آم کی کھیر

عندلیب نے 'کچن کارنر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 24, 2018

ٹیگ:
  1. عندلیب

    عندلیب محفلین

    مراسلے:
    15,016
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Amused
    میں نے آج اپنے ہاتھوں سے کھیر بنائی ہے
    میٹھا تھوڑا تیز ہے، محبت بھی ملائی ہے

    [​IMG]

    بچوں کے لیے آم کی کھیر

    ایک لیٹر دودھ کو 10 سے پندرہ منٹ تک پکائیے۔
    آدھے کپ چاول کو آدھ گھنٹے کے لیے بھگو کر اس کا پیسٹ بنا لیجیے اور اسے دودھ میں شامل کر کے 5 سے 10 منٹ تک پکائیے۔
    پھر اس میں کھویا شامل کر کے مزید 5 منٹ پکائیے
    بعد ازاں حسب ذائقہ چینی ڈال کر مزید 5 منٹ پکائیے۔
    ایک کپ دودھ میں دو چمچ کسٹرڈ پاؤڈر ملا کر کھیر والے آمیزے میں شامل کریں اور اسے تھوڑی دیر تک ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیجیے۔
    آمیزہ ٹھنڈا ہونے کے بعد اس میں ایک پیالہ آم کا پیسٹ شامل کر دیجیے۔

    آخر میں آمیزہ کسی علیحدہ برتن میں نکالیں اور بادام، پستہ کاجو اور آم کے چھوٹے ٹکڑوں سے سجا کر 3 سے 4 گھٹے فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 2
  2. سین خے

    سین خے محفلین

    مراسلے:
    1,662
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Aggressive
    بہتتتت اعلیٰ!!! (y)(y)(y) مجھے تو ذرا تیز میٹھا ہی پسند ہے۔
    عندلیب سس آپ نے کتنا کھویا ڈالا تھا؟
     
  3. سفیر آفریدی

    سفیر آفریدی محفلین

    مراسلے:
    400
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
  4. گلزار خان

    گلزار خان محفلین

    مراسلے:
    806
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
  5. گلزار خان

    گلزار خان محفلین

    مراسلے:
    806
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
  6. محمد فہد

    محمد فہد محفلین

    مراسلے:
    1,453
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Inspired

    ماشاء اللہ
    ایک تو آپ نے اتنی لگن محنت اور خلوص کے ساتھ کھیر بنائی اور اوپر سے آپ نے طریقہ کار یہاں بھی شامل کردیا
    طریقہ کار تو بہت آسان ہے
    ان شاء اللہ میں خود کبھی کوشیش کروں گا۔

    آپ نے کبھی گننے کے رو جوس کی کھیر کھائی ہے ۔۔؟
    اللہ تعالی آپ کی جھولی کو خوشی سے محبت سے آباد رکھے اور دامن میں مراد بھردے آمین یارب۔
     
  7. فے کاف

    فے کاف محفلین

    مراسلے:
    60
    کھیر میں کسٹرڈ کچھ آک ورڈ سا لگتا ھے
     

اس صفحے کی تشہیر