آج کی دلچسپ سیاسی خبر

زیرک

محفلین
جب اچھی طرح جانتے ہیں کہ اصل حکومت فوج کی ہے تو سارا دن عمران عمران کی چیخیں کیوں مارتے ہیں؟
تو کس نے کہا ہے اسے کہ کوئلوں کی دلالی میں منہ کالا کرے؟ میں یہی نکتہ سمجھانا چاہتا ہوں کہ یہ لوگ سمجھ جائیں کہ اختیار کے بغیر اقتدار صرف اور صرف دوسروں کا گند اپنے منہ پر ملنے والی بات ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
لگتا ہے حکومت کے سارے اتحادی چینی کی فی کلو قیمت کو 115 روپے پر پہنچا کر ہی چھوڑیں گے۔ بس کرو ایوانِ اقتدار کے ڈیلرو عوام کا بھی کجھ خیال کر لو۔
اشرافیہ کو اشیا کے بھاؤ کی کوئی فکر نہیں ہوتی۔ وہ صرف اپنے مفادات دیکھ کر فیصلے کرتی ہے
 
زیرک

محفلین
حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ کسی صورت مریم نواز کو ملک سے باہر نہیں جانے دیا جائے گا۔ اب اگر اسٹیبلشمنٹ نے پس پردہ نواز شریف سے ڈیل کر لی ہے تو بوٹ کا استعمال کرتے ہوئے اس کو باہر بھیج سکتی ہے۔ حکومت کا موقف واضح ہے۔
مجھے اس سے کوئی غرض نہیں کہ اسے جانے دیتے ہیں یا نہیں، لیکن وہ عورت ہے، یہ پوائنٹ حکومت کے خلاف استعمال ہو سکتا ہے، یاد رکھنا پہلے نوازشریف کو زہر دینے والی بات ابھی زیادہ باہر نہیں نکالی گئی، کل کلاں وہ رپورٹ اور مریم کے ساتھ اونچ نیچ کی کوئی کہانی نکلی تو یہ ہڈی حکومت کے گلے میں ہھنسے گی، وڈی سرکار کا کجھ نئیں جانا۔
 
زیرک

محفلین
اشرافیہ کو اشیا کے بھاؤ کی کوئی فکر نہیں ہوتی۔ وہ صرف اپنے مفادات دیکھ کر فیصلے کرتی ہے
خیر مگرمچھوں کے لیے اشرافیہ کا لفظ مت استعمال کیا کرو، یہ غاصب طبقہ ہے، یہ صرف اپنے مفاد کے ہیں، چاہے وہ اقتدار ہو یا اختیار ہو یا پیسا۔
 
جاسم محمد

محفلین
تو کس نے کہا ہے اسے کہ کوئلوں کی دلالی میں منہ کالا کرے؟ میں یہی نکتہ سمجھانا چاہتا ہوں کہ یہ لوگ سمجھ جائیں کہ اختیار کے بغیر اقتدار صرف اور صرف دوسروں کا گند اپنے منہ پر ملنے والی بات ہے۔
عمران خان نے ۲۰۰۸ کے الیکشن کا اصولا بائیکاٹ کیا تھا کیونکہ وہ ایک فوجی جرنیل کی نگرانی میں ہو رہا تھا۔ آل پرٹیز کانفرنس میں تمام جماعتوں نے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ لیکن پھر عمران خان کو چھوڑ کر سب نے الیکشن لڑا اور فوجی ڈکٹیٹر سے حلف لے کر اقتدار میں آگئے۔ کوئی شرم و حیا؟
پھر ۲۰۱۳ کا الیکشن عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر لڑا تھا۔ اس وقت تاریخی دھاندلی ہو گئی۔ کوئی شرم و حیا؟
۲۲ سال جائز طریقہ سے اقتدار کے تمام راستہ بند دیکھ کر اب فوج کے تعاون سے اقتدار میں آگئے ہیں تو شرم و حیا کا درس سننے کو مل رہا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
مجھے اس سے کوئی غرض نہیں کہ اسے جانے دیتے ہیں یا نہیں، لیکن وہ عورت ہے، یہ پوائنٹ حکومت کے خلاف استعمال ہو سکتا ہے، یاد رکھنا پہلے نوازشریف کو زہر دینے والی بات ابھی زیادہ باہر نہیں نکالی گئی، کل کلاں وہ رپورٹ اور مریم کے ساتھ اونچ نیچ کی کوئی کہانی نکلی تو یہ ہڈی حکومت کے گلے میں ہھنسے گی، وڈی سرکار کا کجھ نئیں جانا۔
آسیہ مسیح بھی عورت تھی جو ۷ سال بغیر کسی جرم کے کال کوٹھڑی میں بند رہی۔ مجرموں کیلئے عورت کارڈ کا استعمال غیر اخلاقی ہے۔
 
