آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

عندلیب

محفلین
معذرت کے ساتھ عندلیب بہنا مجھے پتا ہی نہیں لگا وہ ریٹینگ کیسے کلک ہو گئی میں زیادہ تر موبائل یوز کرتی ہوں تو پتا ہی نہیں چلا
آپ کو متفق کرنے کے لیے۔ :)
تصویر ملاحظہ فرمائیں۔
347zimu.jpg

بریانی بننے کے بعد تو تصویر نہیں بنا سکی لیکن بریانی بننتے وقت یخنی کی تصویر بنالی تھی ۔
 

x boy

محفلین
بسم اللہ
الحمدللہ
جمعرات کو کو سسرالیوں کی دعوت کی تھی میرے ماموں سسر اور انکی فیملی اور سسرالی رشتہ دار کچھ دبئی میں بھی ہیں
ایک دوسرے سے اچھے تعلقات کو استوار کرنے اور قائم رکھنے کے لئے کبھی کبھی دعوت دینا اور لینا پڑجاتا ہے
جس میں میں نے ایک حدیث بھی سنی ہے جس کا مفہوم ہے کہ کوئی مسلمان بھائی دعوت دے تو قبول کرو اگر کوئی دقت نہیں ہے تو۔
تو محفلین ، اس دعوت میں میری زوجہ نے پکائے ہیں
ٹام یام سی فوڈ سوپ اسٹارٹر


بڑے کا بریانی،
رائتہ

بٹر چکن،

لاہوری چھولے،

خمس مع لحم ،

کابلی نان،

یہ میں ڈشیز تھے

میٹھے میں یعنی آخر میں
ہوم میٹ فالودہ (جس میں وینیلا آئسکریم، چائنہ گراس، تخبالنگہ، ساغودانہ )۔

جمعے کے دن بھی اسی جمعرات والے بچے کھانے پڑے جو آج بھی فرچ میں تھوڑا بہت رکھا۔
گزشتہ رات کو فیملی کو آوٹنگ کے لئے لے گیا، پہلے پہل مدینہ مال جو گھر سے بہت قریب ہے بچوں کو اسکول کے جوتے دلوائے، بچوں نے کیری فور ہائیپر مارکیٹ سے اپنے پسند اور ضرورت کے حساب سے کاپی پینسل وغیرہ لئے، گھر کی کچھ ضروریات بھی وہاں سے پورے کئے پھر
میدان بنی یاس(دبئی کا سب سے پرانا بزنس ایریا) وہاں ایک بہت پرانا ریسٹورانٹ ہے جس کا نام خاتم طائی ریسٹورانٹ ہے ان کا شاورما
بہت مزیدار ہوتا ہے وہاں گیا، اور دس شاورما گاڑی میں بیٹھے بیٹھے آرڈر کیا پھر ڈرائیونگ ٹائم میں بچوں نے مسرت بکھیرے۔
کافی لمبے سفر کے بعد گھر واپس۔
 
Top