آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
جب تک یہ لڑکی کیبن میں رہتی ہے، وہ شمالی فن لینڈ کے مناظر ہیں۔ جب میں نے یہ مووی دیکھی تو ابتدائی چند مناظر دیکھتے ہی ایک فننش دوست سے کہا کہ یہ فن لینڈ کے مناظر ہیں، Kuusamo کے آس پاس کے مناظر لگ رہے ہیں۔ اس نے بات پر یقین نہیں کیا۔ میں نے گوگل کیا تو کنفرم ہو گیا تھا :)
اب آپ نے یاد دلایا تو یاد آیا کہ آپ نے کچھ تصویریں بھی شئیر کی تھیں وہاں کی تو ویسی ہی برف سے ڈھکی ہوئی تھیں۔ آپ کو تو تصویر کشی کے لیے حیرت انگیز مناظر دستیاب ہوں گے۔
 
قیصرانی

لائبریرین

جی بالکل۔ سردیوں، گرمیوں اور خزاں، ہر تین موسم فوٹوگرافی کے لئے انتہائی بہترین رہتے ہیں :)
 
آئرن مین 3 دیکھی،
بہت دنوں سے ڈاؤن لوڈ کر رکھی تھی پر ٹائم نہیں تھا آج ٹائم ملا تو افسوس ہوا کہ کوئی اور اچھی سی دیکھ لیتا۔

ironman3g.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین
زبردست،
تو بہار کا موسم نہیں آتا وہاں؟؟ یعنی چوتھا :)

بہار کا موسم تو آتا ہے اور ابھی بھی بہار ہی چل رہا ہے لیکن اسے ہم ٹرانزیشنل پیریڈ کہتے ہیں۔ جب سردی ختم ہوتی ہے تو ساری برف غائب ہو جاتی ہے اور درخت ٹنڈ منڈ ہی ہوتے ہیں۔ بہت بھیانک سا منظر لگتا ہے۔ اس لئے میں نے اسے سکپ کر دیا ہے :) باقی میری تصاویر جو Pyynikin näkötorni والی ہیں، وہ بہار کی ایک اچھی مثال ہیں۔ ابھی مزید تصاویر لگانے لگا ہوں ایک اور دھاگے میں :)
 
کامیاب کامک، کارٹون سیریز، اور پھر مووی،

thelastairbender2.jpg

بچوں کو دکھاتے ہوئے کئی بار دیکھی۔ اچھا تھیم ہے، وقتوں پہلے کی بات ہے دنیا میں چار قبائل رہا کرتے تھے، اَرتھ بینڈر(ان کا کنٹرول مٹی، پتھر اور زمین سے متعلق تمام اجزاء پہ تھا، یعنی یہ اپنی سوچ اور مرضی سے ان چیزوں کو استعمال کر سکتے اور حرکت دے سکتے تھے) ، واٹر بینڈر (ان کا کنٹرول پانی پہ تھا)، ائیر بینڈر(ہوا پہ کنٹرول رکھنے والا قبیلہ) اور فائر بینڈر (آگ پہ قدرت رکھنے والا قبیلہ)
ہر قبیلہ کا اپنا اپنا علاقہ تھا اور وہ دوسرے قبائل کی اجارہ داری میں دخل اندازی نہیں کرتے اور اپنی حدود میں رہتے۔ اس مساوات کو قائم رکھنے کے لیے ایک اواتار پیدا ہوتا جسے تمام قبائل کی طاقت حاصل ہوتی اور اس کی زندگی وقف ہوتی صرف امن اور مساوات کے لیے اور اواتار صرف ائیر بینڈر قبیلے میں پیدا ہوتا تھا۔ فائر بینڈر جو کہ طاقت اور اقتدار کی ہوس رکھتے تھے اور ٹیکنالوجی اور طاقت میں سب سے آگے تھے انہوں نے باقی قبائل اور دنیا پر قبضہ حاصل کرنے کے لیے اواتار کو اپنے راستے میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ جانا اور انہوں نے نیا اواتار آنے سے پہلے ہی سارے ائیر بینڈر قبیلے کا خاتمہ کر دیا لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا اور اواتار کی ذمی داریوں سے گھبرا کر گھر سے بھاگا آنگ جو کہ کسی حادثے میں غائب ہو جاتا ہے منظر پہ آ جاتا ہے اور پھر ایک نئی جنگ کا آغاز ہوتا ہے۔
 
اپنی پلے لسٹ سنتے ہوئے ایک پسندیدہ گانا آیا تو گانے سے متعلق فلم بھی ذہن میں آ گئی تو سوچا اتنی اچھی فلم آپ سے کیوں نہ شئیر کروں۔

گانا جیم کا ہے اور یہ ہے
Fluorescent tides
you're mine tonight
Under fireflies
Your eyes surprise
Stars alight I feel like I am dreaming