زیرک

محفلین
عمران خان نے ۲۰۰۸ کے الیکشن کا اصولا بائیکاٹ کیا تھا کیونکہ وہ ایک فوجی جرنیل کی نگرانی میں ہو رہا تھا۔ آل پرٹیز کانفرنس میں تمام جماعتوں نے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ لیکن پھر عمران خان کو چھوڑ کر سب نے الیکشن لڑا اور فوجی ڈکٹیٹر سے حلف لے کر اقتدار میں آگئے۔ کوئی شرم و حیا؟
پھر ۲۰۱۳ کا الیکشن عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر لڑا تھا۔ اس وقت تاریخی دھاندلی ہو گئی۔ کوئی شرم و حیا؟
۲۲ سال جائز طریقہ سے اقتدار کے تمام راستہ بند دیکھ کر اب فوج کے تعاون سے اقتدار میں آگئے ہیں تو شرم و حیا کا درس سننے کو مل رہا ہے۔
میں نے روکا تو نہیں خوب ملو یہ کالک، آخرکار انہوں نے کوئی نیا پودا کاشت کر لینا ہے اور پھر یہ بھی باقیوں کی لائن میں لگے ہوں گے۔
 
زیرک

محفلین
آسیہ مسیح بھی عورت تھی جو ۷ سال بغیر کسی جرم کے کال کوٹھڑی میں بند رہی۔ مجرموں کیلئے عورت کارڈ کا استعمال غیر اخلاقی ہے۔
آسیہ بی بی کے لیے یا پچھڑے طبقے کے لیے کون آواز اٹھاتا ہے؟ یہ شریف تو لکھاری، اینکرز سبھی ہائر کر سکتے ہیں، پھر کس کس کا منہ بند کرو گے۔
 
جاسم محمد

محفلین
میں نے روکا تو نہیں خوب ملو یہ کالک، آخرکار انہوں نے کوئی نیا پودا کاشت کر لینا ہے اور پھر یہ بھی باقیوں کی لائن میں لگے ہوں گے۔
دیگر جماعتیں اپنی لوٹ مار، کرپشن بچانے کیلئے اقتدار سے چمٹیں رہنا چاہتی ہیں۔ عمران خان کو ایسا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔ کل کیا آج حکومت چلی جائے۔ کوئی پرواہ نہیں ہے۔
 
تمہیں سمجھ نہیں آ رہی، یا تم سمجھنا نہیں چاہتے، یہ سب اندر سے ایک جیسے ہیں فرق صرف تناسب کا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
آسیہ بی بی کے لیے یا پچھڑے طبقے کے لیے کون آواز اٹھاتا ہے؟ یہ شریف تو لکھاری، اینکرز سبھی ہائر کر سکتے ہیں، پھر کس کس کا منہ بند کرو گے۔
نواز شریف کی بیماری پر یہ سب پینترے آزمائے جا چکے ہیں۔ اب کوئی بھی یہ ماننے کو تیار نہیں کہ نواز شریف واقعی اتنے شدید بیمار تھے جیسا کہ سب کو تاثر دیا گیا۔ وہ سب ڈرامہ صرف انسانی ہمدردی کو بنیاد بنا کر ملک سے فرار ہونے کیلئے کیا گیا تھا۔
 
ایک سازشی تھیوری کئی ہفتوں سے سن رہا ہوں، دعا کرو وہ غلط ہو ورنہ یہ شریف زہر خورانی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیے بغیر نہیں چوکیں گے۔
 
آخری تدوین:

