آسٹریلیا میں قدیم قبائل کی خواتین نے قبائلی جنگوں کے خاتمے کیلئے اپنے نومولود......

زین

لائبریرین
آسٹریلیا میں قدیم مقامی قبائل کی خواتین نے قبائلی جنگوں کے خاتمے کیلئے اپنے نومولود بچوں کو ہلاک کرنا شروع کر دیا
سڈنی ............آسٹریلیا میںقدیم مقامی قبائل کی خواتین نے قبائلی جنگوں کے خاتمے کیلئے اپنے نومولود بچوں کو ہلاک کرنا شروع کر دیا۔ آسٹریلوی اخبار میں شائع شدہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے مشرقی پہاڑی علاقے اوکاپا کی دو خواتین نے گزشتہ اپنے ہاں پیدا ہونے والے بیٹوں کو موت کی نیند سلا دیا جب ان سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے بتایا کہ ان کے قبیلوں کے مرد کئی برس سے قبائلی جنگوں کی نذر ہوتے آرہے ہیں اور یہ تنازعات ختم ہونے میں نہیں آرہے۔ خواتین نے بتایا کہ دیرینہ قبائلی جنگ کے خاتمے کا ایک ہی حل سامنے آیا کہ جنگ لڑنے کیلئے مرد نہ ہوں گے تو جنگ از خود ختم ہوجائے گی لہذا قبیلے کی خواتین پیدا ہونے والے بچے کو اسی وقت ہلاک کر دیتی ہیں۔ ان خواتین نے انکشاف کیا کہ گزشتہ 10 برسوں میں قبیلے کی درجنوں خواتین سینکڑوں نومولود بچوں کو ہلاک کر چکی ہیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ ظالمانہ اقدام ہے تاہم قبائلی جنگوں کے خاتمے کیلئے یہی طریقہ کار آمد ہوسکتا ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
کیا بات ہے ہم تو سمجھتے تھے کہ قبائل صرف پاکستا ن میں ہی ہیں وہ تو زیادہ وحشی ہوئے
 

arifkarim

معطل
کیا بات ہے ہم تو سمجھتے تھے کہ قبائل صرف پاکستا ن میں ہی ہیں وہ تو زیادہ وحشی ہوئے

بھائی یہ ابوریجینلز کہلاتے ہیں۔ آسٹریلیا کے اصلی باسی۔۔۔۔۔۔

شاید ان خواتین کو معلوم نہیں کہ وہ اپنے ہی ہاتھوں سے اپنی نسل کشی کر رہی ہیں۔ حیر ت ہے آسٹریلوی حکومت اس سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کر رہی :rolleyes:
 

زین

لائبریرین
جو خبر میں‌بی بی سی یا دوسری کسی ویب سائٹ سے لیتا ہوں اس کا حوالہ بھی ضرور دیتا ہوں اور یہ خبر میں‌نے کسی ویب سائٹ سے نہیں لی ۔
 
Top