اور مووی بِیسٹلی، کہانی سمجھ لیں اگر کسی نے بیوٹی اینڈ دا بیسٹ پڑھی یا دیکھی ہے تو اس کا ماڈرن ورژن ہے۔

beastlywallpaperz.jpg

beastlywallpaperyvt2.jpg
 
اپنی پلے لسٹ سنتے ہوئے ایک پسندیدہ گانا آیا تو گانے سے متعلق فلم بھی ذہن میں آ گئی تو سوچا اتنی اچھی فلم آپ سے کیوں نہ شئیر کروں۔
beastlywallpaperyvt2.jpg
یہ اس بندے کی بھنوؤں کے اوپر "عربی" کیوں ٹیٹوڈ ہے؟؟
اور الگ الگ حروف میں کیوں ہے؟؟
 
امجد میانداد بھائی۔وہ جو آپ کی سائٹ تھی "آئی کینوس" اس کا کیا مسئلہ ہو گیا ہے؟؟
یہاں پر دوستوں کی دی گئی آراء کے بعد بس مزہ کرکرا ہو گیا،
اور جو 60 دنوں کی ریفنڈ کی سہولت تھی اس سے استفادہ حاصل کر لیا۔ کیوں کہ وہ اسپیس میں نے دو سال کے لیے لی تھی اور صرف اس طرح کی ایکٹیویٹیز کے لیے لی تھی، لیکن۔۔۔ :(
 
سو سیڈ:(
میں نے بھی کچھ تصاویر اپ لوڈ کی تھیں وہاں:sad:
 
یہ تو دل توڑنے والوں سے پوچھو۔۔۔
ایک وجہ اور بھی تھی ریفنڈ کرنے کی، میں چاہ رہا ہوں ویڈیو اور آڈیو اسٹریمنگ کی سپورٹ کے ساتھ اسپیس لوں۔ اس طرح آپ لوگ یوٹیوب کی طرح ویڈیو بھی اپ لوڈ کر سکیں گے، دیکھ سکیں گے اور شئیر کر سکیں گے۔
 
"وال ای" دیکھی۔جب زمین پر آلودگی کی وجہ سے انسانوں کا رہنا ناممکن ہو جاتا ہے تو سب خلائی جہاز کے زریعے خلا میں رہنے لگتے ہیں اور رفتہ رفتہ زمین کے طور طریقے بھول جاتے ہیں۔

دس میں سے دس نمبر
l910970af141fb9.jpg
 
کامیاب کامک، کارٹون سیریز، اور پھر مووی،

thelastairbender2.jpg

بچوں کو دکھاتے ہوئے کئی بار دیکھی۔ اچھا تھیم ہے، وقتوں پہلے کی بات ہے دنیا میں چار قبائل رہا کرتے تھے، اَرتھ بینڈر(ان کا کنٹرول مٹی، پتھر اور زمین سے متعلق تمام اجزاء پہ تھا، یعنی یہ اپنی سوچ اور مرضی سے ان چیزوں کو استعمال کر سکتے اور حرکت دے سکتے تھے) ، واٹر بینڈر (ان کا کنٹرول پانی پہ تھا)، ائیر بینڈر(ہوا پہ کنٹرول رکھنے والا قبیلہ) اور فائر بینڈر (آگ پہ قدرت رکھنے والا قبیلہ)
ہر قبیلہ کا اپنا اپنا علاقہ تھا اور وہ دوسرے قبائل کی اجارہ داری میں دخل اندازی نہیں کرتے اور اپنی حدود میں رہتے۔ اس مساوات کو قائم رکھنے کے لیے ایک اواتار پیدا ہوتا جسے تمام قبائل کی طاقت حاصل ہوتی اور اس کی زندگی وقف ہوتی صرف امن اور مساوات کے لیے اور اواتار صرف ائیر بینڈر قبیلے میں پیدا ہوتا تھا۔ فائر بینڈر جو کہ طاقت اور اقتدار کی ہوس رکھتے تھے اور ٹیکنالوجی اور طاقت میں سب سے آگے تھے انہوں نے باقی قبائل اور دنیا پر قبضہ حاصل کرنے کے لیے اواتار کو اپنے راستے میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ جانا اور انہوں نے نیا اواتار آنے سے پہلے ہی سارے ائیر بینڈر قبیلے کا خاتمہ کر دیا لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا اور اواتار کی ذمی داریوں سے گھبرا کر گھر سے بھاگا آنگ جو کہ کسی حادثے میں غائب ہو جاتا ہے منظر پہ آ جاتا ہے اور پھر ایک نئی جنگ کا آغاز ہوتا ہے۔

میں نے کارٹون سیریز دیکھی ہے اور بہت لطف اٹھایا ہے ۔ کیا فلم بھی ویسی ہی اچھی ہے؟
 
آئرن مین 3 دیکھی،
بہت دنوں سے ڈاؤن لوڈ کر رکھی تھی پر ٹائم نہیں تھا آج ٹائم ملا تو افسوس ہوا کہ کوئی اور اچھی سی دیکھ لیتا۔

ironman3g.jpg

شکر ہے یہ سیریز ختم ہو گئی ہے ، میں بھی دکھ کرتا مگر اس سے پہلے oblivion جیسی فلم دیکھ چکا ہوں تو اس کے مقابلے میں کافی بہتر لگی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top