زیرک

محفلین
محسنوں کا خیال کر لو، جو اس مشکل وقت میں ملک کو بچا سکتے ہیں
ہر حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کو اپنا بڑا اثاثہ قرار دیتی ہے لیکن اصل میں ہر حکومت کی نظر اوورسیز پاکستانیوں کے اثاثوں پر ہی ہوتی ہے، پہلے کہا جاتا ہے فارن کرنسی ملک میں بھجواؤ، اسے جواب میں کیا ملتا ہے؟ روپیہ، پوچھا جائے کہ ایسا کیوں؟ تو جواب ملتا ہے،تمہیں صرف روپیہ ملے گا، قوم کو فارن کرنسی کی اشد ضرورت ہے۔ روپیہ نکلوانے بنک جاؤ تو اس پر ٹیکس، زیادہ نکلواؤ تو ایف بی آر پیچھے، بتاؤ جو پیسے نکلوائے تھے وہ کہاں خرچ کیے۔ کیوں؟ بس کسی طرح اس کے کان مروڑ کر اسے ٹیکس نیٹ میں لایا جائے، او بھائی ایک بندہ سال دو سال بعد ایک ماہ کے لیے ملک میں آتاہے وہ تو ویسے ہی ٹیکس سے مبرا ہے، پھر کون ہے جو دو دو ملکوں میں ٹیکس دیتا پھرے؟ ہر کوئی بل گیٹس تو نہیں ہوتا ناں۔ ملک کو فارن ریزرو چاہیے ہوتا ہے تو سب کے ٭٭٭ اٹھاتے پھرتے ہیں کہ یار کچھ دے دو، وہ اوپر سے سود بھی لیتے ہیں، ہمارے ملک میں مراعات بھی لیتے ہیں جن میں کچھ تو حریم ٹائپ کی ہوتی ہیں، شرم سے ڈوب مرنے کا دل کرتا ہے، جب کوئی کہتا ہے کہ تمہاری حکومت تو ہمیں خوش کرنے کے لیے ماں بیٹی تک پیش کر دیتی ہے۔ لیکن اوورسیز پاکستانیوں کو ان کے پیسے پر کچھ مراعات دینا گناہِ کبیرہ سمجھا جاتا ہے۔ چلیں ہم سود نہیں مانگتے، انڈیا کہ طرح ایک کارڈ ہو جسے دکھا کر باآسانی باہر جانے دیا جائے، کسی ٹیکس میں چھوٹ نہیں مانگتے، آتے جاتے انہیں کم از کم ایئرپورٹس پر ذلیل وخوار تو نہ کیا جائے، آئیں جائیں تو امیگریشن والے ایسے دیکھتے ہیں جیسے ہم نے ان کے گھر میں ڈاکا مارا ہوتا ہے، دعا دو کہ اتنا کچھ ہوتے ہوئے بھی وہ وطن کی خاطر چپ کر کے پیسے بھیجتے رہتے ہیں۔ 7 سال سے اس پر لکھ رہا ہوں، مگر کوئی نہیں سنتا صرف دو یا تین جملوں سے زیادہ کوئی نہیں بولتا ان کے لیے۔ جو قومیں اپنے محسنوں کی قدر نہیں کرتیں وہ دوسروں کے آگے سر و گردن جھکا کر بیٹھتی ہیں، جیسا ابھی ہو رہا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
ایک سازشی تھیوری کئی ہفتوں سے سن رہا ہوں، دعا کرو وہ غلط ہو ورنہ یہ شریف زہر خوارانی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیے بغیر نہیں چوکیں گے۔
جسے واقعی زہر دیا گیا ہو وہ کئی مہینے بعد ہٹا کٹا لندن کے ہوٹلوں میں ہوا خوری کرتا پکڑا نہیں جاتا :)
 
بطور اور سیز پاکستانی میں آپ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں
 
مجھے ان سے کچھ نہیں چاہیے سوائے عزتِ نفس کے، لیکن ان کو کئی سال سے یہ راہ دکھا رہا ہوں کہ اوورسیز پاکستانیوں کو 10 سال ٹیکس فری سہولت دے کر کے انہیں کہیں کہ وہ ملک میں واپس آئیں، یہاں سرمایہ کاری کریں، یہ کہہ دینا کافی نہیں کہ کمفرٹ زون سے باہر آئیں، کوئی کمفرٹ زون میں نہیں، کماتے ہیں تو کھاتے ہیں، انہیں گھر بیٹھے کوئی نہیں دیتا۔ دو دوست جہلم میں واپس گئے ہیں، سب کچھ بیچ دیا، اب وہاں تنگ ہیں کیونکہ ان کے پاس پیسا ہے مگر وہاں کہاں پیسا لگائیں، ہر طرف گھپلہ ہے۔
 
