آن لائن اردو ڈکشنری -- ویب سائٹ کا مسئلہ

طالب سحر

محفلین
وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی آن لائن اردو ڈکشنری کی ویب سائٹ کبھی چلتی ہے، اور کبھی runtime error دیتی ہے- ابھی اس وقت کام نہیں کر رہی ہے-

مجھے یہ ڈکشنری بہت کارآمد لگتی ہے- کیا اس کا کوئی آف لائن ورژن ہے؟
 
طالب سحر

محفلین
شکریہ، دوست- اگراس ڈکشنری کا ڈیٹا public domain میں ہے، تو کیا کوئی ڈویلپر آف لائن استعمال کے لئے اس کی ایپ بنا سکتا ہے؟ یا پھر کم از کم GoldenDict کے فارمیٹ میں ریلیز کر دے- ہزاروں خواہشیں ایسی کہ...
 
طالب سحر

محفلین
اس ڈکشنری کو تو شاید FAST CRULP والوں نے ڈیولپ کیا تھا، اور اب یہ UET CLE کی عملداری میں ہے- کیا محفل میں ان اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد ہیں، اور کیا وہ CLE والوں کوموبائل ایپ اور آف لائن ڈیسک ٹاپ ورژن بنانے کا مشوره دے سکتے ہیں؟
 
arifkarim

معطل

دوست بھائی جانتے ہیں۔
 
دوست

محفلین
اس کا ڈیٹا نکال لیں اور جو مرضی ایپ بنائیں۔ کرلپ یا سی ایل ای کا کوئی رکن اس فورم پر موجود نہیں ہے۔ اور نہ ہی ان سے ایسا کوئی رابطہ ہے۔
 
Top