آر، شماریاتی کمپیوٹنگ کے لیے پروگرامنگ کی زبان

نبیل

تکنیکی معاون
200px-Rlogo.png

میں ایک عرصے سے آر لینگویج کا ذکر سنتا آیا تھا لیکن کبھی اس جانب دھیان نہیں دیا تھا۔ آج ایک خبر پڑھ کر اس جانب توجہ ہوئی تو میں نے اس کے بارے میں تھوڑا سا گوگل کیا۔ معلوم یہ ہوا کہ آر لینگویج شماریاتی (statistical) کمپیوٹنگ اور اس سے متعلقہ گرافکس کے لیے مخصوص ایک اوپن سورس لینگویج ہے اور یہ محققین میں بہت مقبول بھی ہے۔

حوالہ جات:
وکی پیڈیا آرٹیکل کا ربط
آریکل کے ٹولز میں آر لینگویج کا استعمال
ڈاٹ نیٹ میں آر لینگویج کے فنکشنز کا استعمال
 

عثمان

محفلین
جی محققین میں تو مقبول ہے ہی ... ہم جیسے طفلان مکتب بھی شماریات کے کورسز میں اس پر ہاتھ چلا چکے ہیں۔ (y)
تاہم چونکہ پروگرامنگ کے ضمن میں ہم کچھ ماڑے واقع ہوئے ہیں اس لئے ہماری ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ R سے کنی کتراتے ہوئے پہلے SAS سے مدد لی جائے۔
 

زیک

مسافر
اپنے ہڑپہ پراجیکٹ کے لئے میں آر کافی استعمال کرتا ہوں. شروع میں میٹلیب استعمال کی تھی مگر شماریات کے لئے آر کو قدرے آسان پایا
 
R میں ہمیں مہارت تو نہیں لیکن ریسرچ کے حوالے سے اکثر پلاٹ وغیرہ ہم اسی کی مدد سے تیار کرتے ہیں۔ بلکہ ہمارے ایڈوائزر نے ہمیں ایک حد تک آر کے استعمال پر فورس بھی کیا۔ :)
 
Top