آج کا لطیفہ

پاکستانی

محفلین
ایک صاحب کافی عرصہ سے ایک ڈاکٹر کے زیر علاج تھے لیکن افاقہ نہیں ہو رہا تھا۔ ایک دن وہ غصے میں بولے '' ڈاکٹر صاحب! میں دوسرے ڈاکٹر کے پاس گیا تھا اس نے بتایا کہ آپ کی تشخیص غلط ہے''
ڈاکٹر بولا '' ٹھیک ہے آپ اسی سے اپنا علاج کرا لیں، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد پتہ چل جائے گا کہ کون صحیح تھا۔''
 

حسن علوی

محفلین
:)اچھا ھے۔

mim2007 تعارف کے دھاگے پر آیئے اور اپنا تعارف تو کروایئے تاکہ محفل میں آپکا باقاعدہ سواگت کیا جائے:)
 

سارا

محفلین
ڈاکٹر کے مطب میں انتظار گاہ میں ایک بورڈ آویزاں تھا۔۔جس پر تحریر درج تھی۔۔
''خواتین سے گزارش ہے کہ دورانِ انتظار وہ آپس میں ایک دوسرے کی بیماریوں کے بارے میں گفتگو نہ کریں' کیونکہ جب وہ ڈاکٹر کے پاس پہنچتی ہیں تو ہر خاتون ہر مرض میں مبتلا ہو چکی ہوتی ہے۔۔
 

سارا

محفلین
ایسا بھی ہوتا ہے''

خاتونِ خانہ سب گھر والوں کے لیے میز پر کھانا لگا رہی تھی کہ ان دس سالہ بچہ چہرے پر فاتحانہ مسکراہٹ سجائے گھر میں داخل ہوا۔۔''
کہاں تھے بیٹا اتنی دیر سے کیا کر رہے تھے؟ ماں نے پیار سے پوچھا۔۔
ممی! میں پوسٹ مین بنا ہوا تھا۔۔بچے نے فخریہ لہجے میں کہا۔۔
لیکن بیٹا تم پوسٹ مین کیسے بن گئے تمہارے پاس تو‌ڈاک نہیں تھی۔۔ماں نے مسکراتے ہوئے کہا۔۔
ڈاک کا انتظام ہوا تب ہی تو مجھے پوسٹ مین بننے کا خیال آیا۔۔میں آج صبح آپ کے کاٹ کھباڑ والے کمرے میں آپ کے پرانے ٹرنک کی تلاشی لے رہا تھا اس میں کپڑوں کے نیچے مجھے گلابی رنگ کا ایک بنڈل ملا جس پر سبز ربن بندھا ہوا تھا۔۔میں وہ سارے خط ایک ایک کر کے محلے کے سب گھروں میں گیٹ سے اندر ڈال‌آیا ہوں۔۔بچے نے فخر سے بتایا۔۔
 

سارا

محفلین
انگریز ماں پریشان تھی کہ اپنے بیٹے کو اس کے کتے کے مرنے کی خبر کیسے دے گی کہ اس کا کتا پیڈی ایک گاڑی کے نیچے آ کر کچلا گیا تھا۔۔
بچہ جب اسکول سے آیا تو ماں نے ہچکچاتے ہوئے کہا۔۔
آج ایک تیز رفتار گاڑی نے پیڈی کو کچل دیا۔۔
اوہ۔۔بچے نے سیٹی بجائی اور کھیلنے چلا گیا۔۔
ماں بہت حیران ہوئی اور خوش بھی ہوئی کہ بچے نے ہنگامہ نہیں کیا۔۔
شام کو بچہ گھر آیا اور آتے ہی سوال کیا پیڈی کہاں ہے ؟
ڈارلنگ میں بتا چکی ہوں کہ آج ایک گاڑی نے پیڈی کو کچل دیا ہے۔۔
بچہ یہ سن کر دھاڑیں مارنے لگا۔۔اس کی ماں نے حیرانی سے کہا ۔۔کہ جب دوپہر میں تم کو یہ خبر دی تھی تو تم پر کوئی اثر نہیں ہوا تھا۔۔
ہاں۔۔بچے نے جواب دیا۔۔
میں سمجھا تھا کہ آپ نے پیڈی کی بجائے ڈیڈی کہا ہے۔۔
 

سارا

محفلین
راضی بہ رضا

آپ کی بیوی کی طبیعت بہت نازک ہے ' وہ بمشکل دس پندرہ دن جی سکیں گی۔۔ڈاکٹر نے شوہر کو بتایا۔۔
کوئی بات نہیں جہاں پچیس برس کاٹ لیے وہاں دس پندرہ دن اور سہی۔۔شوہر نے ٹھنڈی‌سانس لی۔۔
 

سارا

محفلین
بلا عنوان!
پادری مسٹر پٹیر ! شراب تمہاری دشمن جان ہے اس سے ہمیشہ نفرت کرو۔۔
پٹیر ! لیکن پچھلے اتوار کو تو آپ نے کہا تھا کہ دشمنوں سے بھی محبت رکھو۔۔
پادری۔۔ہاں میں نے کہا تھا۔۔لیکن یہ تو نہیں کہا تھا کہ انہیں ہڑپ کر جاؤ۔۔
 

راجہ صاحب

محفلین
ڈاکٹر مریض سے تمھیں‌پتہ ہے سگریٹ نوشی سلو پوائزن ہے

مریض ڈاکٹر سے جی ڈاکٹر صاحب مجھے کون سا مرنے کی جلدی ہے
:mrgreen:
 

محمد وارث

لائبریرین
ایک نوجوان عورت بہت گڑگڑا کر دعائیں مانگ رہی تھی۔

"یا اللہ میری عمر کم کر دے، یا اللہ میری عمر دو سال کم کر دے، یا اللہ میری عمر بیس سے اٹھارہ سال کر دے۔"

ساتھ والی عورت نے پوچھا، "بہن یہ کیا دعا ہوئی، آخر اٹھارہ اور بیس میں فرق ہی کتنا ہے؟"

"ایک شوہر اور دو عدد بچوں کا" اس عورت نے ہچکیاں لیتے ہوئے کہا۔
 
Top