آن لائن پول کے نتائج تبدیل؛ ایم کیو ایم کی منفرد دھاندلی

آن لائن پول کے نتائج تبدیل؛ ایم کیو ایم کی منفرد دھاندلی
محمد اسدنے5 اگست 2015کو شایع کیا۔
گزشتہ دنوں امریکا کے شہر ڈیلاس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی امریکی شاخ کا انیسواں یوم تاسیس منایا گیا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے مخصوص روایتی انداز میں تقریر کی جس میں مظلومت کے اظہار سے دھمکیوں تک سب ہی کچھ شامل تھا۔ کچھ باتیں الطاف حسین ایسی بھی کر گئے کہ جس پر رابطہ کمیٹی کی دوڑیں لگی ہوئیں ہیں اور وہ اب تک وضاحتیں پیش کر رہی ہے۔

بہرحال، سیاسی مخالفین کی شدید تنقید اور کچھ دوستوں کے نالاں ہونے کے بعد الطاف حسین نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کی قیادت سے مستعفی ہونے اور تحریک سے علیحدہ ہونے کی پیش کش کردی۔ چونکہ یہ کام قائد تحریک درجنوں بار پہلے بھی کرچکے ہیں اس لیے سب کو نتیجے کا علم پہلے ہی سے تھا جو کہ نہیں بھائی نہیں کے علاوہ کچھ ہو ہی نہیں سکتا۔ لیکن اس بار کچھ مختلف ہوا۔

mqm-poll-about-altaf-hussain-251x300.jpg


اب کی بار الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے سامنے دو زانو ساتھی بھائیوں سے یہ سوال پوچھنے کے بجائے ایم کیو ایم کی ویب سائٹ پر پول کی صورت میں سوال پوچھا اور تمام حق پرستوں کو اس میں ووٹ کی دعوت دی۔ یہ پول ایم کیو ایم کی ویب سائٹ پر کل (بروز پیر) ظاہر ہوا اور آج (بروز منگل) بند کردیا گیا۔ یعنی آن لائن پولنگ میں حصہ لینے کی مدت کم و بیش 24 گھنٹے تک میسر رہی۔ پول میں پوچھا گیا سوال یہ تھا:

میں الطاف حسین حق پرست عوام سے سوال کرتاہوں کہ کیامجھے پارٹی اورقوم کوبچانے کی خاطرتحریک سے دستبرداری کرلینی چاہیے؟

جواب دینے لیے تین آپشنز موجود تھے: 1) ہاں۔ 2) ہرگز نہیں۔ 3) معلوم نہیں۔

ویب سائٹ پر آن لائن ووٹ ڈالے گئے پھر اچانک ووٹنگ بند ہوگئی۔ بات یہیں تک رہتی تو پھر بھی خیر تھی لیکن کچھ دیر قبل ایم کیو ایم کی جانب سے پول کا نتیجہ پیش کیا گیا جس میں یہ دعوی بھی شامل ہے:

ایم کیوایم ویب سائٹ پر عوامی سروے میں 72 فیصد سے زائد افراد نے جناب الطاف حسین کے سوال پر ’’نہیں ‘‘ پرووٹ دیکر ایم کیوایم کی قیادت سے ان کی دستبرداری کی رائے کو یکسر مسترد کردیا ہے ۔

یہ خبر آپ ایکسپریس ٹریبیون، پاکستان ٹوڈے، روزنامہ پاکستان، سماء نیوز کے علاوہ دیگر خبری ویب سائٹس پر بھی ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ اس دعوے کی تصدیق کے لیے جب ویب سائٹ پر پول کے نتائج دیکھنا چاہے تو وہاں صفحہ غائب پایا کیوں کہ آن لائن پول تو ایم کیو ایم کی جانب سے بند کردیا گیا تھا۔ البتہ وہ یہ بھول گئے کہ جس ویب سائٹ سے پول بنایا گیا وہ ہر پول کے ساتھ ایک آر ایس ایس فیڈ (RSS Feed) کا صفحہ بھی بناتی ہے جو پول بند ہوجانے کے بعد بھی آن لائن رہتا ہے۔ ذیل میں اس صفحے کی نقل اور ویب سائٹ کا ربط شامل ہے جہاں ایم کیو ایم نے پول بنایا اور پھر بند کر دیا۔


