آج کی دعا

سیما علی

لائبریرین
یا اللہ
ہمارے صغیرہ اور کبیرہ گناہوں کو معاف فرما دے
ہمیں حرام سے بچا۔ حلال رزق میں اضافہ کردے۔ برکت ڈال دے
ہمارے وہ مکروہ عمل معاف کردے کہ جو ہماری کے تیرے عرش تک پہنچنے میں رکاوٹ بنتے ہیں
جو جو یہ دعا پڑھ رہا ہے اس اس کی اور میری وہ ساری نیک دعائیں جو کسی وجہ سے زبان پر نہیں لا سکتے لیکن دل ہی دل میں تجھ سے مانگتے رہتے ہیں انہیں بھی پورا فرما دے

آمین یارب العالمین
آمین الہی آمین
 

سیما علی

لائبریرین

اے اللہ بیشک تو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے بس جس طرح بارش برسا کر تو زمین کی پیاس بجھاتا ہے اسی طرح اپنی رحمت سے ہمارے دلوں کو بھی سیراب کردے۔ یا اللہ ھمیں برے کاموں سے بچنے اور نیک کام کرنے کی توفیق عطاء فرما۔
آمین ثمہ آمین

.
 

سیما علی

لائبریرین
ایک جامع دعا
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے
کہ میں تم سے وہی کہتا ہوں
جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے
''اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ
وَمِنْ قَلْبٍ لَا يَخْشَعُ
وَمِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ
وَمِنْ دَعْوَةٍ لَا يُسْتَجَابُ لَهَا''
ترجمہ:
اے اللہ میں تجھ سے ایسے علم سے پناہ مانگتا ہوں جو نفع دینے والا نہ ہوں
اور ایسے دل سے جو ڈرنے والا نہ ہو
اور ایسے نفس سے جو سیر ہونے والا نہ ہو
اور ایسی دعا سے جو قبول ہونے والی نہ ہو۔
 

سیما علی

لائبریرین
رَبَّنَاۤاٰتِنَامِنۡ لَّدُنۡکَ رَحۡمَۃً وَّ ہَیِّیٔۡ لَنَا مِنۡ اَمۡرِنَا رَشَدًا
* *(سورہ کہف 10)* *

اےہمارے پروردگار! ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما اورہمارےکام میں ہمارے لئے راہ یابی کو آسان کر دے.

جس طرح شبنم کے قطرے مرجھائے ہوئے پھول کو تازگی بخشتے ہیں
اِسی طرح اللّٰه کا ذکرمایوس دلوں کوروشنی بخشتا ہے
"سبحان اللّٰه وبحمدہ سبحان اللّٰه العظیم یا ذوالجلال والاکرام"
ہم تیری عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتےہیں
ہماری مدد فرما ہمیں معاف فرما
آمین ثم آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
الله پاک ہماری جان مال ایمان ،اعمال ، عزت آبرو ، روزی ، كمائی ، رزق ، علم ، عمل ، گھر ، کاروبار ، دسترخوان ، اولاد ، زندگی ، خوشیوں ، عبادات ، تقوی ، اخلاص ، اخلاق ، سادگی ، عاجزی ، انکساری اور عمر میں برکتیں ، رحمتیں ، وسعتیں ، رفعتیں اور عروج و بلندیاں عطاء فرما !
آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
دعا ہے رب سے جو دلوں جا حال بہتر جاننے والا ہے کہ وہ ہمیں سب کو ہمیشہ آسانیاں کامیابیاں اور خوشیاں نصیب فرمائے اچھی صحت مند ایمان والی زندگی عطا فرمائے
اور کبھی کسی کا محتاج نہ کرے
ہمیشہ اللہ پاک ہم سب کی کی حفاظت فرمائے۔بیماریوں اور پریشانیوں کو دور فرما ۔آسانیاں بانٹنے والے بنیں۔۔
ہمیشہ اللہ کی امان میں رہیں

1f33a.png
آمی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ن ثم آمی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ن یا رب العالمین
1f33a.png
 

