آفاق احمد نے سرائیکی صوبے کی مخالفت کر دی

ساجد

محفلین
'نئے صوبے صرف انتظامی بنیادوں پر بنائے جائیں نسلی بنیاد پر نہیں'۔ یہ بات ایم کیو ایم (حقیقی) کے چئیرمین نے بدھ کو اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہیں کہ متحدہ قومی موومنٹ نے سرائیکی صوبے پر تو قرارداد پیش کر دی لیکن انہوں نے مہاجر صوبے کی کوئی قراراداد تیار نہیں کی۔
'ہم نسلی بنیادوں پر صوبوں کی تشکیل کے سخت مخالف ہیں تا ہم اگر انتظامی بہتری کے مقاصد کے تحت ایسا کیا جائے تو ان کی پارٹی کو کوئی اعتراض نہیں'۔
مزید پڑھئیے۔
 

محمد امین

لائبریرین
یہ آفاق صاحب بھی عجیب کنفیوزڈ آدمی ہیں۔ پہلے تو کہہ رہے ہیں کہ لسانی بنیاد پر صوبے نہیں بننے چاہیئں پھر فرما رہے ہیں کہ متحدہ نے مہاجر صوبے کے لیے قرارداد تیار کیوں نہیں کی۔ غالباً یہ کراچی میں اپنے علاقے سے باہر نہیں جاتے۔ سارے شہر میں سائن بورڈز اور وال چوکنگ کے ذریعے مہاجر صوبے کی قرارداد غیر رسمی اور "نامعلوم" طریقے سے پیش کردی گئی ہے۔ یہ سلسلہ گو کہ عرصے سے جاری ہے مگر سرائیکی صوبے کی قرارداد کے بعد اس میں شدت آگئی ہے اور منظم طریقے سے کیا جا رہا ہے۔ اگر آفاق صاحب لسانی بنیاد پر صوبے کے حامی نہیں ہیں تو کیا وہ وقت بھول گئے جب خود انہوں نے ہی کراچی میں "مہاجروں کا ایک ہی منصوبہ۔۔۔مہاجر صوبہ مہاجر صوبہ" کی چوکنگ کروائی تھی۔ میرا بچپن ان کے ہیڈ کوارٹر کے علاقے میں ہی گزرا تھا۔ مہاجر صوبے کے سب سے بڑے علمبردار تو یہی تھے۔ اور ایم کیو ایم سے اختلافات کی وجہ بھی یہی تھی کہ ایم کیو ایم مہاجروں کے حقوق سے اوپر آکر "متحدہ" بنانے کا اعلان کر رہی تھی۔ یہ ابھی تک صرف "مہاجر" ہی ہیں۔۔۔۔
 
Top