آزادی مارچ اپڈیٹس

ہر گز نہیں

آپ ایک شخص کو کنویں میں ڈوبتا دیکھتے ہیں اور خاموش تماشائی بنے رہتے ہیں
اتنے میں ایک شخص آگے بڑھتا ہے اور کنویں میں میں ڈوبتے ہوئے شخص کو بچانے کی کوشش کرتا ہے
خاموش تماشائی اس کی مدد نہیں کرتے
مضحکہ اُڑاتے ہیں۔ تنقید کرتے ہیں۔
اس کا طریقہ غلط ہے

اس کا طریقہ صحیح ہے یا غلط اُس کے جذبے اور ہمت کو سلام ہم تو اس کی مدد کو بھی جائیں گے اور اس کی آواز میں آواز ملا کر خاموش تماشائیوں کو مدد کے لئے آمادہ بھی کریں گے

لیکن پھر بھی جو خاموش تماشائی بنے رہیں اُن پر افسوس
وہ شخص لند ن بھی تو گیا تھا
بڑی بڑی باتیں کر کے
نتیجہ؟
 
ہمارے دھرنے میں ایک گملا نہیں ٹوٹا۔

ایک گملہ ہی تو نہ ٹوٹا باقی تو قوم کا مان ٹوٹا، ریاست کا تقدس ٹوٹا ، اداروں کا فخر ٹوٹا، نوجوانوں کا غرور ٹوٹا اور کیا توڑنا رہ گیا ہے جناب؟
 
صائمہ شاہ

محفلین
آپ کا خیال ہے تو زریں ہے
میرا خیال ہے تو خام خیالی ہے ،
ہاہا ہاہا
پکی پی ٹی آئی سوچ :D:D:D
مجھے نہ عمران میں دلچسپی ہے نہ ہی پی ٹی آئی میں اور نہ ہی ظالم جابر حکمرانوں میں
دلچسپی اگر ہے تو اپنے وطن میں اور میں ہرگز شرمندہ نہیں اس بات پر کہ ہر محب وطن پاکستانی کی طرح میں بھی پاکستان میں مثبت تبدیلی دیکھنا چاہتی ہوں خواہ وہ کوئی بھی لائے
 
تو میں بھی تو یہی کہہ رہا ہوں:)
مجھےبھی نہ عمران میں دلچسپی ہے نہ ہی پی ٹی آئی میں اور نہ ہی ظالم جابر حکمرانوں میں
تبدیلی چاہیے لیکن نئے ہاتھوں سے
 
زرقا مفتی

محفلین
تو میں بھی تو یہی کہہ رہا ہوں:)
مجھےبھی نہ عمران میں دلچسپی ہے نہ ہی پی ٹی آئی میں اور نہ ہی ظالم جابر حکمرانوں میں
تبدیلی چاہیے لیکن نئے ہاتھوں سے
تو آپ ہی ہمت کیجئے آپ ہی قدم بڑھائیے نواز شریف سے تو زیادہ صلاحیت رکھتے ہوں گے
 
زرقا مفتی

محفلین
آپ کا اپنے بارے میں کیا خیال ہے۔
شیریں مزاری سے تو زیادہ سمجھ بوجھ ہے آپ کی :)

میں تو اپنی ہمت کے مطابق کوشش کر رہی ہوں آپ جیسے خامو ش پاکستانی بھائیوں کو بھی نظام کی تبدیلی کی جدو جہد میں شریک کرنا ہے
 
میں تو اپنی ہمت کے مطابق کوشش کر رہی ہوں آپ جیسے خامو ش پاکستانی بھائیوں کو بھی نظام کی تبدیلی کی جدو جہد میں شریک کرنا ہے
میری بہن ۔ کوشش تو ہے ،
پر شیخ رشید اور قریشی کو ساتھ لے کر ؟؟؟
نو ، نیور ،نتھنگ
 
زرقا مفتی

محفلین
کوشش کی بات آپ نے شروع کی ، کچھ آپ ہی بتائیں :)
اگر آپ ملک کے نظام میں تبدیلی کے خواہاں ہیں
تو اس کے لئے کیسے اور کیا کوشش کر رہے ہیں
اگر اب تک کچھ نہیں کیا تو آئندہ کے لئے کیا لائحہ عمل بنایا ہے کہیں ایسا تو نہیں کہ صرف اللہ کے حضور دعائیں ہی کرنے پر اکتفا ہے

اے خدا بھیج ملائک ہی بشر کی صورت

لیکن علامہ اقبال نے فرمایاتھا
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
 
زرقا مفتی

محفلین
پارلیمان میں شاہ محمود قریشی کی طویل تقریر کے دوران نواز شریف غیر حاضر رہے
شاہ محمود کے جانے بعد نواز شریف واپس آگئے
 
Top