ایم کیو ایم کی ویب سائٹ پر ہونے والی پولنگ کا اصلی نتیجہ

اس پول پر ڈالے گئے ووٹس کی مجموعی تعداد 16002 رہی جس میں سے 76.08 فیصد ووٹ (12174 ووٹ) 'ہاں' کو دیے گئے۔ جبکہ 21.82 ووٹ (3492 ووٹ) 'ہرگز نہیں' کو دیے گئے اور 2.10 فیصد (336 ووٹ) لوگوں نے 'معلوم نہیں' کا انتخاب کیا۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا کہ ووٹنگ میں حصہ لینے والے تین چوتھائی سے زائد افراد الطاف حسین کی قیادت سے دستبرداری اور تحریک سے علیحدگی کے حق میں ہیں۔

متحدہ قومی موونٹ کی جانب سے عام الیکشن میں دھاندلیوں سے متعلق تو کراچی سمیت ملک بھر کے تمام حلقے بخوبی جانتے ہیں لیکن اس بار ایم کیو ایم نے اپنی ہی ویب سائٹ پر ہونے والی پولنگ کا نتیجہ بالکل الٹ کر کے عوامی رجحانات کو یکسر مختلف ظاہر کرنے کی جو ناکام کوشش کی اس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عملی میدان میں کتنی بڑی بے ضابطگیاں کی جاتی ہوں گی۔​
 

تجمل حسین

محفلین
ایم کیوایم ویب سائٹ پر عوامی سروے میں 72 فیصد سے زائد افراد نے جناب الطاف حسین کے سوال پر ’’نہیں ‘‘ پرووٹ دیکر ایم کیوایم کی قیادت سے ان کی دستبرداری کی رائے کو یکسر مسترد کردیا ہے ۔
:silly::feelingbeatup::thinking2::confused3::confused3:
لبتہ وہ یہ بھول گئے کہ جس ویب سائٹ سے پول بنایا گیا وہ ہر پول کے ساتھ ایک آر ایس ایس فیڈ (RSS Feed) کا صفحہ بھی بناتی ہے جو پول بند ہوجانے کے بعد بھی آن لائن رہتا ہے۔
:applause::laughing::rollingonthefloor::bee:
 
پتہ کیا جائے کہ آئی ٹی کے جس بندے نے یہ پول ایم کیو ایم کی ویب سائٹ پر ڈالا تھا اصل بھید کھلنے کے بعد اس کی صحت اب کیسی ہے؟
 
ائن لائن پول کی کوئی حثیت نہیں ہوتی
ایم کیو ایم اپنے غلط اقدام میں خود ہی پھنس جاتی ہے۔ جب اکیسویں ترمیم ہورہی تھی جبھی میں نے کہا تھا کہ کل ایم کیو ایم کے لوگوں کو دھڑادھڑ پھانسی لگے گی۔ مگر طالبان دشمنی میں ایم کیو ایم نے فوجی عدالتون کے حق میں ووٹ دیا۔

مہاجروں کو چاہیے کہ جلد از جلد اپنا سیاسی رخ تبدیل کرکے کوئی قومی جماعت جوائن کریں۔میرے خیال میں ن لیگ جوائن کریں۔ اور یہ بات یقنی بنائیں کہ امیتازی قوانین کا خاتمہ ہو۔
 
یہاں آن لائین پول اشو نہیں بلکہ ایم کیوایم کی اپنے ہی پول پر دھاندلی اشو ہے۔ اس پر آپ کی کیا رائے ہے؟

دراصل یہ پول ہی غلط تھا۔ کیا یہ بات یقینی بنائی گئی تھی کہ ایم کیو ایم کے کارکن ووٹ ڈالیں گے؟ کیسے؟
اس غلط قدم کو کوراپ کرنے کی کوشش ہے کوئی بڑی بات نہیں
 
دھاندلی کے ذریعے کور اپ؟

یہ کوئی ائینی ووٹنگ نہیں ہورہی تھی۔ کیسی دھاندلی۔
جیسے میڈیاٹرائیل ایم کیو ایم کے خلاف ہورہا ہے یعنی 200 مقدمے الطاف کے خلاف،پریس کانفرس نثار کی کہ برطانیہ میں مقدمہ چلائیں گے۔ وغیرہ کے مقابلے میں یہ کچھ بھی نہیں
 
