آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر ہینڈل نے آج ہی پاکستان کے دورہ کا شیڈول ٹویٹ کیا ہے اور اس بات کی تصدیق کردی ہے آئندہ برس، 24 سال بعد کینگروز ٹیم پاک سر زمین پر کرکٹ کھیلے گی۔
کیوی ٹیم کی واپسی اور انگلش ٹیم کے انکار کے بعد کینگروز کا یہ اعلان پاکستان کرکٹ کے شدید خوش آئند ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
پاکستانی ٹیم نے جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بدلے خوب اتارے ہیں، انڈیا سے بدلہ، نیوزی لینڈ سے بدلہ۔ سو ایسے ہی میرے ذہن میں خیال آ گیا کہ کہیں اس مجوزہ سیریز میں آسٹریلیا کی ٹیم سے بھرپور بدلہ لینے کے لیے کہیں سیمی فائنل ہی نہ ہار جائیں تا کہ اس سیریز میں دل کھول کر بدلہ لیا جا سکے، ایسے ہی ایک خیال ہے۔ :)
 
یہ بھی خوب کہی۔
اگلا ایک میچ یا دونوں میچ جیت جائیں یا نا جیت پائیں، میں تو ورلڈکپ ختم کیے بیٹھا ہوں۔ کیونکہ میدان سے سارا شریکا بھاگ چکا ہے۔ ;)
 
میلبرن: آج ایک پاکستانی نے ایک آسٹریلوی سےمعذرت خواہانہ لہجے میں کہا۔
آسٹریلیانےدورہ پاکستان کااعلان کردیاہے مگرافسوس ہمیں آپکوسیمی فائنل میں ہراناہوگا تاکہ انگلینڈ سے 92 ورلڈکپ کابدلہ لےسکیں۔
آسٹریلوی حیرانی سےبولا:مگروہ ورلڈکپ توپاکستان جیتا تھا۔
پاکستانی: ہم بھی یہی سمجھے تھے۔

۔۔

منقول
 
جاسم محمد

محفلین

بغض عمران میں جتنے مرضی لطیفے بنا لیں بس یاد رہے جب پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ جیت کر لوٹی تھی تو اسے ایئر پورٹ پر پھولوں کے ہار کیساتھ رسیو کرنے آپ کا محبوب مفرور لیڈر گیا تھا :)
 
جاسم محمد

محفلین
ادارہ کو چاہئے کہ آسٹریلین ٹیم کی پاکستان میں موجودگی کے دوران ان کی ای میلز پر نظر رکھے۔ تاکہ ٹیم میچ سے ایک گھنٹے قبل کسی دھمکی شمکی سے ڈر کر واپس بھاگنے کی جسارت نہ کر سکے 😂
 
آخری تدوین:
Top