آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

ابھی ایک ایرانی فلم لیلا کے بھائی دیکھی۔ بے حد طویل لیکن بے حد شاندار فلم۔ایک سیکنڈ کے لیے بھی فلم نے خود سے الگ نہیں ہونے دیا۔ لڑکپن کے دور میں سیما غزل کا ایک ناول پڑھا تھاجس کا نام چاند کے قیدی تھا۔ ناول کے احتتام پر بے حد افسوس ہوا کیوں کہ میں تو اس دنیا میں جا چکا تھا جہاں اس ناول کے کردار بستے تھے۔ اس فلم کے کردار بھی بہت دلچسپ ہیں۔ فلم کا وہ سین جہاں دو بہن بھائی سرکاری ہسپتا ل کی کرسیوں پربیٹھ کر اپنی کسم پرسی پر بحث کرتےہیں، فلم کی جان ہے۔

Leila%27s_Brothers.jpeg
کیا یہ انگلش یا اردو میں مل جائے گی ؟
 
ابھی میں نے 2 دن لگا کر شاہ رُخ جی کی کلٹ مووی سوادیس دیکھ ہی ڈالی۔
سوادیس کا ذکر شاہ رُخ کی اداکاری کے حوالے سے مضبوط ترین فلموں میں ہوتا ہے جسکا بھرپور مظاہرہ آپکو فلم میں دیکھنے کو بھی ملتا ہے۔ لیکن اگر آپ 2004 کی فلم 2025 میں دیکھیں گے تو یقیناً کافی ساری چیزیں عجیب محسوس ہوں گی مسلسل کافی سلو پیسڈ مووی ہے جو کہ اس وقت کے حساب سے تو ٹھیک ہوگی لیکن اب 1.5 ایکس پر کر کے دیکھنے کے باوجود میں کافی ساری فلم کو فاسٹ فارورڈ کر کے دیکھا۔ باقی میسج جو دیا گیا ہے وہ بھی 2004 کے حوالے سے کافی مناسب تھا آج تو شاید آؤٹڈیٹڈ ہی لگے۔ باقی تہاڈی مرضی۔
 

زیک

ایکاروس
پچھلے دنوں سٹریمنگ کر کے دو فلمیں دیکھی ہیں۔ اچھی تھیں مگر نام شام نہیں پتا کہ بیگم نے لگائی ہوئی تھیں اور میں بھی دیکھنے بیٹھ گیا۔ ایک برطانوی تھی اور ایک کورین۔ دونوں رومانوی
 
پچھلے دنوں سٹریمنگ کر کے دو فلمیں دیکھی ہیں۔ اچھی تھیں مگر نام شام نہیں پتا کہ بیگم نے لگائی ہوئی تھیں اور میں بھی دیکھنے بیٹھ گیا۔ ایک برطانوی تھی اور ایک کورین۔ دونوں رومانوی
کے ڈرامے کی دھوم آپ تک بھی پہنچ گئی۔
 
ابھی میں نے 2 دن لگا کر شاہ رُخ جی کی کلٹ مووی سوادیس دیکھ ہی ڈالی۔
سوادیس کا ذکر شاہ رُخ کی اداکاری کے حوالے سے مضبوط ترین فلموں میں ہوتا ہے جسکا بھرپور مظاہرہ آپکو فلم میں دیکھنے کو بھی ملتا ہے۔ لیکن اگر آپ 2004 کی فلم 2025 میں دیکھیں گے تو یقیناً کافی ساری چیزیں عجیب محسوس ہوں گی مسلسل کافی سلو پیسڈ مووی ہے جو کہ اس وقت کے حساب سے تو ٹھیک ہوگی لیکن اب 1.5 ایکس پر کر کے دیکھنے کے باوجود میں کافی ساری فلم کو فاسٹ فارورڈ کر کے دیکھا۔ باقی میسج جو دیا گیا ہے وہ بھی 2004 کے حوالے سے کافی مناسب تھا آج تو شاید آؤٹڈیٹڈ ہی لگے۔ باقی تہاڈی مرضی۔
میں نے بھی جب دیکھی تھی اتنی سمجھ نہ آئی کہ اس کی ہائیپ کیوں اتنی بنائی گئی تھی۔ ٹھیک تھی۔ مجھے جو مووی یاد نہ رہے اس کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ ٹھیک ہی تھی۔زیادہ اچھی نہیں۔
کوئی پانچ سالوں سے دیکھ رہے ہیں۔ شاید 50 ڈرامے تو دیکھے ہی ہوں گے
لی من ہو کلب میں ہیں یا کوئی اور کے ہیرو؟
 

زیک

ایکاروس
الحمدللہ ابھی ڈیبیو بھی نہیں ہوا
چیک کیا تو کوئی 75 کے قریب دیکھے ہیں۔ میرے لیے یہ بہت زیادہ ہیں کہ میں کم کم ٹی وی دیکھتا ہوں۔ پچھلے ہفتے کی بات ہے بیوی کام کے لئے شہر سے باہر تھی میں نے سوچا ایک کے ڈرامہ دیکھتے ہیں۔ کوئی ۱۵ منٹ ہی دیکھ پایا۔

آپ کے کتنے ہوئے؟
 
Top