سیما علی

لائبریرین
الرحمنٰ والرحیم اللّٰه عزوجل سے دعا ہے کہ ہم سب کا دامن خوشیوں سے بھردے، ہماری مایوسیوں کوامیدوں میں اورتکلیفوں کوراحتوں میں تبدیل کر دے ، ہماری اولاد کو نیک و صالح بنائے، ہمارے گناؤں کو معاف کرے ، ہمارے ماں باپ اور ہمارے تمام میرحومین کی مغفرت فرماے۔
آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
اے رحمت کےلامحدود
خزانوں والے"اللّہ"
تیرے کرم اورتیری عطاؤں کا شمار
ناممکن ھے..
جوهمارےلئے بہترهے, وہ همیں عطاء فرما.
ایمان کےساتھ عزت کی زندگی،
وسیع حلال رزق اور
ایمان کی استقامت عطافرما...
آمین یا رب العا لمین
 

سیما علی

لائبریرین

اے خالق حقیقی رب العالمین غفور الرحیم
ہمیں ہر قسم کی تکالیف و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ فرما، ہماری تمام جائز حاجتوں کو پوری فرما، ہمارے رزق و عمر میں برکت عطا فرما، دنیا و آخرت کی خیر و برکتیں عطا فرما اور ہمارے آباواجداد و تمام مرحومین کی مغفرت فرما جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرما۔
آمین یا رب العا لمین
 

سیما علی

لائبریرین
اےاللہ اپنے محبوب نبی کے طفیل میں اپنی رحمتوں اور برکتوں کے صدقے میں جوکچھ مانگا ہے وہ عطافرما اور اےاللہ جونہ مانگ سکے اےاللہ تو ہماری وہ ضرورتیں پوری فرما ساری حاجتیں پوری فرمادے اےاللہ اپنے خزانۂ غیب سے ہماری ساری ضرورتیں پوری فرمادے اےاللہ دنیا میں جتنی آفات۔بلائیں اور پریشانیاں ہیں اےاللہ ہمیں ان تمام آفات سے نجات عطافرما عافیت عطافرما اےاللہ ہم کتنے ہی گنہگار صحیح۔ ہمارے گناہ پہاڑوں سے زیادہ ہیں لیکن تیری رحمت اس سے کہیں زیادہ ہے اےاللہ تیری مغفرت اس سے کہیں زیادہ ہے اےاللہ تُو ہمیں اور ہمارے گناہوں کو نہ دیکھ اےاللہ تجھے تیری رحمت کا واسطہ تجھے تیری عظمت کا واسطہ اےاللہ ہماری مغفرت فرمادے ہماری ضرورتیں حاجتیں پوری فرمادے.
 

سیما علی

لائبریرین
اے پروردگار
اے پروردگار !
ہمیں وہ طاقت نہ دے جس سے ہم دوسروں کو کمزور کریں ،
ہمیں وہ دولت نہدے جس کی خاطر ہم دوسروں کو غریب سمجھیں
ہمیں وہ علم نہ دے جسے ہم اپنے سینے می
ہمیں وہ بلندی نہ دے کہ پستی میں کچھ نظر نہ آئے ،
ہمیں وہ سب کچھ دے جو ہم دوسروں میں بانٹ سکیں اور سب کے برابر ہو جاؤں .
آمین یا رب العا لمین
 

سیما علی

لائبریرین
اﷲ!اے بلند تر ,
اے بزرگی والے ,
اے بخشنے والے ,
اے مہربان تو ہی بڑائی والا پروردگار ہے ,
کہ جس جیسی کوئی چیز نہیں ,
اور وہ سننے دیکھنے والا ہے ,
اے اﷲ!
ہمارے دِلوں میں الفت ڈال دے ,

اور ہماری اِصلاح کر ,
اور ہمیں سلامتی کے راستے دکھا ,
اور ہمیں گناہوں کے اندہیروں سے ,
ہدایت کی روشنی کی طرف نجات دے ,
اور ہمیں ظاہر اور چھپی ہوئے گناہوں سے بچا ,
اور ہمارے لیے ہماری سماعتوں ،
ہماری بینائیوں ,
ہمارے دلوں ،
ہماری اولاد میں برکت دے ,
اور ہماری توبہ قبول کر،
بے شک تو ہی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے ,
اور مجھے داخل جنت فرما ,
اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحمت کرنے والے ,