زیرک

محفلین
جسے واقعی زہر دیا گیا ہو وہ کئی مہینے بعد ہٹا کٹا لندن کے ہوٹلوں میں ہوا خوری کرتا پکڑا نہیں جاتا :)
انہوں نے ایک خبر دی تھی کہ امریکا میں ایک ٹیسٹ کے لیے بلڈ بھیجنا ہے، اب دیکھو بھیجا یا پریشر بلڈنگ ٹکٹیکس تھے۔ لیکن یہ بات کئی لوگوں نے کی ہے۔
 
زیرک

محفلین
گدھو گورننس ہی بہتر کر لو، کہ آئی ایم ایف نے اس پر بھی پابندی لگا رکھی ہے؟​
ایف آئی آر دیکھو، چور نے لاہور میں سوائے جوسر کے باقی تمام کھانے پینے کی اشیاء چرائی ہیں، کچھ سمجھے؟ نہیں سمجھو گے کیونکہ تم حکومت کی آنکھ سے دیکھتے ہو، انسان اپنی آنکھ سے دیکھتا، کانوں سے سنتا اور اپنے دماغ سے فیصلہ کرتا ہے تو اشرف المخلوقات کہلاتا ہے۔ یہ عام چوری کی واردات ہے، جبکہ آج راولپنڈی میں جی پنڈی جو جی ایچ کیو کے پاس ہے اور دنیا میں محفوط ترین علاقہ کہلاتا ہے، آج وہاں 8 ڈکیتیوں کی وارداتیں ہوئی ہیں۔ جو رپورٹ نہیں ہوئیں ان کا شاید حساب نہ ہو۔
 
جاسم محمد

محفلین
مجھے ان سے کچھ نہیں چاہیے سوائے عزتِ نفس کے، لیکن ان کو کئی سال سے یہ راہ دکھا رہا ہوں کہ اوورسیز پاکستانیوں کو 10 سال ٹیکس فری سہولت دے کر کے انہیں کہیں کہ وہ ملک میں واپس آئیں، یہاں سرمایہ کاری کریں، یہ کہہ دینا کافی نہیں کہ کمفرٹ زون سے باہر آئیں، کوئی کمفرٹ زون میں نہیں، کماتے ہیں تو کھاتے ہیں، انہیں گھر بیٹھے کوئی نہیں دیتا۔ دو دوست جہلم میں واپس گئے ہیں، سب کچھ بیچ دیا، اب وہاں تنگ ہیں کیونکہ ان کے پاس پیسا ہے مگر وہاں کہاں پیسا لگائیں، ہر طرف گھپلہ ہے۔
اور سیز پاکستانی ملک کو سب سے زیادہ زرمبادلہ بھیجتے ہیں۔ اس کے بدلہ میں ان کو ملتا کیا ہے؟ صرف دھکے اور پریشانیاں۔
 
جاسم محمد

محفلین
گدھو گورننس ہی بہتر کر لو، کہ آئی ایم ایف نے اس پر بھی پابندی لگا رکھی ہے؟​
ایف آئی آر دیکھو، چور نے لاہور میں سوائے جوسر کے باقی تمام کھانے پینے کی اشیاء چرائی ہیں، کچھ سمجھے؟ نہیں سمجھو گے کیونکہ تم حکومت کی آنکھ سے دیکھتے ہو، انسان اپنی آنکھ سے دیکھتا، کانوں سے سنتا اور اپنے دماغ سے فیصلہ کرتا ہے تو اشرف المخلوقات کہلاتا ہے۔ یہ عام چوری کی واردات ہے، جبکہ آج راولپنڈی میں جی پنڈی جو جی ایچ کیو کے پاس ہے اور دنیا میں محفوط ترین علاقہ کہلاتا ہے، آج وہاں 8 ڈکیتیوں کی وارداتیں ہوئی ہیں۔ جو رپورٹ نہیں ہوئیں ان کا شاید حساب نہ ہو۔
قحط سالی کے وقت کھانا چوری کرنے ہر ہاتھ کاٹنے کا حکم بھی حضرت عمر فاروق نے معطل کر دیا تھا۔ یہ چور نہیں مجبور لوگ ہیں۔ ان کو سزا نہیں ملنی چاہئے۔
 
Top