڑھائی کرنا بھی سیکھی تھی ۔۔ کبھی موڈ ہوتا ہے تو کرتی ہوں ۔۔

کوکنگ میں ویسے تو ہر چیز بنا لیتی ہوں ۔۔ لیکن جو کام شوق سے کرتی ہوں وہ ہے سبزی فرائے کرنا ۔۔

فلاور میکنگ کا کورس بھی کیا تھا لیکن کالج شروع ہوگئے تھے تو تھوڑا سا کر کے چھوڑ دیا تھا تھوڑے بہت فلاورز بنانا آتے ہیں ۔۔
 
جیا راؤ

محفلین
میں نے انٹرنیشنل کوکنگ اور جیولری میکنگ کا کورس کیا تھا مگر کیا کچھ نہیں حسبِ عادت۔۔۔۔۔۔ :grin::grin::grin:
 
سارہ خان

محفلین
ملائکہ سیلف گرومنگ میں اپنے آپ کا میک اپ ، ہیئر سٹائل اور کلینزنگ فیشل وغیرہ کرنا سکھاتے ہیں ۔۔۔ میں نے یہ کورس بس اپنی دوست کے انسسٹ کرنے پر کر لیا تھا کہ وہ میرے بنا اکیلی کرنے پر راضی نہیں تھی ۔۔:)
 
تعبیر

محفلین
سارہ اتنا کچھ آتا ہے تمھیں :eek: واہ واہ
کچھ بیوٹی ٹپس شیئر کریں نا پھر

میں نے انٹرنیشنل کوکنگ اور جیولری میکنگ کا کورس کیا تھا مگر کیا کچھ نہیں حسبِ عادت۔۔۔۔۔۔ :grin::grin::grin:

:laugh: :laugh: :laugh:

لیں کیا تو سہی کورس :laugh:

ویسے مین حیران ہوں یہ مرد حضرات کیا لکھ کر جاتے ہیں یہان جو میں کبھی بھی پڑھ ہی نہیں پاتی :(

برائیاں ہی کرتے ہونگے اور کیا :rolleyes: :mad:
 
ماوراء

محفلین
مجھے اپنے آپ سے شکوہ ہے۔۔۔ میرے پاس کوئی خاص ہنر نہیں ہے۔ :( اللہ نے دیا ہی نہیں۔۔۔:(
میری بہن کی ڈرائنگ بہت اچھی ہے، آواز بہت اچھی ہے۔ بغیر کسی کورس کے۔۔۔پھول بنا لیتی ہے، سینیرز پینٹ کر کے اپنا کمرہ سجا لیتی ہے۔ گھر کے لیے چھوٹے موٹے ڈیکوریشن پیس بنا لیتی ہے، جیولری بھی بنانے لگی ہوتی ہے، برتھ ڈے پر مجھے بریسلٹ بنا کر دیا تھا۔ اور گھر کی سیٹنگ ایسی زبردست کرتی ہے کہ لگتا ہے کسی نئے گھر میں آ گئے ہیں۔ :grin: اور بھی بہت کچھ کر لیتی ہے۔۔۔:(
بھائی کی ڈرائنگ بھی اچھی ہے۔ وہ سکیچ بہت خوبصورت بنا لیتا ہے، یہ الگ بات ہے کہ اسے اب شوق نہیں رہا۔ اور سارہ نے جس کا نام لیا ہے۔۔ سیلف گرومنگ۔۔۔ اس کا بھی بہت ماہر ہے۔ :laugh:

میں کسی کام کی نہ کاج کی۔۔۔:( اسی لیے دوسروں کا لکھ دیا ہے۔۔ کہ میرا خانہ خالی نہ رہ جائے۔ :grin:

بس کھانا ٹھیک بنا لیتی ہوں۔۔وہ تو سب ہی بنا لیتے ہیں۔ :(
 
فرحت کیانی

لائبریرین

مجھے تو لگتا ہے کہ آج کل بہنوں کی نسبت بھائیوں کو سیلف گرومنگ کی زیادہ فکر ہوتی ہے :ڈ
 
ف۔قدوسی

محفلین
مجھے کڑائ آتی ہے،مہندی،کپڑے بنانا،میک اپ کرنے میں ماہر ہوں،موتیوں کا کام آتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور کھانا بنانے میں تو بالکل نکمّی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:blushing:
 
ف۔قدوسی

محفلین
بہت زبر دست عنوان ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کھانا بنانا بار بار دیکھنے اور پوچھنے کے باوجود بہت برا بناتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امی ابو کہتے ہیں احمد کا گھر تو برباد ہوگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:hatoff: میں کہتی ہوں"ہم تو بھئ جیسے ہیں ویسے رہیں گے"
 