یہ کوئی ائینی ووٹنگ نہیں ہورہی تھی۔ کیسی دھاندلی۔
دھاندلی تو بہرحال ایم کیوایم نے کی ہے۔ اب آپ کے ایسا کہنے کی وجہ سے تحریک انصاف کو بھی اپنے اندرونی انتخابات میں دھاندلی کرنے کا جواز مل جائے اور کہیں گے کیسی دھاندلی یہ کوئی آئنی انتخابات تھوڑے ہی تھے۔
 

تجمل حسین

محفلین
دراصل یہ پول ہی غلط تھا۔ کیا یہ بات یقینی بنائی گئی تھی کہ ایم کیو ایم کے کارکن ووٹ ڈالیں گے؟ کیسے؟
اس ووٹنگ پول میں تو ایسی کوئی شرط نہیں تھی کہ صرف اور صرف ایم کیو ایم کے کارکن ہی ووٹ ڈالیں گے کوئی دوسرا ووٹ نہیں ڈال سکتا۔
ذرا نیچے پول کا سوال ملاحظہ کیجئے۔


میں الطاف حسین حق پرست عوام سے سوال کرتاہوں کہ کیامجھے پارٹی اورقوم کوبچانے کی خاطرتحریک سے دستبرداری کرلینی چاہیے؟
سوال کا جواب عوام سے پوچھا گیا ہے نا کہ صرف ایم کیو ایم کے کارکنان سے۔
اس کے متعلق کیا رائے ہے آپ کی۔ :)
 
اس ووٹنگ پول میں تو ایسی کوئی شرط نہیں تھی کہ صرف اور صرف ایم کیو ایم کے کارکن ہی ووٹ ڈالیں گے کوئی دوسرا ووٹ نہیں ڈال سکتا۔
ذرا نیچے پول کا سوال ملاحظہ کیجئے۔




سوال کا جواب عوام سے پوچھا گیا ہے نا کہ صرف ایم کیو ایم کے کارکنان سے۔
اس کے متعلق کیا رائے ہے آپ کی۔ :)

یہ بھی غلط تھا
عوام کیسے بتا سکتی ہے کہ الطاف کو رکھا جاوے یا ہٹایا جاوے
جیسے میں کہتا ہوں کہ عمران کے بجائے جاوید ہاشمی کو پی ٹی ائی کا چیرمین رکھا جاوے۔ مگر یہ رائے تو پی ٹی ائی کے کارکنوں کی ہوگی تو عمل ہوگا
 
آخری تدوین:
یہ بھی غلط تھا
عوام کیسے بتا سکتی ہے کہ الطاف کو رکھا جاوے یا ہٹایا جاوے
جیسے میں کہتا ہوں کہ عمران کے بجائے جاوید ہاشمی کی پی ٹی ائی کا چیرمین رکھا جاوے۔ مگر یہ رائے تو پی ٹی ائی کے کارکنوں کی ہوگی تو عمل ہوگا
یعنی ایم کیو ایم نے عوام سے پوچھ کر غلطی کی؟
 
تجمل بھائی ایم کیو ایم والوں سے پوچھ لیں یہ سچ ہے کہ ایم کیو ایم خود کو حق پرست کہلواتی ہے۔ اب یہ مجھے نہیں پتہ اس لفظ "حق پرست " کا مطلب وہ کیا لیتے ہیںِ

1۔ اپنا حق لے کر رہنا خواہ جیسے بھی لیں (جائز یا ناجائز ذرائع سے)
2۔ دوسروں کا حق انہیں دلوانے میں ان کی مدد کرنا۔
3۔صرف خود کو ہی حق پر سمجھنا۔
4۔یا یہ کہ دوسروں کے حقوق ادا کرنا اپنا فرض سمجھ کے خواہ اس کے لئے اپنا جتنا بھی نقصان ہو جائے۔ (حق دوسروں کا ہم پر ہوتا ہے، ہمارا صرف فرض ہوتا ہے اُن کے حق کو بہ احسن و خوبی ادا کرنا یا حقوق ادا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنا۔)

آخرالذکر میرا ایمان ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
اصل لنک پر تو نتیجہ وہی ہے جو ایم کیو ایم نے بیان کیا:
==================================================
میں الطاف حسین حق پرست عوام سے سوال کرتاہوں کہ کیامجھے پارٹی اورقوم کوبچانے کی خاطرتحریک سے دستبرداری کرلینی چاہیے؟
Answer Votes
ہاں 3492
ہرگزنہیں 12174
معلوم نہیں 336
==================================================
http://www.esurveyspro.com/PollRss.aspx?Pollid=40183
 
آخری تدوین:
Top