آرمی نے ہائیکورٹ کی 50 کنال اراضی پر قبضہ کیا ہوا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

جاسم محمد

محفلین
آرمی نے ہائیکورٹ کی 50 کنال اراضی پر قبضہ کیا ہوا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

2 گھنٹے ago
Accountability-Court-of-Karachi-1280x720-1-1024x576.jpg

اوقاف کی زمین پر ایلیٹ فورس کے قبضے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان نے کہا ہے کہ درخواست گزار پولیس کی بات کر رہے ہیں یہاں آرمی نے ہائیکورٹ کی 50 کنال اراضی پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

بدھ کو چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ آرمی چیف کو لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار خط لکھیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ میں آج رجسٹرار کو کہتا ہوں آرمی چیف کو لیٹر لکھیں یہ آرمی کیا کر رہی ہے، رجسٹرار میری طرف سے یہ لیٹر لکھے گا۔چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ لگتا ہے فوج سب سے بڑا قبضہ گروپ بن گئی ہے، کل کور کمانڈر اور ڈی ایچ اے کے سربراہ کو بلا لیتا ہوں۔

چیف جسٹس قاسم خان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ رسہ گیری کی قسم ہے، فوج کا کام قبضہ گیری ہے؟چیف جسٹس نے کہا کہ فوج کا کام قبضہ کرنا نہیں، میرے منہ سے فوج سے متعلق جملہ غلط نہیں نکلا، اللہ تعالیٰ نے میرے منہ سچ بلوایا، آرمی کی جانب سے اراضی پر قبضہ کرنا رسہ گیری کی ایک قسم ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ اراضی سے متعلق مخالف فریق کا تعلق آرمی سے ہے اور وہاں سے جواب نہیں آتا۔

چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ مجھے بطور جج11سال ہوگئے ہیں کسی کی جرات نہیں کہ آج تک مجھے جواب نہ جمع کروائے، مجھے جواب منگوانا آتا ہے اور یہ صرف دو دن کا کام ہے۔

چیف جسٹس قاسم خان نے ڈی ایچ اے کے بریگیڈیئر ستی کو فوری طلب کر لیا۔ چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ بریگیڈیئر ستی اپنے اسٹار اتار کر آئیں۔ بریگیڈیئر کو یہیں سے جیل بھجواوں گا۔آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کو بھی فوری طلب کر لیا ہے
آرمی نے ہائیکورٹ کی 50 کنال اراضی پر قبضہ کیا ہوا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ – National News Urdu
 
علی وقار

محفلین
ہائے یہ جرات رندانہ و مستانہ، دیکھنا اب خاک پوش اسے بھی کر نہ دیں دیوانہ یا شمالی علاقہ جات کو روانہ۔
 
جاسم محمد

محفلین
ہائے یہ جرات رندانہ و مستانہ، دیکھنا اب خاک پوش اسے بھی کر نہ دیں دیوانہ یا شمالی علاقہ جات کو روانہ۔
جسٹس فائز عیسی کو کلین چٹ ملنے کے بعد اب مزید ججز بھی فوجی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کے موڈ میں آگئے ہیں۔ پنجاب حکومت سیاسی مافیا سے قبضے چھڑوا رہی ہے تو عدلیہ فوجی مافیا سے قبضے چھڑوا دے۔ اور کیا چاہیے۔
 
حسرت جاوید

اچھی سٹریٹجی ہے اگر کامیاب ہو جائے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اچھی سٹریٹجی ہے اگر کامیاب ہو جائے۔
پاکستانی ججز کی ٹوٹل اوقات جج ارشد ملک مرحوم بتا کر چلے گئے۔ ایک طرف ان کو فوج بلیک میل کرتی ہے تو دوسری طرف نواز شریف جیسے سیاسی مافیاز۔ جج بیچارہ کیا کرے؟ یوں تو سب ججز کو استعفی دے کر گھر چلے جانا چاہئے۔
 
ججز کو گاہے گاہے عوام کے سامنے اعتراف کرنا چاہیے کہ کون کون انہیں کس کس طریقے سے بلیک میل کر رہا ہے یا فیصلے پہ اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ عوام کے سامنے کوئی مقدس ہستی کا دعویٰ کرنے کے قابل نہ رہے۔ جج تھوڑا تھوڑا کھلنا شروع ہو گئے ہیں اور اس کا بہرحال کریڈٹ موجودہ اپوزیشن کے اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیے کو عوامی منظر نامے میں لانے کی جرات کو بھی جاتا ہے۔ کسی کا تقدس ختم کرنا ہو تو اسے پبلک میں ڈیبیٹ کے لیے عام کر دیں، یوں تقدس اور خوف جاتا رہے گا۔
 
ایک اور جج شوکت صدیقی نے ۲۰۱۸ عام انتخابات سے قبل بنچ بنانے میں ایجنسیوں کے کردار کو پبلک کیا تھا۔ مگر اس وقت کے چیف جسٹس پاکستان نے اس معاملہ کی تحقیق کی بجائے اس جج کو ہی معطل کر دیا۔ آج تک ان کی اپیل سنی نہیں گئی۔
 
اور اس وقت کے چیف جسٹس کا بینیفیشری کون ہے؟ ;)
 
جاسم محمد

محفلین
اور اس وقت کے چیف جسٹس کا بینیفیشری کون ہے؟ ;)
جنرل باجوہ اور سلیکٹڈ۔ جیسے فائز عیسی کے چیف جسٹس بننے کا فائدہ نواز شریف اور دیگر سیاسی مافیاز کو ہوگا۔ اس ملک میں کبھی انصاف بھی ہوگا؟ یہاں ایک دوسرے کو کلین چٹ دینے کا نام لوگوں نے انصاف رکھا ہوا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اب اگلا ریفرینڈم صدر صاحب کن کے خلاف بھجوائیں گے،

ہائے یہ جرات رندانہ و مستانہ، دیکھنا اب خاک پوش اسے بھی کر نہ دیں دیوانہ یا شمالی علاقہ جات کو روانہ۔

اچھی سٹریٹجی ہے اگر کامیاب ہو جائے۔
ایک دن کی چاندنی۔ اطلاعات کے مطابق اس جمہوری انقلابی جج کا سافٹویر اپگریڈ کر دیا گیا ہے
 
Top