آفس 2013 کیلئے اردو پروف ریڈنگ لغت کی ضرورت

arifkarim

معطل
ایک عرصہ دراز سےآفس 2013 کیلئے قابل استعمال اردو پروف ریڈنگ لغت کی ضرورت رہی ہے۔ نیٹ گردی کے دوران کچھ لغات ملی تو ہیں لیکن ان میں بہت سے الفاظ پہلے ہی سے آفس 2013 کی اصلی لغت فائل میں موجود ہیں جنکی وجہ سے آفس مسئلہ کرتا ہے۔ اسلئے خاکسار نے گٹ ہب پر آفس 2013 کیلئے رواں اردو پروف ریڈنگ کی ایک نئی ریپازٹری بنائی ہے تا کہ محفلینز جب چاہیں اسمیں اپنی مرضی سے رد و بدل کر سکیں نیز تازہ اپڈیٹس وہیں سے اتار سکیں۔ اس لغت فائل کا لنک یہ رہا:
https://github.com/urduweb/Dictionary/blob/master/Office2013/Urdu.dic

یاد رہے کہ اس فائل کو اپڈیٹ کرنے کیلئے گٹ ہب پر ذاتی اکاؤنٹ بنانا ضروری ہے۔ اگر آپ کمپوزر یا پبلشر ہیں اور اس فائل کو مسلسل اپڈیٹ رکھنا چاہتے ہیں تو اپنا گٹ ہب آئی ڈی مجھے ذاتی پیغام میں ارسال کر دیں۔ خاکسار آپکو اس ریپازیٹری کا کانٹریبیوٹر بنا دے گا تاکہ آپکی کی ہوئی تبدیلیاں بیک وقت اپڈیٹ ہو سکیں۔

جن کو بغیر کسی تبدیلی کے لغت فائل درکار وہ یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں:
http://arifkarim.no/Public/GitHub/Dictionary/Office2013/Urdu.dic

آفس 2013 میں اردو کیلئے کسٹم لغت ایسے انسٹال کرتے ہیں:
http://www.howtogeek.com/142069/how-to-use-custom-dictionaries-in-word-2013/
 
مدیر کی آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
میں نے آفس 365 میں اپنی لغت کے اضافے کی کوشش کی تھی لیکن ناکام رہا۔ آخر اس ونڈوز 8 ٹیبلیٹ یں آفس 2007 ہی انسٹال کرنا پڑا اور آفس 365نکال ہی دیا۔
 
الف عین

لائبریرین
اب یاد نہیں، شاید اس میں ٹیکسٹ فارمیٹ (DIC) کی جگہ کچھ اور فارمیٹ تھا یا شاید صرف مائکرو سافٹ کی سائٹ پر ڈکشنری اضافہ کرنے کا آپشن تھا۔ اور ہر وقت آن لائن رہنے کی پریشانی الگ، اس لئے اس فری ورژن سے چھٹاکارا حاصل کر لیا۔
 
آپکی ریلیز کردہ لغت میرے آفس 2013 میں چل گئی ہے۔
 
برادر محترم ! کیا ورڈ 2019 میں اردو عربی پروف ریڈنگ کے لیے کوئی لغت مل سکتی ہے ازراہ کرم یا آپ کی اسی لغت کی فائل اس میں کام کرے گی؟
 
جاسم محمد

محفلین
برادر محترم ! کیا ورڈ 2019 میں اردو عربی پروف ریڈنگ کے لیے کوئی لغت مل سکتی ہے ازراہ کرم یا آپ کی اسی لغت کی فائل اس میں کام کرے گی؟
یہاں سے ہر زبان کیلئے لینگوئج پیک اتار سکتے ہیں
Language Accessory Pack for Office
 
Top