آغا سید حسن الموسوی کا اظہار مذمت

الف نظامی

لائبریرین
سری نگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 6اکتوبر 2008ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے ،ظلم اوربربریت کے خلاف عوام آج ہرصورت آزادی مارچ کریں گے جبکہ بھارتی فوج نے مارچ روکنے کےلئے وادی میں کرفیونافذکرکے حریت رہنمائوں نظربندکردیاہے۔مقبوضہ علاقوں میں کرفیوں لگاکر لال چوک کو سیل کردیاگیاہے۔بھارتی فوج نے کشمیری مظاہرین کو روکنے کےلئے طاقت کا بھرپور استعمال کرنے کی تیاری کرلی ہے اس کے باوجود کشمیری عوام نے ہرصورت ریلی میں شریک ہونے کا اعلان کردیاہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام رکاوٹیں توڑ کر ہر صورت میں آج آزادی مارچ میں شرکت کریں۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے میرواعظ عمرفاروق نے کہاکہ اگربھارتی فوج کی جانب سے طاقت کے استعمال اور کرفیوکے باعث عوام لال چوک نہیں پہنچ سکے توبھی کشمیریوں کی فتح ہوگی۔انہوں نے کہاکہ طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی آوازکو دبایانہیں جاسکتا۔ بھارتی فوج کا حریت رہنمائوں اورکارکنوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے جبکہ حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق، عبد الغنی بٹ، مولانا عباس انصاری، بلال غنی لون اور آغا سید حسن الموسوی کو ان کے گھروں میں نظر بند کیاگیاہے۔سیکورٹی فورسز نے یاسین ملک کو سری نگر میں ان کے گھر سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
up07.gif
 

الف نظامی

لائبریرین
میرے وطن تیری جنت میں آئیں گے ایک دن
ستم شعاروں سے تجھ کو چھڑائیں گے ایک دن

ہم کیا چاہتے!!!
آزادی !!!
آزادی !!!
آزادی !!!
 

الف نظامی

لائبریرین
دوزخ کی جیتی جاگتی تصویر دیکھیے
کس حال میں ہے جنت کشمیر دیکھیے

نکلے ہیں جو کماں سے اہنسا کے نام پر
پیوست کس کے دل میں ہیں وہ تیر دیکھیے

غنچے فگار ، کلیاں دریدہ ، چمن اسیر
ہر شاخِ گل بصورت نخچیر دیکھیے

مقتل بنی ہوئی ہے وادی گل پوش ان دنوں
کشمیریوں کی خوبی تقدیر دیکھیے

گردن ہے کس غریب کی قاتل کے ہاتھ میں
ڈوبی ہے کس کے خون کی شمشیر دیکھیے

خرمن لہو لہو ہیں ، نشیمن دھواں دھواں
شادابی بہار کی توقیر دیکھیے

اب چونک اٹھے اسیر تو خود ٹوٹنے لگی
نازک ہے کتنی ظلم کی زنجیر دیکھیے

صیاد خود ہی صید زبوں بن کے رہ گیا
حرص و ہوا کے خواب کی تعبیر دیکھیے

ہونے لگے ہیں لرزہ بر اندام بت کدے
گونجا فضا میں نعرہ تکبیر دیکھیے

آفاق صدیقی
 
Top