تبصرہ کتب آخری مغل

زیک

مسافر
ویسے تو ہمارے ایک کزن تھے (بلکہ ہیں) جن کو ہم Last of the Mughals کہا کرتے تھے مگر اب ولیم ڈالرمپل نے کتاب لکھ دی The Last Mughal۔ یہ کتاب زبردست ہے اور پڑھنے کے لائق۔ ڈالرمپل کو لکھنا آتا ہے اور آپ پڑھتے ہی چلے جاتے ہیں۔

کتاب کا موضوع ہے آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر، دہلی اور 1850 کی دہائی۔ کتاب کا زیادہ حصہ 1857 کی جنگ کے بارے میں ہے مگر کہانی دہلی ہی کے گرد گھومتی ہے۔

1857 کی جنگ کے بارے میں یہ تو کچھ علم تھا ہی کہ کچھ لوگ جہاد کے جذبے سے سرشار ایسٹ انڈیا کمپنی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔ مگر اس سے پہلے اص معاملہ تو جان کمپنی کی اپنی بنگال فوج کی بغاوت سے شروع ہوا۔ بنگال فوج کے سوا لاکھ کے قریب انڈین سپاہیوں میں سے کچھ ہزار کو چھوڑ کر سب بغاوت میں شامل تھے اور ان مین سے کوئی آدھے دہلی گئے۔ ان سپاہیوں میں سے بھاری اکثریت ہندوؤں کی تھی۔ مگر اس وقت کے ایسٹ انڈیا کمپنی کے انگریزوں کی باتیں پڑھیں تو ایسے لگتا ہے کہ جیسے آج کے جہادی بیانات! خدا کو اپنے ساتھ سمجھنا، خود خدا کی خاطر جنگ لڑنا اور مسلمانوں کے خلاف ایسا تعصب!! یہی وجہ ہے کہ جنگ کے بعد دہلی کا تباہ کر دیا گیا۔

اگرچہ ایسٹ انڈیا کمپنی کی فوج جو 1857 کی جنگ میں لڑی اس مین کافی انگریز تھے مگر پھر بھی اس میں شاید اکثریت انڈین ہی تھی۔ اور یہ انڈین کون تھے؟ پنجابی اور پٹھان!!

بہرحال یہ کتاب پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔
 

حماد

محفلین
کتاب کے تعارف کا شکریہ . مرے پاس یہ کتاب آڈیو میں ہے . خرید کر بھول گیا تھا . یہ تبصرہ پڑھا تو یاد آیا اور اپنی کولیکشن میں چیک کیا تو موجود پایا .
 
Top