آداب۔ سراج عالم زخمی

رشدیٰ ندا

محفلین
بصد خلوص بصد انہماک تن آداب

جمالِ حسن تماشائے انجمن آداب


حضور 'حضرت عزت ماب' عالی جاہ

کیا ہے عرض مکرر جناب من آداب


کسی خیال کی مانند وہ غزل چہرہ

کہ دیکھ کر جسے کہتے ہیں اہل فن آداب


خموشیوں میں وضاحت ہزار لفظوں کی

ترے سکوت کو اے میرے کم سخن آداب


اٹھا کے ہاتھ جھکا کر نگاہ پلکوں سے

غضب کہا ہے کسی نے اشارتاََ آداب

سراج عالم زخمی
 
Top