آدھی رات اور آدھا چاند

آدھی رات اور آدھا چاند
دونوں سرد اور دونوں ماند
پاگل دل اور پاگل آنسو
تیز ہوا کے ہاتھوں میں
رات کی رانی کی خوشبو
چاند کے چہرے پر دھبے
رات کے لہجے میں جادو
وقت نے منظر روک لیا ہے
اندھے بہرے سناٹے میں
شاید کوئی پھول کھلا ہے​
 
شوکت پرویز

محفلین
ہما حمید ناز صاحبہ!
آپ کے کلام میں خیالات اچھے ہیں۔
۔۔۔۔
عروضی طور پر کلام دو حصوں میں ہے۔
پہلا حصہ - فعلن فعلن فعلن فع:
آدھی رات اور آدھا چاند
دونوں سرد اور دونوں ماند
تیز ہوا کے ہاتھوں میں
چاند کے چہرے پر دھبے
رات کی رانی کی خوشبو
رات کے لہجے میں جادو

دوسرا حصہ - فعلن فعلن فعلن فع+لن:
پاگل دل اور پاگل آنسو
وقت نے منظر روک لیا ہے
اندھے بہرے سناٹے میں
شاید کوئی پھول کھلا ہے
 
ہما حمید ناز صاحبہ!
آپ کے کلام میں خیالات اچھے ہیں۔
۔۔۔۔
عروضی طور پر کلام دو حصوں میں ہے۔
پہلا حصہ - فعلن فعلن فعلن فع:
آدھی رات اور آدھا چاند
دونوں سرد اور دونوں ماند
تیز ہوا کے ہاتھوں میں
چاند کے چہرے پر دھبے
رات کی رانی کی خوشبو
رات کے لہجے میں جادو

دوسرا حصہ - فعلن فعلن فعلن فع+لن:
پاگل دل اور پاگل آنسو
وقت نے منظر روک لیا ہے
اندھے بہرے سناٹے میں
شاید کوئی پھول کھلا ہے

میرے علم کے مطابق ان دو اوزان کا ایک نظم میں اختلاط روا ہے ۔
 
ذرا تفصیلات بھی بتا دیجئے کہ ان بکس کہاں واقع ہے اور اسے کس طرح دیکھنا ہوتا ہے ۔ ابھی تک اس ویب سائٹ کہ میں اچھی طرح سمجھ نہیں پائی ۔
اب یہ تو میں سمجھا نہیں سکتا ، شائد ابن سعید بھائی سمجھا سکیں آپ کو
لاگ ان ہونے کے بعد اوپر بائیں جانب جہاں آپ کا نام لکھا ہوا آتا ہے، اس کے بعد مکالمات اور اطلاعات کے روابط موجود ہیں۔ :) :) :)
 
لاگ ان ہونے کے بعد اوپر بائیں جانب جہاں آپ کا نام لکھا ہوا آتا ہے، اس کے بعد مکالمات اور اطلاعات کے روابط موجود ہیں۔ :) :) :)

ابن سعید بھائی جب میں نے ہما حمید ناز سے مکالمے کی ابتدا کرنا چاہی تو لکھا ہوا آیا کہ " آپ کو اس ممبر سے مکالمے کی سہولت نہیں" اسی قسم کا کچھ لکھا تھا اب صیح سے یاد نہیں
 
ابن سعید بھائی جب میں نے ہما حمید ناز سے مکالمے کی ابتدا کرنا چاہی تو لکھا ہوا آیا کہ " آپ کو اس ممبر سے مکالمے کی سہولت نہیں" اسی قسم کا کچھ لکھا تھا اب صیح سے یاد نہیں
ممکن ہے کہ انھوں نے اپنی ترتیبات رازداری کے تحت کسی رکن کو مکالمے کی اجازت نہ دی ہو یا فقط ان تک محدود رکھی ہو جن کے مقتدین میں شامل ہیں۔ :) :) :)
 
الف عین

لائبریرین
غزل میں تو داڑھے تین رکنی اور چار رکنی فعلن کی بحریں الگ الگ ہیں۔ لیکن آزاد نظم میں قبول کی جا سکتی ہیں۔ لیکن مکمل نظم میں محض یہ دو بحور ہی ہوں، یہ ضرور عجیب سا ہے۔ کچھ مصرعوں کو توڑ دیں اور دو رکنی اور تین رکنی بنا دیں، تو درست ہو جائے گی۔
 
درست فرماتے ہیں آپ استادِ محترم ۔ اس طرف دھیان نہیں دیا تھا ۔ کوشش کرتی ہوں کہ مصرعے توڑ کر کوئی مناسب سی صورت دیدوں اسے۔ جزاک اللہ خیرا۔
ٹیگ استادِ محترم الف عین صاحب
 
Top