زینب

محفلین
گھر کے سارے ہی کام اتے ہیں وہ کسے نہیں اتے کھانا بنانا وغیرہ۔۔۔مجھے گھر کی سجاوٹ کا بہت شوق ہے پر میں نے اس سلسلے میں کوئی کورس تو نہیں کیا پھر بھی ماہر ہوں میرا خیال ہے گھر ایسا ہونا چاہیے کہ بندا باہر سے ائے تو لگے کسی شو روم میں آگیا۔۔سلائی بھی سیکھی تھی پر جان بوجھ کے کی نہیں۔۔۔یہ میری چلاکی تھی نا کرنا۔۔۔:music:ں کافی اچھی ہوں کوئی ڈیئزائن ہو سامنے بنا لیتی ہوں ۔۔۔۔۔اس کے علاوہ میں شاپنگ کی بھی بڑی ماہر ہوں میری خریدی ہوئی کوئی بھی چیز کپڑا وہ بیڈ شیٹس یا کوئی اور گھر کی چیز لوگ پوچھے بنا اور تعریف کیے بنا نہین رہتے کہاں سے کس نے لی۔۔۔۔:stop: ویسے عربوں میں رہ کے جس نے مہندی لگانی نا سیکھی وت اس نے کیا سیکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔سو میں نے بھی سیکھی
 
زونی

محفلین
گھر کے سارے کام کر لیتی ہوں صفائیوں سے لے کے کھانا پکانے تک بلکہ ضرورت پڑنے پہ ترخان بھی بن جاتی ہوں :cool3:
 
ف۔قدوسی

محفلین
گھر کے سارے ہی کام اتے ہیں وہ کسے نہیں اتے کھانا بنانا وغیرہ۔۔۔
مجھے تو نہیں آتے۔۔۔۔۔۔۔ مجھ سے امّی نے بچپن سے کوئ کام نہیں کروایا۔۔۔۔اب شادی میں7/8 مہینے باقی ہیں بہت زیادہ پریشان ہوں اب ان ساتھ مہینے میں میں کیا سیکھوں گی۔۔۔
مجھے گھر کی سجاوٹ کا بہت شوق ہے پر میں نے اس سلسلے میں کوئی کورس تو نہیں کیا پھر بھی ماہر ہوں میرا خیال ہے گھر ایسا ہونا چاہیے کہ بندا باہر سے ائے تو لگے کسی شو روم میں آگیا۔۔سلائی بھی سیکھی تھی پر جان بوجھ کے کی نہیں۔۔۔یہ میری چلاکی تھی نا کرنا۔۔۔
گھر کے سجاوٹ کا مجھے بھی شوق ہے۔۔۔۔۔۔۔۔پر کر نہیں سکتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وجہ وہی کام کرنے کی عادت نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ں کافی اچھی ہوں کوئی ڈیئزائن ہو سامنے بنا لیتی ہوں ۔۔۔۔۔اس کے علاوہ میں شاپنگ کی بھی بڑی ماہر ہوں میری خریدی ہوئی کوئی بھی چیز کپڑا وہ بیڈ شیٹس یا کوئی اور گھر کی چیز لوگ پوچھے بنا اور تعریف کیے بنا نہین رہتے کہاں سے کس نے لی۔۔۔۔
اسمیں میں بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک بات کہوں آپ بہت ہنر والی لڑکی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپکی شادی ہوچکی ہے؟

ویسے عربوں میں رہ کے جس نے مہندی لگانی نا سیکھی وت اس نے کیا سیکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔سو میں نے بھی سیکھی
کیا آپ دبئ/سعودی میں رہتی ہیں؟
 
ف۔قدوسی

محفلین
آپ سب میرے دل پر ہتھوڑے برسارہے ہو:timeout: مجھے کچھ بھی نہیں آتا(مطلب کھانا)۔۔۔۔۔۔۔۔۔سنا ہے مردوں کو طرح طرح کے کھانے بہت اچھے لگتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب میں کیا کروں پلیز کوئ مجھے بتادو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:starving:
 
زینب

محفلین
مجھے تو نہیں آتے۔۔۔۔۔۔۔ مجھ سے امّی نے بچپن سے کوئ کام نہیں کروایا۔۔۔۔اب شادی میں7/8 مہینے باقی ہیں بہت زیادہ پریشان ہوں اب ان ساتھ مہینے میں میں کیا سیکھوں گی۔۔۔

گھر کے سجاوٹ کا مجھے بھی شوق ہے۔۔۔۔۔۔۔۔پر کر نہیں سکتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وجہ وہی کام کرنے کی عادت نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسمیں میں بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک بات کہوں آپ بہت ہنر والی لڑکی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپکی شادی ہوچکی ہے؟

کیا آپ دبئ/سعودی میں رہتی ہیں؟
ہنر والی۔۔۔۔۔کبھی میری امی سے آ کے ملنا۔پھر میرے قصیدے سننا۔۔۔۔میں دبیئ میں :tongue:
 
Top