آن سکرین کی بورڈ دستیاب!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

چونکہ کچھ دوستوں کو آن سکرین کی بورڈ کے بغیر کافی دقت کا سامنا تھا، اس لیے میں نے اس کا پہلے بندوبست کر دیا ہے اور ایڈیٹر کے دوسرے بگز پار کام مؤخر کر دیا ہے۔ :rolleyes: اس وقت آن سکرین ایڈیٹر وزی وگ موڈ میں مہیا نہیں ہے۔ اس کے علاوہ میں نے لینگویج موڈ سوئچ کرنے کے لیے کنٹرول بھی مہیا کر دیے ہیں۔ یہ آن سکرین کی بورڈ آپ کو پہلے سے مختلف نظر آ رہا ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ اس فورم میں اوپن پیڈ استعمال ہو رہا ہے۔ ابھی اس آن سکرین کی بورڈ میں چند مسائل ہیں۔ انشاءاللہ وقت کے ساتھ یہ مسائل دور ہوتے جائیں گے۔

والسلام
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
زبردست نبیل بھائی آپ نے اتنا جلد کر بھی لیا ... بوچھی آپ کو کیبورڈ مبارک ہو اب تو کافی بہتر لکھا گیا ہے ویسے میں اور ماوراء کل یہی فیصلہ کیا تھا کہ آپ اپنی زبان میں ہی لکھتی رہیں تو ہم اسے ڈی کوڈ کرتے رہیں گے :) :)
 
Top