آسٹریلوی فاسٹ باؤلربریٹ لی نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

آسٹریلوی فاسٹ باؤلربریٹ لی نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

news-1421369591-1355.jpg

سڈنی (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر بریٹ لی نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحیح وقت پر صحیح فیصلہ کیا ہے اور آئندہ جمعرات کو سڈنی تھنڈر کے خلاف ان کا آخری میچ ہو گا۔اس بات کا اعلان انھوں نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کیا۔ بریٹ لی نے جولائی 2012 ءمیں ٹیسٹ کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا تھا اور اس کے بعد انھوں نے ایک روزہ میچوں سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔بریٹ لی نے آسٹریلیا کی جانب سے 76 ٹیسٹ میچوں میں 310 جبکہ ایک روزہ میچوں میں 380 وکٹیں حاصل کیں۔38 سالہ کرکٹر کا کہنا تھاکہ کرکٹ میں میرے 20 سال بہت زیادہ حیران کن اور جذباتی رہے اور میں نے ایک ایک لمحے کا لطف اٹھایا۔ وہ اپنے فیصلے پر خوش ہیں اور سمجھتے ہیں کہ انھوں نے صحیح وقت پر صحیح فیصلہ کیا ہے۔ وہ بگ بیش لیگ کرکٹ لیگ کے باقی میچوں میں سڈنی سکسرز کی جانب سے حصہ لیں گے اور آنے والی جمعرات کو سڈنی تھنڈر کے خلاف ان کا آخری میچ ہو گا۔آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں شین وارن، گلین میک گرا اور ڈینس للی بریٹ لی سے زیادہ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔وہ میگ گرا کے ساتھ ایک روزہ میچوں 380 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے با ؤلر ہیں۔ 1990 سے 2000 کی دہائی کے دوران بریٹ لی نے آسٹریلیا کی فتوحات میں نمایاں کردار ادا کیا۔وہ 2003 میں کرکٹ کا عالمی کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کا بھی حصہ رہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ نے بریٹ لی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک غیر معمولی کرکٹر تھے جنھوں نے اپنی تیز رفتار باؤلنگ سے کرکٹ کی دنیا میں اپنا نام بنایا۔
 
Top