آمین یارب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
آپ سب کے لئے ڈھیر ساری دعائیں ہیں
دعا کا کوئی رنگ نہیں ھوتا مگر دعا رنگ ضرور لاتی ھے.۔۔

اللّہ ربّ العالمین سے دعا ھے
آپکو اور آپ سے جُڑے ھر رشتے کو اس نعمت سے سرفراز فرمائے جس میں آپ سب کے لیے
خیرو برکت ھو..!
عزت و وقار ھو..!
راحت و سکون ھو..!
صحت و تندرستی ھو..!
ترقی و خوشحالی ھو..!
اوردنیا و آخرت کی بھلائی ھو...!!

دعا ھے اس"رحیم" سے
کہ آپ پر "رحم" فرمائے،

دعا ھےاس"رب العزت" سے کہ آپکی "عزت" کی حفاظت فرمائے،

دعاھے اس"غنی" سے کہ آپکو خوب "نوازے"

،دعا ھےاس "مالک کائنات" سے کہ آپکو ھر "سچی خوشی" دے،

دعا ھےاس "مشکل کشا" سے کہ آپ کی "مشکلات" دورفرمائے...

آمین یارب العالمین.
 

سیما علی

لائبریرین

خالق کائنات سمیع و بصیر‎ ‎
سے دعا ھے اپنی خاص رحمت سے ہم پر اور ہم سب کے تمام اہلِ خانہ پر ہمیشہ مہربان رہے، اپنی شان وصفّات کے مطابق ہم سب کو خوب نوازے، ہم سب کو ھر سچی خوشی دے، صحت و تندرستی ترقی و خوشحالی عطا کرے، اور دنیا و آخرت کی بھلائی نچھاور فرمائے۔
آمین یا رب العا لمین
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
تَبَارَكَ الَّذِىْ بِيَدِهِ الْمُلْكُۖ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ وہﷲبڑی برکت والا ہےجس کے ہاتھ میں کائنات کی بادشاہی ہےاور وہ ہر چیز پر قادر ہے سورۃ الملک: آیات 1
 

سیما علی

لائبریرین
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْٓ اَحْيَانَا بَعْدَمَآ اَمَاتَنَا وَاِلَيْهِ النُّشُوْرُ.
تمام تعريفيں اللّہ تعاليٰ كے ليے جس نے هميں موت(نيند ) كے بعد حيات (بيداري)عطا فرمائي اور هميں اسي كي طرف لوٹنا هے
 
*( دعا )* وہ لوگ جو کسی کا برا نہیں چاہتے اللہ پاک اُن کو ایسی منزلیں عطا فرماتا ھے جو کسی کے وہم وگمان میں نہیں ہوتیں *
1f446.png
اللہ پاک
1f446.png
* ہماری مشکلات اور مصیبتوں کو ختم فرما اور ہمارے لئے وہ راستہ نکال جس پر تیری ذات ہم سے راضی ہو اور جس پر تیرا انعام ہو ہماری مدد فرما اور ہماری دعاوں کو قبول فرما
آمین یا ارحم الراحمین
 

سیما علی

لائبریرین
*( دعا )* وہ لوگ جو کسی کا برا نہیں چاہتے اللہ پاک اُن کو ایسی منزلیں عطا فرماتا ھے جو کسی کے وہم وگمان میں نہیں ہوتیں *
1f446.png
اللہ پاک
1f446.png
* ہماری مشکلات اور مصیبتوں کو ختم فرما اور ہمارے لئے وہ راستہ نکال جس پر تیری ذات ہم سے راضی ہو اور جس پر تیرا انعام ہو ہماری مدد فرما اور ہماری دعاوں کو قبول فرما
آمین یا ارحم الراحمین
آمین الہی آمین
 
Top