آلو + چکن مکس پکوڑے ۔

حجاب

محفلین


اجزاء ۔

آلو 3 عدد درمیانی سائز کے اُبال کر میش کرلیں ۔
بون لیس چکن آدھا پاؤ ( بوائل کر کے باریک ریشے کرلیں )
ہری مرچ 5 عدد باریک کتری ہوئی ۔
ہرا دھینا تھوڑا سا باریک کترا ہوا ۔
پسی ہوئی سرخ مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچہ ۔
نمک حسبِ ضرورت ۔

بیسن 4 کھانے کے چمچے ۔
انڈہ ۔ 1 عدد ۔
پسی ہوئی سرخ مرچ چٹکی بھر ۔
نمک حسبِ ضرورت ۔
آئل حسبِ ضرورت ۔

ترکیب ۔
میش کیئے ہوئے آلو میں چکن کے ریشے ہرا دھینا ، ہری مرچ ، پسی سرخ مرچ اور نمک ملا کر اچھی طرح مکس کرکے چھوٹے سائز کے کباب بنا لیں ، اب بیسن میں انڈہ اور نمک مرچ شامل کر کے پیسٹ بنائیں پانی کی ضرورت ہو تو تھوڑا سا پانی بھی پیسٹ میں شامل کر لیں ، اب آلو کے کباب بیسن میں ڈبو کر فرائی کرلیں اور مزے سے کھائیں ۔ اس پکوڑے کے ساتھ ہری مرچوں والی دہی مزہ دیتی ہے ۔ ایک پیالی دہی میں 4 یا 5 ہری مرچ اور حسبِ ضرورت نمک ڈال کر بلینڈ کرلیں اور پکوڑے کے ساتھ مزے سے کھائیں ۔
 

زونی

محفلین
شکریہ حجاب ، پکوڑوں پہ آجکل گھر میں بین لگا ہوا ھے لیکن میں پھر بھی اپنا کام دکھا جاتی ہوں ، بنا کر دوسروں کو کھلا دیتی ہوں :grin:
بہت شکریہ میں ٹرائی کرتی ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں بین کیوں لگا ہوا ہے پکوڑوں پر؟ کولیسڑول بڑھتا ہے یا شوگر بڑھ جاتی ہے ان کو کھانے سے۔
 

زونی

محفلین
اس لیے کہ کھانے والے آدھے افراد کو نظام ہضم کی شکایت ہو جاتی ھے رمضان میں ایسی چیزیں کھانے سے :(
اس لیے کم کم بناتے ہیں ورنہ پہلے دو چار روزوں کے بعد اللہ ہی حافظ :grin:
 
Top